Urdu news

Sunday, 1 March 2020

پیاز کی برآمد پر 31 مئی تک پابندی

 اسلام آباد: وفاقی وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کر دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پیاز کی ایکسپورٹ 31 مئی تک بند رہے گی۔

اس سلسلے میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل بندرگاہ پر پہنچنے والی لاکھوں ڈالر کی پیاز کی ایکسپورٹ خطرے میں پڑ گئی۔

The post پیاز کی برآمد پر 31 مئی تک پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IaPoe9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...