Urdu news

Sunday, 2 June 2019

مسئلہ کنڈیشنز میں نہیں ہمارے دماغ میں ہے، ڈیموتھ نے پلیئرزکی خبر لے لی

کارڈف: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے اپنے بیٹسمینوں کی خبر لے لی۔

ان کا کہنا تھاکہ مسئلہ کنڈیشنز میں نہیں ہمارے دماغ میں ہے، ہفتے کو کھیلے گئے اس میچ میں پوری سری لنکن ٹیم 136 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی، جواب میں کیویز نے 10 وکٹ سے میچ جیت لیا تھا۔ کرونا رتنے کہتے ہیں کہ یہ بات درست ہے کہ نیوزی لینڈ نے اچھی بولنگ کی مگر یہ بولنگ پورے میچ میں ایک جیسی نہیں تھی، اس لیے اپنے خراب کھیل کا ذمہ دار کسی اور چیز کو نہیں ٹھہرانا چاہیے، لڑ کر ہارتے تب بھی کوئی بات نہیں تھی۔

The post مسئلہ کنڈیشنز میں نہیں ہمارے دماغ میں ہے، ڈیموتھ نے پلیئرزکی خبر لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2wwLW7T

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...