Urdu news

Monday, 1 March 2021

اپوزیشن سینیٹ انتخابات کے لئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے, فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کے لئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کے لئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، 24 گھنٹوں بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھنڈیں گے جس سے ٹی وی اسکرین آباد رہ سکے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایک روز باقی ہے اور انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔ قومی اور صوبائی ممبران اسمبلی بدھ کو سینیٹرز کا چناؤ کریں گے۔

The post اپوزیشن سینیٹ انتخابات کے لئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے, فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3uMiRCo

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...