Urdu news

Sunday, 25 April 2021

وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں، یار محمد رند

 کوئٹہ: پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صدر اور وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ بی اے پی کے چیف آرگنائیزر جان جمالی نے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تجویز دی، میں نے ایوان میں جو بات کی اس میں وفاق اور وزیر اعظم سے مخاطب تھا جو میرا سیاسی جمہوری حق ہے، میں نے ایوان کو بغیر کسی غلط بیانی کے حقائق بتائے،ایوان کو مشورہ دیا کہ وفد وزیر اعظم سے ملے اگر پھر بھی مسائل حل نہیں ہوتے تو معاون خصوصی کا عہدہ مجھے بلوچستان کی تکلیفوں سے زیادہ پیارا نہیں۔

سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کو ایک مشن کے تحت قبول کیا ہے، اگر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو محکمے یا وزارت میں کوئی شکایت ہے تو بتائیں، اگر وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں، مجھے وزارت ملنا میری پارلیمانی جماعت کا حق تھا اور میں وزیر کیوں بنا یہ وزیر اعلی جانتے ہیں.

The post وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں، یار محمد رند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sP7bg0

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...