حمل:
21مارچ تا21اپریل
زندگی کی غیر متوازن شاہراہ پر جذباتی گھوڑے عموماً مقصد پورے کئے بغیر ہی گر پڑتے ہیں، ایسے انسانوں کو عقلمند نہیں کہا جا سکتا جو کہ ایسے گھوڑے پر بھروسہ کرکے اپنی زندگی دائو پر لگا دے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
مخالفوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، اگر آپ نے دانشمندی سے کام لیا تو مخالفین آپ کو نقصان پہنچانے کی بجائے اپنے ہی بنائے ہوئے جال میں الجھ سکتے ہیں، آپ صرف لڑائی جھگڑے سے گریز کریں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون
کوئی دوست یا عزیز آپ کی مدد کا طالب ہو تو اسے مایوس نہ کیجئے، ہو سکتا ہے کہ آپ کا یہ احسان کسی برے وقت میں آپ کے کام آ جائے، آپ کا شریک کار آپ سے کاروباری معاملات میں مکمل تعاون کر سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
چند کامیابیوں کے بعد خود ستائی اور خودنمائی کا جذبہ شدت اختیار کر سکتا ہے، یہ کوئی اچھی بات نہیں آپ اچھے حالات ہونے کے باوجود خود کو برا آدمی بنانے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
اپنے جدید قسم کے محبوب پر بھی زیادہ بھروسہ نہ کیجئے، اپنے ان جذبات کو انسانیت کا جامہ پہنا دیجئے ورنہ یہ غلط انداز نظر آپ کو لے ڈوبے گا، کاروباری سلسلے میں حالات بدستور سابق رہیں گے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اس سے تو آپ بھی انکار نہیں کر سکتے کہ اس دنیا میں روپ بدل کر اکثر لوگ بے انتہا فائدہ حاصل کر لیتے ہیں، کیا آپ بہروپئے نہیں بن سکتے؟ یقین کیجئے اس طرح آپ دوہرا فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
معمولی باتوں کو بہانہ بنا کر دوسروں کے ساتھ الجھنا آپ کیلئے کسی بھی لحاظ سے بہتر ثابت نہ ہو سکے گا لہٰذا آپ بھی اپنے حالات کو سامنے رکھ کر اپنا محاسبہ کرتے رہئے تاکہ کسی غلطی کا اعادہ نہ ہو سکے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
جب تک آپ خود پر مکمل بھروسہ کرتے ہوئے تمام امور سرانجام نہیں دیں گے اور صرف دوسروں کے دیئے گئے مشوروں کو ہی اہمیت دیتے رہیں گے تو ترقی نہ ہو سکے گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آپ اپنی گرم مزاجی کو بھی قابو میں رکھنے کی کوشش کریں، کسی بھی شخص سے الجھنے کی صورت میں نقصان آپ ہی کو برداشت کرنا پڑ سکتا ہے، راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہئے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری
تعمیری اصولوں کو اپنا کر اپنی اعلیٰ خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لائیے، پھر دیکھئے کہ کتنی جلدی حالات بدلتے ہیں، ہر واقعہ کو جذباتی عینک لگا کر نہ دیکھیں اس سے کوئی فائدہ نہ ہو سکے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
اگر اب بھی بہتر انداز سے آگے بڑھنے کی ہمت خود میں پیدا کر لیں تو بہت کچھ حاصل ہو سکے گا، کم از کم وہ نقصانات تو ضرور پورے ہو سکیں گے جو گزشتہ آپ کی جذباتی غلطیوں کے سبب ہو چکے ہیں۔

حوت:
20فروری تا20مارچ
اپنے من پسند فرد پر زیادہ بھروسہ نہ کیجئے وہ کسی بھی وقت آپ کو دھوکہ دے سکتا ہے، اپنے رویہ میں تبدیلی پیدا کر لیجئے، بیرونی پریشانیوں کا بوجھ ہر وقت ذہن پر نہ رکھیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35tFyP7
No comments:
Post a Comment