Urdu news

Friday, 27 March 2020

سینیٹر فیصل جاوید کی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی۔

گزشتہ روز لندن کے ایک نیوز چینل نے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر نشر کی تھی ۔ یہ خبر نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھی۔ تاہم سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کا کورونا کووڈ 19کا ٹیسٹ مثبت آنے کی غیر ملکی ٹی وی چینل کی خبر تردید کردی ہے۔

فیصل جاوید نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان سے متعلق کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبر الحمداللہ غلط ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا براہ کرم جعلی خبر پھیلانے سے گریز کریں اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔

The post سینیٹر فیصل جاوید کی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vUWPnf

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...