Urdu news

Saturday, 30 March 2019

زمین سے محبت، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کو زمین سے محبت کے اظہار کیلیے ارتھ آور منایا گیا۔

اس سال ارتھ آور منانے کی تھیم کنیکٹ ٹو ارتھ(زمین سے رابطہ) رکھی گئی۔ ارتھ آور ایک عالمی تحریک ہے جس کا آغاز 2009 سے ہوا تھا۔ اس تحریک کے تحت لوگ ہرسال مارچ کے آخر میں مقامی وقت کے حساب سے رات 8:30 بجے سے 9:30 تک گھر دفاتر اور تمام دیگر مقامات کے لائٹ بند کر کے موم بتی ،ٹارچ یا موبائل فونز کی روشنی کا استعمال کرتے ہیں۔

ارتھ آور کے موقع پر پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ایک تقریب ہوئی، اس دوران ایک گھنٹے کیلیے تمام غیر ضروری لائٹس بجھادی گئیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے خصوصی پیغام میں  عوام سے ارتھ آور کی زیاد ہ سے زیادہ سپورٹ کی اپیل کی۔

 

The post زمین سے محبت، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uyRqOs

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...