Urdu news

Friday, 1 January 2021

مولانا اور مریم نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر PDM اتحاد بچا لیا

 لاہور:  پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی کا فارمولہ کام کرگیا جب کہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج کیساتھ ضمنی الیکشن لڑنے پر اتفاق ہوگیا۔

مولانا فضل الرحمان اور نون لیگ نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹنے سے بچا لیا، پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن لڑنے کے فیصلوں سے آگاہ کیا، پیپلز پارٹی نے استعفے پر پی ڈی ایم کے فیصلوں کو تسلیم کرنے پر اتفاق کر لیا۔

پیپلز پارٹی نے اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ سینیٹ الیکشن نہ لڑے تو حکومت  ٹو تھرڈ اکثریت حاصل کرلے گی جو سب کیلیے بہتر نہیں، احتجاجی تحریک سینیٹ الیکشن کے بعد بھی چلائی جاسکتی ہے۔

ن لیگ، پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کے استعفے کے بارے میں بتایا گیا یہ پارٹی قیادت کے پاس ہی رہیں گے، اجلاس میں مولانا فضل الرحمن نے فوری حکومت گرانے کیلئے استعفے، لانگ مارچ کا موقف اپنایا اور ایسا نہ کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، فوری استعفے دینے پر پیپلزپارٹی کے بعد نون لیگ  نے بھی نیم رضامندی کا اظہار کیا۔

The post مولانا اور مریم نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر PDM اتحاد بچا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n4qmPN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...