Urdu news

Sunday, 2 June 2019

فٹبالر نیمار نے خاتون کا الزام مسترد کردیا

ریوڈی جنیرو:  برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے خواتین کی جانب سے دست درازی کیے جانے کے الزامات کی تردید کردی۔

انھوں نے واضح کہا کہ پیرس ہوٹل میں مذکورہ خاتون کے ساتھ انھوں نے کوئی غلط بات نہیں کی تھی،دوسری جانب نیمار کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو بلیک میل کیا جارہا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ نیمار نے بغیر رضامندی کے ان سے تعلق قائم کیا تھا۔

نیمار نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مجھ پر ریپ کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے، یہ بڑا لفظ اور سخت الزام ہے، میرے لیے یہ حیران کن بات ہے۔

The post فٹبالر نیمار نے خاتون کا الزام مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Z4xWOK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...