Urdu news

Thursday, 27 June 2019

وزیراعظم نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کئے، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بارٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کوجاتا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بارٹیکس وصولی کے قومی فرض کوتحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کوجاتا ہے، پاکستان کوخود انحصاری کی منزل سے ہم کنارکرنے کی جانب عملی قدم کپتان نے اٹھایا جسے حب الوطنی اسے کہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ ہم قوم بن کرمحتاجی کی دلدل سے نکلنے کی جدوجہد کریں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں۔ سیاسی مخالف بھی تسلیم کررہے ہیں کہ اس کڑی دھوپ سے ایک بارہم ہمت، حوصلے اور استقامت سے گزر گئے تو روشن مستقبل ہماری منزل ہوگا۔

The post وزیراعظم نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کئے، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YeEzhA

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...