Urdu news

Monday, 1 February 2021

امریکی شخص نے چھٹی بار لاٹری جیت لی

اڈاہو: امریکی شخص نے مسلسل چھٹی بار لاٹری جیت کر ایک دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے چھٹی بار لاٹری جیتی ہے جس کی رقم ڈھائی لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی چار کروڑ روپے کے برابر ہے۔

برائن موس کا تعلق اڈاہو کے چھوٹے سے شہر میریڈیئن سے ہے جنہوں نے کراس ورڈ اسکریچ گیم میں جمعرات کے روز یہ رقم جیتی ہے۔ اڈاہو لاٹری کے مطابق یہ ان کی چھٹی کامیابی ہے۔ تاہم یہ اب تک لاٹری کا سب سے بڑا انعام بھی ہے جو انہوں نے جیتا ہے۔

برائن موس کھیلوں کے سامان اوراس سے وابستہ غذاؤں کی ایک چھوٹی سی دکان کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاٹری انہوں نے انعام کی لالچ میں نہیں خریدی بلکہ وہ جانتے ہیں کہ اس سے ضرورتمند اسکولوں کی مدد کی جاتی ہے۔

دیگر امریکی ریاست اور شہروں کی طرح اڈاہو کی لاٹری بھی عوامی فلاح اور بالخصوص اسکولوں کی فلاح اور غریب بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ رقم تعلیم گاہوں کی عمارات تعمیر کرنے میں بھی کام آتی ہے۔ لیکن اس سے اڈاہو کی کالج اور جامعات بھی استفادہ کرتی ہیں۔ اب تک اس ضمن میں صرف اڈاہو لاٹری سے 961 ملین ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں۔

The post امریکی شخص نے چھٹی بار لاٹری جیت لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jfTqnh

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...