Urdu news

Monday, 1 March 2021

سکوک، یورو بانڈ سے حاصل آمدنی پر انکم ٹیکس سے چھوٹ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل سکوک اور یوروبانڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی حکومتوں،غیر ملکی سرمایہ کاروں،کمپنیوں ،فرموں ،ایسوسی ایشن آف پرسنز سمیت دیگر نان ریذیڈنٹس کوانکم ٹیکس سے چھوٹ دیدی ۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے گذشتہ روز باضابطہ طور پر دو نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں پہلے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ میڈیم  یرٹرم نوٹ پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے جاری کئے جانے والے انٹرنیشنل سکوک میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی حکومتوں،غیر ملکی سرمایہ کاروں،کمپنیوں ،فرموں ،ایسوسی ایشن آف پرسنز سمیت دیگر نان ریذیڈنٹس کو منافع کی مد میں حاصل ہونیوالی آمدنی پرانکم ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہوگی ۔

The post سکوک، یورو بانڈ سے حاصل آمدنی پر انکم ٹیکس سے چھوٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uV7WX8

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...