Urdu news

Tuesday, 29 September 2020

فرانسیسکو ٹوٹی کی آواز سن کر پرستار لڑکی کوما سے باہر آگئی

روم: اطالین فٹبال کلب روما کے سابق کپتان فرانسیسکو ٹوٹی کی آواز سن کر پرستار لڑکی الینیا ماٹیلی کوما سے باہر آگئیں۔

الینیا ماٹیلی گذشتہ دسمبر کو ایک کار حادثے کے بعد اسپتال میں داخل تھیں، اس حادثے میں دوست کی موت واقع ہوگئی جبکہ وہ کوما میں چلی گئی تھیں،والدین کی درخواست پر ٹوٹی نے ایک ویڈیو پیغام میں الینیا کو حوصلہ دیا۔

فٹبالر کی آواز سن کر ان میں مزید بہتری کے آثار پیدا ہوئے اور بعد میں انھوں نے خصوصی بلیک بورڈ پر لکھا کہ وہ اپنے آئیڈیل سے ملنا چاہتی ہیں، جس پر ٹوٹی ملاقات کیلیے اسپتال گئے اور وہاں ایک گھنٹہ ساتھ گزارا۔

The post فرانسیسکو ٹوٹی کی آواز سن کر پرستار لڑکی کوما سے باہر آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kTRlwM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...