Urdu news

Monday, 2 March 2020

طوفانی بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا

 لاہور:  محکمہ موسمیات نے پنجاب، کے پی کے میں انتہائی خطرناک موسم کی پیش گوئی کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ طوفانی بارش برسانے والا سسٹم کل کے پی کے کے راستے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے جو6 مارچ تک جاری رہے گا،اس کی شدت بہت زیادہ ہے، شمالی پنجاب وسطی پنجاب مشرقی پنجاب خیبر پختون خوا اسلام آباد راولپنڈی کشمیر شمالی بلوچستان میں شدید بارش کا امکان ہے، جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ میں بھی اچھی بارش ہوگی۔

3دن تک رہنے والے اسپیل کو بحرہ عرب سے آنے والی ہواؤں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جس سے شدید گرج چمک طوفان بنیں گے، شمالی پنجاب میں شدید بارش کا امکان ہے، شدید گرج چمک طوفان کا راج رہے گا، 70تا 100کلو میٹر تک کی آندھی ہمراہ ہوگی۔

The post طوفانی بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32HoyE3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...