Urdu news

Monday, 1 March 2021

پی ٹی آئی نے اتحادیوں کو ہوٹل میں جمع کرلیا، اکثریت کا ٹھہرنے سے انکار

 کراچی:  وفاداری ناتبدیل کرلیں تحریک انصاف نے تمام اراکین اسمبلی کو نجی ہوٹل میں  تمام اتحادیوں کو جمع کر لیا۔

سینٹ الیکشن آخری مراحلے میں داخل اراکین اسمبلی کی  اہمیت بڑھ گئی ظہرانوں اور  عشائیوں کو دور جاری حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپنے اتحادیوں کے لیے نجی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں تحریک انصاف۔ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے اراکین اسمبلی شریک ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی کو ایک جگہ رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے  جس کے لئے ہوٹل میں کمرے بھی بک کرالیے گئے ہیں کہ لیکن اکثریت اراکین اسمبلی نے ہوٹل میں ٹہرنے  سے انکار کردیا۔

عشائیہ کے بعد جے ڈی اے کے تمام اراکین اسمبلی رہنما ہوٹل سے روانہ ہوگئے تھے۔تحریک انصاف کے کچھ اراکین اسمبلی ہوٹل میں  رات گئے تک موجود تھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام اراکین اسمبلی اور اہم رہنماوں سمیت الیکشن سیل کے اراکین کو بھی ہوٹل طلب کرلیا گیا ۔

The post پی ٹی آئی نے اتحادیوں کو ہوٹل میں جمع کرلیا، اکثریت کا ٹھہرنے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3sJZW9x

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...