Urdu news

Saturday, 28 March 2020

’’ہم کورونا وائرس کیخلاف ہمت نہیں ہاریں گے‘‘ براوو نے نیا گانا بنا دیا

کنگسٹن: ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیوائن براوو نے کورونا کیخلاف جنگ میں نیا گیت متعارف کرادیا، جس کے بول ہیں ’’ہم کورونا وائرس کیخلاف ہمت نہیں ہاریں گے‘‘۔

یہ گانا سوشل میڈیا پر فوری طور پر ہٹ ہوچکا ہے، انھوں نے ریٹائرمنٹ کا واپس لے کر ٹوئنٹی 20 کرکٹ دوبارہ شروع کی ہے، براوو کھیل کے ساتھ گلوکاری کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، انھوں نے نئے گیت کو دنیا بھر میں موذی وائرس سے متاثرہ افراد کے نام کرتے ہوئے وائرس کیخلاف لڑنے کا عزم ظاہر کیا،براوو نے عوام سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

The post ’’ہم کورونا وائرس کیخلاف ہمت نہیں ہاریں گے‘‘ براوو نے نیا گانا بنا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QRrxoL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...