کابل: افغان صوبے ہیرات میں بم دھماکے اور طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملے اور بم دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہیرات کے گورنر وحید قتالی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے پشتون زرغون، شندند اور اوبے ضلع میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے، چیک پوسٹ پر حملے کے بعد انٹیلجنس ایجنسی کے دفتر پر کار بم دھماکا کیا گیا جس میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
گورنر ہیرات وحید قتالی کے مطابق طالبان کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جوابی کارروائی کی جس کے باعث متعدد طالبان بھی مارے گئے تاہم ابھی تک طالبان کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 2مزید اہلکار ہلاک ہوگئے اور دیگر زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
The post ہیرات میں کاربم دھماکے اورطالبان کے حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fDXr50
No comments:
Post a Comment