Urdu news

Sunday, 31 January 2021

’’اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘‘ ڈراپ ہونے پرحفیظ کی ٹوئٹ

 کراچی:  جنوبی افریقہ سے ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ ہونے پرآل راؤنڈر محمد حفیظ سخت مایوس ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں انھوں نے اسکواڈ کی تصویر لگاتے ہوئے آیت لکھی کہ ’اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘۔ ٹویٹر پرگلوگار علی ظفر نے ’’ایکسپریس‘‘ کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کی ایک ٹویٹ شیئرکی۔

اس میں لکھا تھا کہ حفیظ کو بے روزگار کرکٹرز کا مقدمہ وزیر اعظم کے سامنے پیش کرنے کی سزا ملی، علی ظفر نے حفیظ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’’کیا یہ سچ ہے‘‘حفیظ نے واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے صرف ان کی ٹویٹ کو لائیک کرنے پر اکتفا کیا۔

The post ’’اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘‘ ڈراپ ہونے پرحفیظ کی ٹوئٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ra2Sey

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...