Urdu news

Saturday, 30 March 2019

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

ایسے چانسز ضرور مل سکتے ہیں جو آپ کو کاروباری طور پر ابھار سکتے ہیں اگر آپ اپنے طریقہ کار میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے چانسز سے استفادہ کرنے کی کوشش کریں تو ناکامی نہیں ہو گی۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

آپ کو یہ مغالطہ عموماً رہتا ہے کہ آپ سے زیادہ عقلمند کوئی اور نہیں ہے حالانکہ اکثر و بیشتر عام زندگی میں بعض حضرات محض ایک تنکے کا سہارا کافی سمجھ کر بہت کچھ کر جاتے ہیں۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

آپ اپنا مزاج ٹھنڈا ہی رکھیں کیونکہ چند موقعوں پر تلخ باتوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جنھیں اگر آپ برداشت نہ کر سکے اور جذباتیت کا مظاہرہ کیا تو گھریلو ماحول متاثر ہو سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کاروباری سلسلے میں کوئی اہم چانس مل سکتا ہے لیکن مخالفین کو بھی نظر انداز نہ کیجیے جو کہ اسی موقعہ کے منتظر تھے اگر آپ نے بلا سوچے سمجھے قدم اٹھایا تو انجام قطعی غلط برآمد ہو سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کاروبار وسعت اختیار کر سکتا ہے بچت تو ہونی دشوار ہے البتہ مالی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑ سکے گا، سیاسی یا سماجی کاموں سے منسلک افراد اپنی جدوجہد کا بہتر صلہ پا سکیں گے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

شریک حیات سے وابستہ کوئی دیرینہ توقع پوری ہو سکتی ہے لیکن آپ گھریلو معاملات کے سلسلے میں جذباتیت کا مظاہرہ نہ کریں، ظاہر ہے کہ اگر ایسا ہوا تو پھر اچھے حالات کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر وقت اچھا ہو اور تعاون کرنے والے بھی مضبوط ہیں تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہر کام الٹا کیا جائے محض اس توقع پر کہ وقت ساتھ دے رہا ہے ضرور کامیابی ہو گی جی نہیں! ایسا کبھی نہیں ہو سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

یقینا آپ اس حقیقت کا اعتراف کرینگے کہ بحکم خدا انسان اپنی صلاحیتوں اور اپنے ہی اندر چھپی ہوئی روحانی قوت کے ذریعہ ایسے کام بھی انجام دے سکتا ہے جس کا کہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ کے سرپرستوں کی کوشش کے سبب حسب منشا جگہ پر رشتہ طے پا سکتا ہے لہٰذا خود اس سلسلے میں کوئی فیصلہ وقت سے پہلے ہرگز نہ کیجیے، نئی ملازمت ملنے کا امکان بھی روشن ہے۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

پلاٹ یا مکان کے کسی جھگڑے میں بہت زیادہ ملوث نہ ہوں اس طرح آپ کچھ حاصل نہ کر سکیں گے کسی غیر ملکی فرم کے ساتھ کاروباری معاہدہ ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں زرکثیر مل سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بعض امور کے سلسلے میں تھوڑی سی محنت و کوشش کے بعد آپ حسب منشاء کامیابی حاصل کر سکیں گے، بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو سکتا ہے، مخالف پریشانی میں اضافہ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں لیکن آپ کا رویہ اپنے سے چھوٹوں کے ساتھ غلط ہوتا ہے آج کے چھوٹے کل کے بڑے ہونگے اس وقت آپ کا کیا مقام ہو گا۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MPXxp9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...