Urdu news

Tuesday, 2 February 2021

کراچی میں خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا مقدمہ درج

 کراچی: گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب کارپرفائرنگ میں خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول صدام حسین کے بھائی ادریس کی مدعیت میں نامعوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جاں بحق ہونے والے ٹک ٹاکرزمیں صدام حسین ،سید ریحان شاہ عرف انعام شاہ ، عامر خان اورخاتون مسکان شیخ شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار(نمبر AEN-548) پرفائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرکو قتل کردیا تھا جو ٹک ٹاک شوٹ کرکے واپس آرہے تھے۔

The post کراچی میں خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aqAQVD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...