Urdu news

Saturday, 28 March 2020

لاک ڈاؤن سے دل کے مریضوں کی زندگیوں کو خطرات

تلہار:  تلہار میں لاک ڈاؤن کے بعد امراض قلب کی دوائیں ناپید ہوگئیں۔

دل کے مریض شدید پریشان، ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مریضوں کا ٹنڈو محمد خان میں واقع امراض قلب اسپتال جانا مسئلہ بن گیا۔ حکومت سندہ سے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو گھروں تک ادویہ پہنچانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سندہ حکومت نے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔ تلہار شہر میں بھی حکومتی حکم پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث ادویہ کی ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے اکثر میڈیکل اسٹورز پر دواؤںکا اسٹاک ختم ہوتا جارہا ہے۔ ان میں امراض قلب کی ادویہ بھی شامل ہیں۔ دواؤں کی قلت سے این آئی سی وی ڈی ٹنڈو محمدخان میں زیر علاج تلہار اور نواح کے سیکڑوں مریض پریشان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم باقاعدگی کے ساتھ اسپتال سے ادویہ لیتے ہیں، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے جبکہ شہر کے اکثر میڈیکل اسٹورز پر بھی امراض قلب کی دواؤں کی قلت ہے جہاں دستیاب ہیں وہ مہنگے داموں مل رہی ہیں جو غریب طبقے کی قوت خرید سے باہر ہے۔ دلکے مریضوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈو محمد خان اسپتال انتظامیہ کو تاکید کی جائے کہ مریضوں کو ان کے گھروں پر ادویہ پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔

The post لاک ڈاؤن سے دل کے مریضوں کی زندگیوں کو خطرات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xv09pB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...