Urdu news

Tuesday, 2 March 2021

سرفراز احمد غلط ایل بی ڈبلیو دیے جانے پر ناخوش نظر آئے

 کراچی:  سرفراز احمد غلط ایل بی ڈبلیو دیے جانے پر ناخوش نظر آئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان زبردست فارم میں تھے،انھوں نے افتخار احمد کے اوور میں مسلسل 4چھکے جڑنے کے بعد اپنی ففٹی مکمل کرکے مزید 4رنز کا اضافہ کیا، ایسے میں امپائراحسن رضا کے غلط فیصلے کا شکار ہوگئے۔

فہیم اشرف کی لیگ اسٹمپ سے باہر جاتی گیند پر انھیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا،ریویو سے بھی انھیں کوئی مدد نہ ملی، سرفراز فیصلے پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے میدان سے باہر گئے۔ دوسری جانب مجموعی طور پر بھی میچ میں امپائرنگ کا معیار اچھا نہ رہا اور کئی وائیڈز بھی نہیں دی گئیں۔

The post سرفراز احمد غلط ایل بی ڈبلیو دیے جانے پر ناخوش نظر آئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kFsE8r

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...