Urdu news

Monday, 1 February 2021

لاہور ایئرپورٹ پر قطر سے آنے والا غیرملکی گرفتار، پیٹ سے منشیات کے کیپسول برآمد

 لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔

ملزم شائک شن ووبا بذریعہ قطر ایئرویز نائیجیریا سے لاہور ایئرپورٹ آیا تھا۔ ملزم نے کوکین سے بھرے ہوئے کیپسول پیٹ میں چھپا رکھے تھے۔ اس سے برآمد ہونے والی کوکین کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

اے این ایف نے دوسری کارروائی فیصل آباد کے علاقے سائیاں والا موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کی جہاں دوران تلاشی کار سےبھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس میں 42 کلوگرام چرس اور 9 کلو گرام افیون شامل ہے۔

اے این ایف نے دو ملزمان غضنفر گلستان اور شکیل احمد کو گرفتار کرلیا جو بالترتیب راولپنڈی اورننکانہ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post لاہور ایئرپورٹ پر قطر سے آنے والا غیرملکی گرفتار، پیٹ سے منشیات کے کیپسول برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pFWzze

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...