Urdu news

Tuesday, 26 January 2021

عاطف اسلم نے 2 سال بعد اپنے بیٹے کی تصویر شیئرکردی

کراچی: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔

عاطف اسلم نے دوسال قبل سوشل میڈیا پر اپنے گھر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی تھی۔ لیکن اس کے بعد انہوں نے نہ تو بیٹے کی کوئی تصویر شیئر اور نہ ہی اپنے بچوں سے متعلق کوئی اور خبر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کے گھر ننھے مہمان کی آمد

تاہم گزشتہ روز عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا ’’بے شک خدا بہترین خالق ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کے بیٹے کا غلط نام لکھنے پربھارتی میڈیا کی معافی

عاطف اسلم نے دو سال قبل اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر شیئر کی تھی جس کا مطلب ہے کہ ان کا بیٹا اب دو سال کا ہو چکا ہے۔ عاطف اسلم اور سارہ بھروانا کا ایک بیٹا اور ہے جس کا نام احد عاطف اسلم ہے اور اس کی عمر سات سال ہے۔

The post عاطف اسلم نے 2 سال بعد اپنے بیٹے کی تصویر شیئرکردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ohSJKZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...