Urdu news

Tuesday, 1 October 2019

کاٹھور کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

 کراچی: کاٹھور کے قریب سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاٹھور کے قریب سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ ساغر، 25 سالہ فاروق اور 10 سالہ ایبرون شامل ہیں جن کا تعلق محمود آباد کرسچن آبادی سے ہے جن کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں بقائی ٹول پلازہ منتقل کیا گیا۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اپنی خراب کار کو دھکا لگا رہے تھے کہ عقب سے گاڑی نے ٹکر ماری، زخمی ہونے والے دونوں افراد کار میں بیٹھے تھے، مرنے والوں کے ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور ورثا جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نجی اسپتال سے گھر لے گئے۔

The post کاٹھور کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2mICU6m

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...