Urdu news

Monday, 26 April 2021

پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے، شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے ، پنجاب میں کوئی ایسا افسر نہیں ہے جسے پیسے کے بغیر لگایا گیا ہو،عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کر رہا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ ملک نے کہاں ترقی کی ہے؟ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، معیشت تباہ ہے، چینی آج بھی 115 روپے کی فروخت ہو رہی ہے، حکومتی آمدن وہی کھڑی ہے اور اخراجات بڑھ گئے ہیں، پارلیمان میں عوام کی کوئی بات نہیں ہوتی ، اس ملک پر حکومت کا ہر لمحہ بھاری ہے،آج ہر پاکستانی سوال کر رہا ہے ملک کدھر جا رہا ہے میری زندگی کا کیا ہو گا؟

کورونا کی صورت حال اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بھارت کے اپنے اور ہمارے اپنے مسائل ہیں ، کورونا کا حل لاک ڈاؤن نہیں لوگوں کو ویکسین لگانے میں ہے، حکومت آج تک ویکسین نہیں خرید سکی،مانگے تانگے پر گزاراچل رہاہے، بھارت 8 فیصد آبادی کو ویکسین لگا چکا ہم ایک فیصد کو بھی نہیں لگا سکے۔

صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز نے کہا چاہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے، کیا (ن) لیگ نے حکومت گرانے والی پالیسی بدل دی؟ جس پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا اللہ کرے عمران خان پانچ سال پورے کریں تاکہ جو عمران خان کو لائے ہیں انہیں پتہ لگے۔ پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے۔

The post پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PusSnY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...