Urdu news

Saturday, 30 January 2021

وزیراعظم کا اداکار شان کی والدہ نیلو کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: پاکستانی سپر اسٹار شان شاہد کی والدہ اداکارہ نیلو کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی سپراسٹار ہیروئن نیلو گزشتہ روز علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ نیلو کے انتقال پر جہاں پوری پاکستان شوبز انڈسٹری نے غم کا اظہار کیا، وہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم نے اتوار کی صبح ٹوئٹر پرغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا والدہ کی رحلت پر میری دعائیں اور ہمدردیاں شان شاہد کے ساتھ ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

پاکستان فلم انڈسٹری میں نیلو کے نام سے شہرت پانے والی عابدہ ریاض کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا۔ اور وہ 30 جون 1940 کو بہرہ، سرگودھا میں پیدا ہوئیں۔ 16 برس کی عمر میں انہوں نے  لاہور میں فلمائی گئی ہالی ووڈ فلم ’’بھوانی جنکشن‘‘ سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی کی سپر اسٹار ہیروئن اور اداکار شان کی والدہ نیلو انتقال کرگئیں

نیلو ایک کیتھلوک مسیحی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔ تاہم معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ریاض شاہد سے شادی کے وقت انہوں نے اسلام قبول کرلیا اور عابدہ ریاض کا نام اختیار کیا۔ وہ پاکستانی فلم اسٹار شان کی والدہ تھیں۔

اداکار شان نے اپنے ٹوئٹ میں اپنی والدہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے دکھ بھرا لمحہ ہے۔ میری والدہ خالق حقیقی سے جاملیں۔ اللہ ان پر رحمت کرے۔

The post وزیراعظم کا اداکار شان کی والدہ نیلو کے انتقال پر اظہار تعزیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3oyLkqX

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...