Urdu news

Saturday, 27 March 2021

پی آئی اے کا لاہور سے اسکردو براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

 لاہور: پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لئے بڑا اقدام کرتے ہوئے لاہور سے اسکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور سے اسکردو کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز آج سے ہوگا اور پہلی تعارفی پرواز دوپہر کو روانہ ہوگی۔ لاہور، جنوبی اور وسطی پنجاب کے لوگوں کے لئے پہلی دفعہ یہ پرواز شروع کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائینگی۔ اسکردو کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پہلے ہفتے میں دو پروازیں جاتی تھیں۔

لاہور سے اسکردو سفر ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا جس کا کرایہ 7 ہزار 500 روپے ہوگا۔ اسکردو، گلگت اور استور جیسے مقامات تک پہنچنے میں سیاحوں کے لئے آسانی پیدا کی گئی ہے۔

The post پی آئی اے کا لاہور سے اسکردو براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31pyJgI

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...