Urdu news

Sunday, 28 March 2021

شب برات آج عقیدت سے منائی جائے گی

 لاہور /  کراچی:  شب برات آج بروز پیرعقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

عبادت گزار اللہ کے حضورسربسجود ہوکراپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے اور توبہ و استغار کریں گے، کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے ہرقسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ علما کرام نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی نوافل پڑھیں، قرآن پاک کی تلاوت اور ذکر اذکار کریں اور نفلی روزہ بھی رکھیں۔

بعض مساجد میں شب برات کے محدود اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے، عالمی انجمن خدام الدین کے زیر اہتمام جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ میں شب بیداری کی تقریب منعقد ہوگی۔

The post شب برات آج عقیدت سے منائی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rwL11d

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...