Urdu news

Sunday, 2 June 2019

اسکول سربراہان کو ’’عارضی اساتذہ‘‘ بھرتی کرنے کا اختیار مل گیا

 راولپنڈی:  وزارت تعلیم نے انقلابی محکمانہ تبدیلیاں لانے کی منظوری دے دی ۔ نئے مالی سال میں آن لائن تبادلوں کے بعد اب تمام درجوں کے اساتذہ کی آن لائن ترقیوں کا نظام’’ ای پرموشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ پنجاب بھر کے 52 ہزار، اسکولوں میں اساتذہ کی حاضریاں بھی بائیو میٹرک’’ تھمب ایمپریشن‘‘ سے ہوں گی۔

ٹائم اسکیل نظام بھی آن لائن کیا جارہا ہے، پنجاب بھر میں اساتذہ کی مجموعی طور پر 75 ہزار آسامیاں خالی ہیں ان پر ریگولر بھرتیاں مالی بحران کے باعث نہیں کی جائیں گی اس کی جگہ اسکولوں کے سربراہان کو جس سبجیکٹ کے لیے ضرورت ہے اس کے لیے تعلیم یافتہ نوجوان لڑکوں لڑکیوں کو بطور’’عارضی ٹیچرز‘‘ بھرتیوں کا اختیار دیا جارہاہے۔

ان عارضی بھرتیوں پر ایم ایس سی، ایم فل نوجوانوں کو 20 ہزار، روپے لم سم اعزازیہ دیا جائے گا، اعزازیہ کی رقم اسکول سربراہان نان سیلری بجٹ سے ادا کریں گے، صوبہ بھر میں جن سیکنڈ شفٹ کے اسکولوں کو گزشتہ 2 سال سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ان سب کو نئے مالی سال سے یہ اعزازیہ تنخواہیں دی جائیں گی جبکہ پنجاب بھر میں مزید 1100 اسکولوں میں انصاف اسکول پراجیکٹ کے تحت سیکنڈ شفٹ بھی شروع کی جارہی ہیں، یہ سیکنڈ شفٹ اسکول اپ گریڈ ہوں گے۔

The post اسکول سربراہان کو ’’عارضی اساتذہ‘‘ بھرتی کرنے کا اختیار مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Z1c32V

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...