Urdu news

Thursday, 25 February 2021

ملک میں مزید 32 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق

 اسلام آباد: ملک میں مزید 32 افراد کورونا وائرس کی جان لیوا بیماری سے جاں بحق ہوگئے اور ایک ہزار 541 افراد میں اس موذی مرض کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے کورونا وبا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 849 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ایک ہزار 541 افراد میں اس موذی مرض کی تشخیص ہوئی اور 32 افراد اس جان لیوا بیماری سے جاں بحق ہو گئے۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے باعث 12 ہزار 804 اموات ہوئیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار 393 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 ہوگئی۔

سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 408 ، پنجاب ایک لاکھ 70 ہزار 222 کیسز، خیبرپختونخوا 71 ہزار 728 ، بلوچستان میں 19 ہزار 35 کیس، ‏اسلام آباد 44 ہزار 032 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 101 ہوگئی۔

The post ملک میں مزید 32 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MshabZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...