Urdu news

Saturday, 1 June 2019

وفاقی وزیر زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن ڈائریکٹر نیکٹا تعینات

اسلام آباد: لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا لگا دیاگیا ہے۔

شبنم گل وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیرکی ہمشیرہ ہیں۔ شبنم گل گریڈ18کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور یونیورسٹی نے انہیں اعزازی گریڈ19دے رکھا ہے، تاہم انہیں ایک ہی لمحے اسسٹنٹ پروفسر سے انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے میں ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا، ان کی تعیناتی 3سال کیلیے ہوگی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شبنم گل نے 2010ء میں پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا مگر 9سال گزرنے کے باوجود پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق وفاقی وزیرکی بہن کو ڈائریکٹرنیکٹا بنائے جانے کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ شبنم گل نے دہشت گردی اورفاٹا پر پی ایچ ڈی کررکھا ہے اور انھیں انٹرویوزکے بعد منتخب کیا گیا۔کسی بھی بے بنیاد خبرکوآگے شیئر کرنے سے پہلے اسکی حقیقت کو چیک کرنا انتہائی ضرری ہے۔

 

The post وفاقی وزیر زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن ڈائریکٹر نیکٹا تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WI5lRQ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...