Urdu news

Sunday, 27 September 2020

ملک میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 566 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ

 اسلام آباد: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 566 نئے کیسز اور9 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 566 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 اورمجموعی اموات کی تعداد 6466 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 22 ہو گئی ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 99 ہزار 219، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 701 ، بلوچستان میں تعداد 15 ہزار 92 اوراسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 470 مریض رپورٹ ہوئے۔

 

The post ملک میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 566 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30dkiMw

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...