Urdu news

Tuesday, 27 April 2021

موجودہ مدت بھی پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوں گے،عثمان بزدار

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی موجودہ مدت بھی پوری کرے گی اور آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوگی۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کردیا، استعفوں اور لانگ مارچ کی تاریخیں دینے والوں کااپنا مستقبل تاریک ہوچکا، نااہل اورنالائق اپوزیشن بند گلی میں پھنس چکی ہے۔ اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن بھی وہ ملی جس کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے خود منہ کے بل گر چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،پی ٹی آئی موجودہ مدت بھی پوری کرے گی اور آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوگی۔

The post موجودہ مدت بھی پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوں گے،عثمان بزدار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3t2HatA

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...