Urdu news

Monday, 1 March 2021

کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

 کراچی: بھارتی طیارے کو مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر جناح انٹر نینشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی نجی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز 6 ای 1412 شارجہ سے لکھنؤ جارہی تھی کہ دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ مسافر کی حالت کو دیکھتے ہوئے طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو اتارنے کی اجازت مانگی۔

پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی تاہم مسافر کو بچایا نہ جاسکا۔

کراچی ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمان نامی جس بھارتی مسافر کے لیے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی وہ طیارے میں ہی خالق حقیقی سے جاملا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق، دستاویزی کارروائی اور ضروری اقدامات کے بعد بھارتی طیارہ کراچی سے بھارتی شہر احمد آباد کے لیے روانہ ہوگیا۔

The post کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37VSb8r

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...