کراچی: ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن شدید زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں خواجہ اظہار الحسن شدید زخمی ہو گئے تاہم انہیں طبی امداد کیلیے کراچی کے آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما عامر خان کے مطابق حادثے میں خواجہ اظہار الحسن کا گن مین بھی شدید زخمی ہوا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم عامر خان نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ گھوٹکی سے واپسی پر پیش آیا، جہاں ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ تھی، خواجہ اظہار کی گاڑی کو حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی اسکواڈ کی گاڑی نے بھی ہٹ کیا جب کہ ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری اور دیگر اسپتال پہنچ گئے۔
The post کراچی ٹول پلازہ کے قریب حادثے میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2V948Ps
No comments:
Post a Comment