Urdu news

Saturday, 27 March 2021

مریم نواز کی طبیعت ناساز، 4 روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ

 لاہور: ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طبیعت ناساز ہونے پر مریم نواز نے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں، مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے جب کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ گزشتہ روز مریم نواز طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئی تھیں۔

The post مریم نواز کی طبیعت ناساز، 4 روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cuh9ys

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...