Urdu news

Monday, 1 February 2021

سہالہ، کمرے میں گیس اخراج سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق

سہالہ / رورل سرکل: گھر میں سلنڈر گیس کی لیکیج کی وجہ سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں واقع گھر میں سلنڈر گیس کی لیکیج کی وجہ سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے جن میں رفاقت حسین اس کی بیوی قراج بی بی، بیٹے حسنین، محمدعلی اور بیٹی آمنہ شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کمرے میں گیس کا سلنڈر جلا کر سوئے ہوئے تھے، اسی دوران لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی جس سے دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

 

The post سہالہ، کمرے میں گیس اخراج سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36ypsG0

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...