Urdu news

Wednesday, 26 June 2019

کراچی میں آج موسم ابر آلود رہنے اور کل بوندا باندی کا امکان

کراچی: آج(جمعرات)کو شہر کا مطلع جزوی اورمکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات) کوسمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے،جبکہ جمعے کوشہر کے مختلف مقامات میں بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق اگلے 3روز کے دوران شہر کا درجہ حرارت34سے36ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر میں گرمی کا پارہ 37ڈگری ریکارڈ ہوا،جبکہ دن بھر سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں،جس کی رفتار 30کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔

گزشتہ روز دن کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 62فیصد تک بڑھنے کے نتیجے میں حدت محسوس کی گئی،صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 29ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 76فیصد ریکارڈ ہوا۔

The post کراچی میں آج موسم ابر آلود رہنے اور کل بوندا باندی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IQvPcf

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...