Urdu news

Thursday, 29 February 2024

کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار دو زخمی ڈاکو دم توڑ گئے

کراچی: تین ہٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار 2 زخمی ڈاکو دم توڑ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر تین ہٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت شاہد قریشی اور محمد شاہد کے ناموں سے کی گئی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان وائٹ کرولا گینگ کے کارندے تھے، ملزمان وائٹ کرولا میں واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے۔ ملزمان کا ایک ساتھی عمران چند روز قبل الفلاح کے علاقے سے ڈکیتی کے دوران گرفتار ہوا، دوسرا ملزم شاہد عرف کالا 10 سے زائد ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث رہا، محمد شاہد عرف برگر 26 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

The post کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار دو زخمی ڈاکو دم توڑ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qGl56u7

مولانا فضل الرحمان نے جن باتوں کی نشاندہی کی وہ جائز ہیں، رانا ثنااللہ

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں ہوں گی اور جن باتوں کی انہوں نے نشان دہی کی ہے وہ جائز ہیں۔

مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)، بلوچستان عوامی پارٹی اور مسلم لیگ(ق) سمیت اتحادی جماعتوں کے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا ہمارے لیڈر ہیں، ان سے پہلے بھی گائیڈ لائنز لیتے رہے ہیں اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل شام کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے دوبارہ آئیں گے اور مولانا فضل الرحمان نے جن باتوں کی نشان دہی کی وہ جائز ہیں، بعض اوقات کچھ چیزیں وقت پر نہ کرنے سے غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔

رانا ثناللہ نے کہا کہ اپنی قیادت سے بات کرکے ان غلط فہمیوں کا ازالہ کریں گے۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والی اتحادی جماعتوں کے وفد میں رانا ثنااللہ، احسن اقبال، ایاز صادق، سعد رفیق، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، صادق سنجرانی، خالد مگسی، عبدالعلیم خان اور سالک حسین شامل تھے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کے ہمراہ مولانا عبدالغفور حیدری، حاجی غلام علی، اسلم غوری، نور عالم خان اور مولانا امان اللہ شامل تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی تاہم رانا ثنااللہ کے علاوہ وفد کے دیگر ارکان مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

The post مولانا فضل الرحمان نے جن باتوں کی نشاندہی کی وہ جائز ہیں، رانا ثنااللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Hd5nl3G

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ، ڈیزل کے نرخ برقرار

 اسلام آباد:  نگراں حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل کی  قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے جاتے جاتے ایک بار پھرپیٹرول کی قیمت  بڑھا دی، پیٹرول کی  فی لیٹر قیمت میں  چار روپے 13   پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد  فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 279  روپے 75  پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 287  روپے 33  پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قیمت میں اضافے کا اطلاق  رات 12 کے بعد سے ہوگیا۔

The post پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ، ڈیزل کے نرخ برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/piNytR1

Wednesday, 28 February 2024

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں وزیٹر گیلری بند رکھنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیکیورٹی حالات اور کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ سے بچنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے افتتاحی اجلاس میں مہمانوں کیلیے جاری کردہ گیلری کے کارڈ منسوخ کردیے۔

اعلامیے کے مطابق افتتاحی اجلاس میں مہمانوں جو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، وزیٹر گیلری کے پاسز سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کیے گئے ہیں۔

سیکریٹری کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ  نومنتخب معزز ممبر اپنے لیے جاری کردہ کارڈ اپنے ہمراہ لائیں، بصورت دیگر اُس کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: صدر نے نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دستخط کردیے، قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا

واضح رہے کہ نو منتخب اراکین کی حلف برداری کیلیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا۔ جس میں منتخب اراکین اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

The post قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں وزیٹر گیلری بند رکھنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jhrGKmf

صدر، وزیراعظم اور اسپیکرز قومی اسمبلی کے امیدواران کی انتخابی مہم کیلیے کمیٹی تشکیل

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے صدر، وزیراعظم اور اسپیکرقومی اسمبلی کے امیدواران کی انتخابی مہم کے لیے کمیٹی تشکیل دےدی۔

اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اتحادی جماعتوں میں صدر پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی وزارت عظمٰی کے نامزد امیدوار شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جانب سے ایاز صادق کا نام اسپیکرشپ کے امیدوار کے طور پر نامزد جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی کی جانب سے غلام مصطفی شاہ کا نام ڈپٹی اسپیکرشپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔

علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پارٹی ارکان کے وفد کے ہمراہ عشائیہ میں شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور بی اے پی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مگسی نے عشائیہ میں نمائندگی کی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین عشائیہ میں شریک ہوئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان کی بھی پارٹی رہنمائوں کے وفد کے ہمراہ شامل ہوئے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کو مبارکباد دی جبکہ نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزدگی پر مبارک دی۔

The post صدر، وزیراعظم اور اسپیکرز قومی اسمبلی کے امیدواران کی انتخابی مہم کیلیے کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4VUBKct

Tuesday, 27 February 2024

احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس: بانی پی ٹی آئی، اسد عمر سمیت دیگر مقدمے سے بری

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، اسدعمر، فیصل جاوید اور دیگر کو مقدمے سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے بریت درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ دوران سماعت وکلاء میں آمنہ علی، سردار مصروف خان اور محسن غفار عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصلے کے مطابق ملزمان کی جانب سے اے 249 کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جا سکتی اور مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے لہٰذا بانی پی ٹی آئی، اسدعمر اور راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

علی نواز اعوان، فیصل جاوید، عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں۔ ملزمان اسد عمر، علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں، مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان پر 26مئی 2022 کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

The post احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس: بانی پی ٹی آئی، اسد عمر سمیت دیگر مقدمے سے بری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/48mzuX7

کراچی؛ کار فٹ پاتھ پر بیٹھے لوگوں پر چڑھ گئی، 2 افراد جاں بحق

کراچی: ناگن چورنگی کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں پر چڑھ گئی جب کہ حادثے میں 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہِ نورجہاں کے علاقے سخی حسن سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے ناگن پل وین العابدین امام بارگاہ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کو فٹ پاتھ پرسوئے ہوئے لوگوں پر چڑھ کر الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر چھیپا کی ایمبولینسیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق و زخمی ہونے والے آپس میں بھائی ہیں ، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ اشوک ولد گوپی چند اور 22 سالہ بالی ولد گوپی چند کے ناموں سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں شری رام ولد گوپی چند ، سیتا رام ولد گوپی چند اور لالے ولد گوپی چند شامل ہیں واقعے کی اطلاع ملنے پر کرائم سین یونٹ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمے دار کار سوار نشتے میں دھت تھے ، ملزمان کار موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ، پولیس نے کار کو قبضہ لے لیا۔

عینی شاہد رکشا ڈرائیور کے مطابق دو کاریں سخی حسن کی جانب سے ناگن چورنگی کی جانب ریس لگاتی ہوئی آرہی تھیں کہ اسی دوران زین العابدین امام بارگاہ کے قریب ایک کار نے دوسری کار کوسائڈ ماری جس سے ہنڈا سوک کا نمبر ATZ-779 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر چڑھ کر الٹ گئی، دوسری کار جو آگے نکل گئی تھی فوری طور پر ریورس میں پیچھے آئی اور حادثے کی ذمے دار کار میں سوار افراد کو اپنے کار میں بٹھایا اور فرار ہوگئے، کار میں سوار ایک شخص زخمی ہوا تھا جسے ہم نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال کے لیے روانہ کیا تھا تاہم وہ اسپتال سے پراسرار طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

جاں بحق افراد کے ورثا کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی افراد کا تعلق ہندو برادری سے تھا وہ کراچی میں چند روز قبل لاڑکانہ سے محنت مزدوری کے لئے آئے تھے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

The post کراچی؛ کار فٹ پاتھ پر بیٹھے لوگوں پر چڑھ گئی، 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vkPSMX6

’’ایم کیو ایم کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے‘‘ مصطفیٰ کمال کی آڈیو لیک ہوگئی

  کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کو مصطفیٰ کمال کی بریفنگ کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آڈیو میں مصطفیٰ کمال کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’نون لیگ والوں نے بتایا ہے کہ پی پی والے کہہ رہے ہیں کہ آپ کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، سب کا 50 یا 60 فیصد مینڈیٹ جعلی ہوگا لیکن آپ کا تو 100 فیصد جعلی ہے، نون لیگ والوں نے بتایا کہ پی پی کا کہنا ہے کہ پی پی اور نون لیگ کے نمبرز پورے ہیں، ایم کیو ایم کو باہر نکالیں ان کی ضرورت نہیں‘۔

مصطفی کمال نے آڈیو میں کہا کہ ’ہماری کئی میٹنگز ہوچکی تھیں، پی ایم ایل این نے رات کے کسی پہر ہمیں بلایا، ایسا لگا کہ زبردستی کمرے میں گھس گئے اور کہا گیا کہ آگئے ہو تو بیٹھ جاؤ، ان کا میٹنگ کا موڈ نہیں تھا، لگ رہا تھا کہ بلا لیا ہے تو مل لیا جائے، 45 منٹ کی میٹنگ ہوئی پھر انہوں نے کہا کہ ہماری پیپلز پارٹی سے میٹنگ ہے‘۔

مصطفی کمال نے آڈیو میں کہا کہ ’ہم نے پوچھا کہ آپ کا کیا طے پایا پیپلز پارٹی والوں سے؟ جس پر نون لیگ والوں نے جواب دیا کہ پی پی سے میٹنگ کی ساری چیزیں خفیہ ہیں لیکن اسکے باوجود 2 چیزیں آپ کو بتا دیتے ہیں۔ ایک یہ کہ پی پی والے کہہ رہے ہیں آپ کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، دوسرا یہ کہ پی پی کا کہنا ہے کہ ہمارے (پی پی اور نون لیگ) نمبرز پورے ہیں ، ایم کیو ایم کو باہر نکالیں ان کی ضرورت نہیں۔

لیک ہونے والی ویڈیو میں مصطفیٰ کمال یہ بھی کہتے ہوئے سنائی دیے کہ ہمیں تمام باتوں کا علم ہونا چاہیے کہ ان کا کیا موڈ ہے، ہمارے پاس سارے جوابات تھے لیکن ہم نے ان کو کوئی جواب نہیں دیا۔ دریں اثنا سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال کی سوشل میڈیا پر آڈیو لیک کے حوالے سے ان کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے جس میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ میری ہی آڈیو ہے اور اسے میں مانتا ہوں، مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں۔

ن لیگ سے کئی ملاقاتیں ہوئی اس میں ن لیگ والوں نے بتایا پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے ایم کیوایم کی ضرورت نہیں ہے، پیپلز پارٹی ن لیگ کو کہہ رہی ہے کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ صیح نہیں ہے ، یہ والی بات ہم ٹی وی پر پیپلز پارٹی کو کہہ رہے ہیں کہ وہ ہمیں یہ بتا رہے ہیں ، ن لیگ کے لوگوں سے ہونے والی بات سب کو بتا رہا ہوں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے کمرے سے میری کوئی وائس ریکارڈنگ کر رہا ہے اور بہت دنوں سے ہمیں یہ بھی اطلاعات تھیں کہ ایم کیو ایم لندن کے کچھ لوگ ہم میں بیٹھے ہوئے ہیں، ہمیں شک تھا لیکن کنفرم نہیں ہو رہا تھا لیکن جب فارنزک کرایا تو ہمیں کنفرم پتہ چل گیا کہ وہ کون ہے جو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں بیٹھ کر ایم کیو ایم لندن کے لیے کام کر رہا ہے ، یہ آڈیو ایم کیو ایم لندن نے ریلیز کی ہے اور وہ یہ سمجھ رہے کہ کوئی بہت بڑی چیز ان کے ہاتھ لگ گئی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا آڈیو میں جو بات چیت ہوئی ہے وہ عام گفتگو ہے جو ٹی وی پر بھی ہو رہی ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ رابطہ کمیٹی کی کوئی گفتگو ریکارڈ کر کے ایم کیو ایم لندن کو بھیج رہا ہے لیکن ان کو یہ اندازہ نہیں کہ ان کا جو ایک ’’ گھس بیٹھیا ‘‘ ہمارے درمیان موجود ہے ، جو ان کا ایجنٹ بیٹھا ہوا ہے اس نے اس کی پکڑائی دیدی ہے اور ہمیں نشاندہی ہوگئی ہے کہ ہمارے درمیان پارٹی اور قوم کے خلاف کون ہے جو یہ کام کر رہا ہے۔

The post ’’ایم کیو ایم کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے‘‘ مصطفیٰ کمال کی آڈیو لیک ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4Zxi6M8

ایف آئی اے کی کارروائی، موبائل سمز اور بینکنگ فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار

 راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے موبائل فون سمز کے غیر قانونی کاروبار اور مائیکرو فنانس بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے موبائل فون سمز کا غیر قانونی کاروبار اور مائیکرو فنانس بینکنگ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد مین میں مختلف نیٹ ورکس کی موبائل فون سمز ہزاروں کی تعداد میں سیلیکون کے انگھوٹھوں کے نشانات اور الیکڑانک ڈیوائسز برآمد کرلیں۔

ایف آئی سے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے پی ٹی اے کی شکایت پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں موبایل فونز سمز کی غیر قانونی ایکٹیویشن و کاروبار میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

گرفتار ملزمان میں فواد خان، خلیل جبران اور جعفر حسین شامل ہیں جن کے قبضے سے 8 موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، پانچ بی وی ایس ڈیوائسز، 770 سلیکان انگوٹھوں کے نشانات، 285 انگوٹھوں کے نشانات، 11 ہزار ڈیجیٹل تھم پرنٹس، موبائل کمپنیوں کے سیکڑوں موبائل سمز برآمد ہوئیں ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان موبائل فونز سمز کی غیر قانونی ایکٹیویشن کرنے، انہیں مبینہ سلیکون انگھوٹھوں کے نشانات کے زریعے مائیکرو فنانس بینکنگ فراڈ کے لیے استمال کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گی ہے جس میں مزید انکشافات کا امکان بھی ہے۔

The post ایف آئی اے کی کارروائی، موبائل سمز اور بینکنگ فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GkRFV65

Monday, 26 February 2024

پنوعاقل؛ جتوئی اور مہر برادریوں میں تصادم، 7 افراد قتل

پنوعاقل: پنوعاقل کے کچے میں زمینی تنازع کے تحت جتوئی اور مہر برادریوں میں تصادم میں 7 افراد قتل اور 7 زخمی ہوگئے۔

رضا گوٹھ تھانے کی حدود میں زمینی تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، 5 گھنٹوں تک دونوں طرف سے جدید اسلحے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، پولیس فائربندی کرانے میں ناکام رہی۔

مقتولین میں مہر برادری کے عبدالحف مہر جبکہ جتوئی برادری کے ولی محمد، امام دین، خوشی محمد، پٹھان، شہوال، نسیم جتوئی شامل ہیں، پولیس نے نعشیں تعلقہ اسپتال منتقل کردی گئیں۔

رابطہ کرنے پر رضا گوٹھ پولیس نے ایکسپریس کو بتایا کہ ان واقعات کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

The post پنوعاقل؛ جتوئی اور مہر برادریوں میں تصادم، 7 افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YH26wJd

ایف آئی اے نے وی لاگر اسد طور کو گرفتار کرلیا

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سپریم کورٹ کیخلاف ’’بدنیتی پر مبنی مہم‘‘ کے الزام میں وی لاگر اسد طور کو گرفتار کرلیا۔ 

اسد طور پر الزام ہے کہ انہوں نے عام انتخابات سے قبل سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی مذمت کی جس میں پی ٹی آئی سے اس کا انتخابی نشان ’’بلے‘‘ سے محروم کردیا گیا تھا۔

وی لاگر اسد طور کی وکیل ایمان زینب مزاری نے اسد طور پر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل ایمان مزاری نے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ اس ملک میں صحافیوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک ہے، آئینی عدالتوں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کہ اس طرح سے بنیادی حقوق کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی نہ ہو۔

ایمان مزاری نے مذکورہ بیان ایسے وقت پر دیا تھا جب اسد طور ایف آئی اے کے سمن پر تحقیقاتی ادارے میں حاضر ہوئے لیکن ان کی وکیل کو دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور دروازے بند کردیے گئے تھے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم نامہ حاصل کرنے کے بعد ایف آئی اے کے دفتر گئی جس میں ایجنسی کو ہدایت کی گئی تھی کہ صحافی کو ہراساں نہ کیا جائے لیکن پھر بھی قانونی ٹیم کے بغیر ایف آئی اے کے احاطے میں لے جایا گیا۔

اس سے قبل کی ایک پوسٹ میں، مزاری نے کہا تھا کہ طور کو گزشتہ چند گھنٹوں سے ایف آئی اے سیل میں حراست میں رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلانے کے الزام میں ایف آئی اے نوٹس کے خلاف وی لاگر اسد طور کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی تھی۔

ہائیکورٹ نے وی لاگر اسد طور کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے انکوائری میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

 

 

The post ایف آئی اے نے وی لاگر اسد طور کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Gelvxwc

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 5 سال مکمل، ملک کیخلاف جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا عزم

 اسلام آباد: مسلح افواج نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پانچ سال مکمل ہونے پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کا ہر مرتبہ پوری طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 27 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں جعلی ڈرامے کے بعد بھارت کو پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیا اور ملکی دفاع کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنایا۔ 14 فروری 2019 کو مودی سرکار نے منظم منصوبہ بندی کے تحت جعلی پلوامہ ڈرامہ رچایا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارت نے خود اپنے 40 فوجی مروائے اور حسبِ روایت الزام پاکستان پر لگا دیا۔

اس کے بعد 26 فروری 2019 کو بھارت نے رات کے اندھیرے میں سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور بالاکوٹ کے علاقے جابہ کے قریب بم پھینک کر بھارتی طیارے فرار ہوئے۔

بھارت نے اس کو کامیاب سرجیکل اسٹرائیک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اُس کے طیاروں نے دہشت گردوں کا ٹریننگ کیمپ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔بھارتی میڈیا جعلی سرجیکل اسٹرائیکس میں کبھی 300 دہشت گرد مارے جانے کی رپورٹ کرتا تو کبھی جعلی آڈیو پر مبنی گفتگو نشر کرتا رہا۔

بھارتی فضائیہ کے اس جعلی سرجیکل سٹرائیک کا بھانڈا پاکستان نے عالمی میڈیا کو موقع پر لے جا کر پھوڑا، پاکستان نے ازلی دشمن کو رات کے اندھیرے میں حملے کا جواب دن کے اجالے میں دینے کا اعلان کیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور مختصر فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور ایک پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا۔ بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی فوج نے ہڑبونگ میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا۔

پاک فضائیہ کے جوانوں کے ہاتھوں گرنے والے 2 بھارتی طیاروں میں سے ایک کا ملبہ بھارت کی اپنی حدود میں گرا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی حدود میں آ گرا، پاکستان کی حدود میں گرنے والے مگ 21 لڑاکا طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھامن کو زندہ گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے پریس کانفرنس میں حقائق کے منافی دعوی کیا کہ بالاکوٹ پر فضائی حملے میں جیشِ محمد کے ایک مدرسے کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے بھارت کو عالمی سطح پر سبکی اٹھانا پڑی۔

دو روز تک زیرِ حراست رکھنے کے بعد پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو بھارت واپس بھیج دیا۔27 فروری کا دن دنیا کو یہ باور کراتا ہے کہ مملکت خداداد کے دفاع کے لیے پاک فوج ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔

پلوامہ حملے پر بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا

پلوامہ کے جھوٹے اور من گھڑت تماشے کو سچ ثابت کرنے کے لیے ہندوستانی میڈیا نے من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ پھیلایا اور لاکھ کوششوں کے باوجود بھی بھارتی میڈیا پلوامہ کی حقیقت کو منظر عام پر آنے سے نہ روک سکا۔

پلوامہ ڈرامے کے بعد سے بالاکوٹ میں بھارتی اسٹرائیک تک ہندوستانی میڈیا ہر طرح کے جھوٹے شواہد پیش کرنے میں مصروف رہا۔ دوسری جانب پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کیساتھ حقائق تلاش کیے اور دنیا کو حقیقت سے روشناس کروایا۔

ہندوستانی میڈیا کی جانب سے خطے میں جنگ، انتشار اور بد امنی پھیلانے کو فروغ دیا جاتا رہا جبکہ پاکستانی میڈیا مسلسل امن کا پیغام دیتا رہا۔ ہندوستانی میڈیا جھوٹی سیٹیلائیٹ تصاویر دکھا کر اپنی عوام کو بے وقوف بناتا رہا جبکہ پاکستانی صحافی تمام متاثرہ علاقوں میں جاکر حقائق کی کھوج لگاتے رہے۔

بین الاقوامی میڈیا نے بھی ہندوستان کے پلوامہ ڈرامے کا راز فاش کرتے ہوئے اصل سیٹیلائیٹ تصاویر شائع کیں ۔بین الاقوامی میڈیا نے پلوامہ ڈرامے کو بے نقاب اور جھوٹا ثابت کیا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ

27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا اور شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور مختصر فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی طیارے کو مار گرایا۔

بھاری حملے کی جوابی کاروائی کے دوران پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کو زندہ گرفتار کیا گیا۔پاک فضائیہ نے اپنے اس آپریشن کو “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کا نام دیا گیا ۔ زیرِ حراست ابھی نندن پاکستان ملٹری کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور پاک فوج کے جوانوں کی میزبانی کا معترف ہوا۔

۔پاکستان کی حراست میں ابھی نندن کی چائے کے ساتھ وائرل وڈیو میں بھارتی پائلٹ نے پاکستانی چائے کی تعریف کی سوشل میڈیا پر ’ٹی از فنٹاسٹک‘ کا ہیش ٹیگ 36 گھنٹے زیرِ گردش رہا۔ پانچ سال بعد بھی ابھی نندن کی چائے کے پاکستان میں چرچے برقرار ہیں۔

ایک کپ چائے کے لیے بھارت کو اپنے طیارے کی قیمت ادا کرنی پڑی تھی، پاکستانی چائے اور پاکستان سے ملنے والا سبق بھارت صدیوں تک نہیں بھول سکے گا۔

مسلح افواج کی 27 فروری کے پانچ سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پانچ سال مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مسلح افواج اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اور سروسز چیفس نے تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 فروری 2019 کو عوام کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا،
اس ناخوشگوار دن کے واقعات نے بھارت کی جانب پاکستان کی مسلح افواج کی مکمل آپریشنل چڑھائی کو ظاہر کیا جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کی استقامت اور قابلیت کا اعتراف دنیا بھر کے عسکری ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن کے مفاد میں تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ کو واپس کرکے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیاگیا، پاکستان امن کی بحالی کیلیے پرعزم ہے اور ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے باہمی تعلقات پر زور دیتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کا ہر مرتبہ پوری طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اعلامیے میں افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ آباد بھی درج کیا گیا ہے۔

The post آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 5 سال مکمل، ملک کیخلاف جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا عزم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7mz4heg

Sunday, 25 February 2024

پنجاب اور سندھ  کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا

  کراچی: عام انتخابات کے بعد پنجاب اور سندھ میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا۔

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد مدمقابل ہوں گے ۔ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ علی خورشیدی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی رکن منتخب ہوئے ہیں۔ وہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کےپارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔

ن لیگ نے مریم نواز اور تحریک انصاف نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ملک ظہیر اقبال چنڑ بھاری اکثریت سے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان نے 224 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر تھے جنہوں نے 96 ووٹ حاصل کیے۔

The post پنجاب اور سندھ  کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EUbiwgz

ملک میں سیاسی استحکام کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ ناگزیر ؟

ملک کو درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ’’ سیاسی استحکام کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ ناگزیر ؟‘‘ کے موضوع پر ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تجزیہ نگاروں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد

(چیئرپرسن شعبہ سیاسیات، جامعہ پنجاب)

پاکستان کی سالمیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ معاشرے کے اہم ترین عناصر کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ ہوجس میں سیاسی قیادت اور جماعتوں کا کردار سب سے اہم ہے۔ سیاسی جماعتوں کا اہم ترین فریضہ سیاسی رابطہ سازی ہوتا ہے، اگر وہ عوام کو شعور نہیں دیں گی تو ان کی شمولیت کیسے ہوگی۔ عوام کی شراکت کیلئے ضروری ہے کہ ان کی تربیت کی جائے۔میرے نزدیک عوام اور ریاست کے مابین رابطے کا سب سے مضبوط ذریعہ سیاسی جماعتوں کو ہی ہونا چاہیے۔

پاکستان کا قیام سیاسی عمل کے نتیجے میں آیا۔ آج 76برس بعد پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے وہاں استحکام کیلئے ایک ایسا ڈائیلاگ کردار ادا کرسکتا ہے جس میں مختلف عناصر جو اس قت بٹے ہوئے ہیں ، مل کر سیاسی گرینڈ ڈائیلاگ کا حصہ بنیں گے تاکہ آپس کا ٹکراؤ ختم ہو اور ملک کو آگے بڑھایا جاسکے۔

کسی بھی جمہوری حکومت کے چلنے کیلئے سب سے اہم عوام کا اعتماد ہوتا ہے۔پھر حکومت جو بھی کام کرے عوام سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری بہتری کیلئے کیے جا رہا ہے چاہے وہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔ پاکستان کیلئے کسی بھی سیاسی نظام کی جائزیت اس وقت ممکن ہوگی جب اس نظام میں مختلف عناصر مل کر کام کرنے پر رضامند ہوں۔

اس کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ اس کے بارے میں گفتگو کی جائے۔ ہم چاہے کسی بھی گروہ، سیاسی جماعت یا لیڈر کو پسند کرتے ہوں، جب تک ہماری اولین ترجیح پاکستان کا استحکام نہیں ہوگی ہم بحیثیت شہری اپنے حقیقی فرض سے دور سمجھے جائیں گے۔ دنیا کی نظر میں بھی اور خود بھی جب حالات کا جائزہ لیں گے تو خود کو اچھا پاکستانی نہیں کہہ سکیں گے۔ اگر ہم ملکی استحکام چاہتے ہیں تو تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر لائحہ عمل بنانا ہوگا کہ کس طرح نظام کی کارکردگی کو پرکھنا ہے ۔

ملک میں آئین موجود ہے،یہ صرف کتابی شکل میں ہونا کافی نہیں، اس پر عمل بھی ہونا چاہیے۔ جب کسی چیز پر عمل کیا جاتا ہے تو مسائل سامنے آتے ہیں اور مسائل کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے نکلتا ہے۔

اس سے ہم بھی آگاہ ہیں اور ذمہ داران بھی لہٰذا ایک ایسے گرینڈ ڈائیلاگ کی طرف جانا چاہیے جس میں اپنے ذاتی، گروہی اور ترجیحی اختلافات کو ختم کرکے بحیثیت پاکستانی ملکی استحکام کو اولین ترجیح بنائیں۔ اس وقت اہم سوال یہ ہے کہ کون سب کو ڈائیلاگ کی دعوت دے گا؟ فیڈریشن میں سب سے اہم عہدہ صدر کا ہے لہٰذا صدر پاکستان کو اپنے عہدے کی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کوگرینڈ ڈائیلاگ کی دعوت دینی چاہیے ۔

سیاسی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ صدر کے عہدے کو مانتے ہوئے ملکی مفاد میں گرینڈ ڈائیلاگ کا حصہ بنیں۔ اس میں تاخیر سے معاملات میں مزید الجھاؤ پیدا ہوگا ، پیچیدگیاں بڑھیں گی جنہیں سلجھانا مشکل ہو جائے گا۔ملک کی خاطر سب اپنی انا کو پس پشت ڈال دیں۔یہ ملک ہے تو ہم ہیں لہٰذا اگر ہم اپنی آزاد حیثیت اور ملک کو قائم رکھنا چاہتے ہیں تو پھر ہمارے قدم مشترکہ منزل کی طرف اٹھنے چاہئیں اور یہ منزل استحکام پاکستان ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر اقبال چاولہ

(سابق چیئرمین شعبہ تاریخ، جامعہ پنجاب)

پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں کا جائزہ لیں تو سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں کے اپنے مسائل کی وجہ سے ان کی سیاسی مخالفت ذاتی مخاصمت بن جاتی ہے اور وہ ایک دوسرے کی پگڑی اچھالنے اور نقصان پہنچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا۔

90ء کی دہائی اس حوالے سے بدنام ہے لیکن بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف نے سیاسی میچورٹی کا مظاہرہ کیا، ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے میثاق جمہوریت کیا گیا جس کا فائدہ یہ ہوا کہ بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف سیاسی میدان میں واپس آئے۔ بدقسمتی سے بے نظیر بھٹو کا پاکستان واپسی کے بعد قتل ہوگیا۔ 2008ء کے انتخابات اور اس کے بعد آسانی سے بننے والی حکومتوں کی وجہ میثاق جمہوریت تھا۔ 2013ء کے انتخابات میں بھی اس کی پختگی نظر آئی۔ 18ویں ترمیم بھی اسی وجہ سے ہوئی۔ 2018ء میں حالات پھر خراب ہوئے۔

میاں نواز شریف کو عدالت کے ذریعے پانامہ سے اقامہ پر نکالا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا اور بانی پی ٹی آئی کو اقتدار دیا گیا جن کا دور ہابرڈ کہلایا۔ بدقسمتی سے بانی پی ٹی آئی ڈیلور نہیں کرسکے۔ ان کی حکومت خصوصاََ پنجاب حکومت پر بہت سارے سوالات اٹھتے رہے۔ تحریک انصاف بھی اپنی حکومت کی مدت پوری نہ کرسکی۔ بانی پی ٹی آئی کو جو شہرت اقتدار سے نکل کر ملی وہ اقتدار میں رہ کر نہیں مل سکتی تھی۔

پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے چیلنجز پیدا ہوا۔پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو ہوئے۔ 2024ء کے انتخابات کی مماثلت 2008ئ، 2013ء اور 2018ء کے انتخابات سے دکھائی دیتی ہے اور بعض پہلوؤں میں کچھ نیا بھی ہے۔ یہ انتخابات 2023ء میں ہونے تھے مگر حالات کی خرابی کی وجہ سے نہیں ہوئے۔ 2024ء کے انتخابات سے پہلے جس طرح کی الزام تراشی اور سیاست کی گئی اس سے معیشت اور معاشرت دونوں کا نقصان ہوا۔ اس کا حل یہ ہے کہ ملک کو قومی حکومت کی طرف جانا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی کے معاملات قانون کے مطابق جاری رہنے چاہئیں لیکن ان کی جماعت کو آن بورڈ لیکر قومی حکومت کا حصہ بنانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی بات حماقت ہے۔

اس سے قومی سوچ کو ٹھیس پہنچی ہے اور ملکی ساکھ کو بھی نقصان ہوگا۔ پی ٹی آئی کی طرف سے قومی مفادات کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے جو افسوسناک ہے۔ اسی طرح کمشنر راولپنڈی اپنے بیان سے مکر گئے اور الزام لگایا کہ انہیں تحریک انصاف نے کہا تھا۔ ان حرکات سے ہمارے ملک کی وحدت پر سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ مرکز میں مسلم لیگ (ن) اور خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت خطرناک رجحان ہے۔

بلوچستان ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں قوم پرست جماعتوں اور جمعیت علماء اسلام (ف) کو وہ نمائندگی نہیں ملی جو پہلے ملتی تھی۔اس سے آگے چل کے قومی وحدت اور یکجہتی کی سوچ کے مسائل پیدا ہونگے۔ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر سنجیدگی سے تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ ہمیں تشدد اور گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا۔ جھوٹی خبروں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنا ہوگا۔ اس سے ہمارے معاشرے میں تقسیم پیدا ہو رہی ہے، مسائل بڑھ رہے ہیں۔

ہم پولرائزیشن نہیں تقسیم کی طرف جا رہے ہیں جو افسوسناک ہے۔ موجودہ حالات کی بنگلہ دیش سے مماثلت غلط ہے۔ ہمارے تمام صوبوں میں محب وطن پاکستانی ہیں، اگر کہیں زیادہ احساس محرومی ہے تو وہ بلوچستان میں دکھائی دیتا ہے جسے دور کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو کام کرنا ہوگا۔ میرے نزدیک مسائل کا حل قومی حکومت ہے، اس کی طرف جانا ہوگا۔ یہ عجیب اتفاق ہے کہ جیتنے اور ہارنے والے دونوں ہی الزامات لگا رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔

میرے نزدیک ہمیں پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا۔ سیاسی جماعتیں اور شخصیات چھوٹی چیزیں ہیں۔ قومی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہوگا۔ میاں شہباز شریف، پیپلز پارٹی اور صحت مند سوچ کے حامل افراد نے پاکستان تحریک انصاف سے کہا کہ مخلوط حکومت کا حصہ بن جائیں لیکن پی ٹی آئی نے وہی سٹرٹیجی اپنائی جو 2013ء میں اپنائی گئی تھی کہ 35پنکچر اور دھاندلی ہوئی ہے۔

اسی طرح 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی مخلوظ حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی لیکن دھاندلی کا الزام لگایا۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پی ٹی آئی کو جتنی نشستیں ملی ہیں، ان سے یہ سمجھ نہیں ہا رہی کہ دھاندلی ان کے حق میں ہوئی یا مخالف۔

مبصرین کے خیال میں دھاندلی ہوئی ہے لیکن شاید وہ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ منظم دھاندلی ہوئی ہے۔ بظاہر ایسا نظر بھی نہیں آتا لہٰذا اب یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا ہے ، وہاں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ ہمارے ملک میں کھینچا تانی زیادہ اور ملکی سوچ کم ہوتی جا رہی ہے جس کا نقصان ہورہا ہے۔ہمیں قومی حکومت کی طرف جانا ہوگا۔

عبداللہ ملک

(نمائندہ سول سوسائٹی)

سیاسی استحکام کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔ ’پی ڈی ایم‘ کی حکومت کے دوران جو تلخیاں بڑھی انہیں کم کرنے کیلئے ضروری تھا کہ آئین کے مطابق نئے انتخابات کروائے جائیں تاکہ عوام اپنا ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی حکومت کا انتخاب کرے جو ملک کو موجودہ مسائل سے نکال سکے۔

بدقسمتی سے 8 فروری کے عام انتخابات میں تلخیوں میں اضافہ ہوا۔ 9 فروری کو جو نتائج آئے ان میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملی، تقسیم شدہ مینڈیٹ ملا اور ایسی جماعتوں کو ملا جن کا آپس میں منشور نہیں ملتا ، اس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے آزاد امیدوار شامل ہیں۔ الیکشن میں پائے جانے والے شکوک و شبہات تلخیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے معاشی وسیاسی حالات، سرحدوں پر نظریاتی کشید گی جیسے مسائل کے ساتھ ساتھ 8 کروڑ عوام خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں جو بڑا چیلنج ہے۔

ملک میں عدم استحکام پایا جا رہا ہے جو عام انتخابات کے بعد مزید بڑھ گیا ہے جو سیاسی جماعتیں حکومت بنا رہی ہیں ان کیے اپنے درمیان تلخیاں رہی ہیں لہٰذا جب بجٹ، آئی ایم ایف، بجلی کے بلوں میں اضافہ، اصلاحات و دیگر باتیں ہونگی تو حکومت کیلئے فیصلے کرنا مشکل ہونگے۔

پیپلز پارٹی نے آئینی عہدوں کا مطالبہ کیا جو انہیں مل گئے۔ میاں شہباز شریف مارچ کے پہلے ہفتے میں بطور وزیراعظم حلف اٹھائیں گے جبکہ اپوزیشن دھاندلی کا شور مچا رہی ہے۔ا س کے باوجود ایک اچھی تعداد اپوزیشن میں ہوگی۔ اس مرتبہ وکلاء کی بھاری تعداد اسمبلی میں ہوگی۔ مجھے ایک خلیج نظر آرہی ہے۔

ان حالات میں سیاسی استحکام کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کا ہونا ضروری ہے۔ میاں نواز شریف تجربہ کار سیاستدان ہیں۔ ان سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ شاید ان کی جماعت نے انہیںاس لیے وزیراعظم نہیں بنایا کہ ان کے کیے گئے وعدے اور منشور کا اس حکومت میں پورا ہونا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ ایسے حالات میں جب تین بڑی سیاسی جماعتوں میں شدید اختلاف ہے تو ملک کیسے آگے بڑھے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے کہ پاکستان کے انتخابات پر اپنا موقف دے اور یہ کہے کہ دھاندلی زدہ حکومت کو امداد نہیں دی جائے گی۔ ابتداء سے ہی ٹکراؤ نظر آرہا ہے۔ ملک میں معاشی استحکام کیلئے ڈائیلاگ ہونا چاہیے جیسے 2006ء میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان میثاق جمہوریت کیا گیا۔ اس کے بعد اچھے حالات بنے تھے۔

سیاسی جماعتیں یہ کہتی تو ہیں کہ معیشت پر کام کرنا ہے لیکن اس کی شروعات کون کرے گا؟اس میں ملکی اداروں کو اپنا کردار اد ا کرنا چاہیے۔جہاں کسی سیاسی جماعت کے اراکین کو کیسز کا سامنا ہے تو یہ کام عدالتوں کا ہے۔ سیاسی ڈائیلاگ میں پہل کرنی چاہیے اور سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ کرنا چاہیے۔

بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں قوم پرست جماعتیں انتخابی نتائج کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔ بلوچستان میں احتجاج ہورہے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی بھی آواز اٹھا رہی ہے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) ’پی ڈی ایم‘ حکومت کا حصہ تھی مگر اب مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم ایوان میں نہیں سڑکوں پر ہونگے۔ یہی نعرہ بانی پی ٹی آئی لگایا کرتے تھے، اب تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتیں لگا رہی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا رہی ہیں۔

ان ناگزیر حالات میں جب مینڈیٹ، عوام اور جماعتوں کی سوچ مختلف ہے، ایسے میں دو جماعتیں حکومت بنانے جا رہی ہیں، کیایہ مسائل حل کر پائیں گی؟ چین، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک و دیگر صرف اس وقت مدد کریں گے جب انہیں معلوم ہو کہ حکومت مضبوط ہے اورملک میں سیاسی استحکام ہے لیکن اگر حکومت کمزور ہوئی تو مسائل پیدا ہونگے۔ اس وقت پاکستان کو میچوڑ قیادت کی ضرورت ہے۔ توقع ہے میاں نواز شریف سب کو اکٹھا کریں گے۔

اس وقت عوام، پارلیمان، عدلیہ اوراداروں سمیت سب پر تنقید کر رہے ہیں، لوگوں کا اعتماد کم ہوا ہے۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ سیاسی جماعتیں، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، میڈیا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں، ملک کو مسائل سے نکالیں اور استحکام کی راہ ہموار کریں۔ میاں نواز شریف کو آگے بڑھتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہیے۔ پارلیمانی جماعتیں پارلیمنٹ میں آچکی ہیں لہٰذا مل کر ایک دوسرے کے گلے شکوے اور اختلافات دور کریں۔

آل پارٹیز کانفرنس کو عدلیہ سمیت سب کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔ سب کو ساتھ بٹھانے میں اسٹیبلشمنٹ اہم کردار ادا کر سکتی ہے، ملکی مفاد کیلئے سب کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ تجزیہ کار عرصہ دراز سے کہہ رہے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ ہمارے ہاں ہر انتخاب پر ہی سوالات اٹھتے ہیں، اب بھی دھاندلی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ سیاسی رہنماؤں کو سمجھنا چاہیے کہ الیکشن ہوگیا ہے، اب ملک کو آگے بڑھانے کی بات کریں۔

پارلیمنٹ کے ذریعے مسائل حل کریں، بات چیت کے ساتھ معاملات طے کریں، اصلاحات لائیں، نئی قانون سازی کریں تاکہ مسائل دور کیے جاسکیں۔ سیاسی استحکام کیلئے ڈائیلاگ کے ساتھ ساتھ ایجنڈہ بھی ہونا چاہیے جس پر سیاسی جماعتیں متفق ہوں۔ ملک میں اس وقت تین بڑی جماعتیں ہیں، اگر یہ مل بیٹھیں تو اچھے نتائج مرتب ہونگے۔

بجٹ، اداروں کی نجکاری، قرضوں کی واپسی، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک و دیگر سے ڈیل جیسے بڑے معاملات نئی حکومت کو طے کرنا ہونگے جو چیلنج ہے۔ اگر ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو مسائل سنگین ہوسکتے ہیں۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ساتھ ساتھ عوام کی اپوزیشن بھی موجود ہے۔لوگوں نے مہنگائی اور دیگر مسائل کے خلاف ووٹ دیے ہیں۔

نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ہے جس کے اپنے مسائل اور سوچ ہے لہٰذا ان سب معاملات کو سمجھتے ہوئے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا، اگر عوام خصوصاََ نوجوان مایوس ہوگئے تو مسائل میں بدترین اضافہ ہوگا۔ ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو معیشت بہتر ہوگی۔ معاشی بہتری سے سکیورٹی بہتر ہوگی جس سے ملک کے طول و عرض میں تجارت بڑھے گی۔

بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔ معیشت کا پہیہ چلے گا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔ روزگار ملنے سے ان کے مسائل حل ہونگے اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔تیزی سے بڑھتی ہوئی آباد ی ہمارا ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر توجہ نہیں دی جارہی۔ ہماری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، 2023ء کے بعد یہ دوگنا ہوجائے گی لہٰذا اس وقت وسائل بھی دوگنا چاہیے ہونگے۔ اگر ابھی سے تیاری نہ کی گئی تو ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سیاستدان مل بیٹھ کر معاملات طے کریں، آئندہ انتخابات کو صاف و شفاف بنایا جائے۔ اپوزیشن کو صحیح معنوں میں اپوزیشن کرنے دی جائے تاکہ وہ اپنا درست کردار ادا کر سکے۔ اسی طرح میڈیا کی آزادی کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ تاکہ وہ مسائل پر آواز اٹھاتا رہے۔ اس کے علاوہ سول سوسائٹی، تھنک ٹینکس سمیت ہر شخص کا کردار اہم ہے۔ ملک اس وقت زخمی ہے ، معاشی مسائل بدترین ہیں لہٰذا سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

The post ملک میں سیاسی استحکام کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ ناگزیر ؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yLPnoKG

Saturday, 24 February 2024

کراچی: موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا کارکن قتل

  کراچی: بلدیہ ناردرن بائی پاس خواستی گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن تھا۔

تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے بلدیہ ناردرن بائی پاس خواستی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 44 سالہ شوکت زمان ولد صفدر زمان کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو انسپکٹر سید محمد عدنان نے بتایا کہ مقتول شوکت زمان کو اس کے گھر کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگئے، یہ بات عینی شاہد ایک بچے نے انہیں بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول زمینوں کا کام کرتا تھا جبکہ گھر کے باہر اس کی کریانہ کی دکان بھی ہے، مقتول کو تقریباً 10 فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن تھا جس پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے، پولیس عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں کے بیان لینے کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات کرے گی۔

The post کراچی: موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا کارکن قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xX63MtF

راولپنڈی میں شہری پر تشدد کرنے والا پولیس افسر گرفتار، مقدمہ درج

راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں تعینات اے ایس آئی نے پتنگ بازی پر پکڑے جانے والے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او نے اُسے معطل کیا اور پھر مقدمہ درج کر کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانے وارث خان میں پتنگ بازی پر پکڑے جانے والے نوجوانوں پر تھانیدار نے بدترین تشدد کیا۔ شہزاد نامی اے ایس آئی تشدد کے ساتھ نوجوان کو سنگین دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

مزید پڑھیں: ٹیکسلا: خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس افسر معطل

اے ایس آئی نے شہری کو دھمکی دی کہ ’تیرے خلاف میں خود کارروائی کروں گا‘۔

شہری پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیکر ایس پی راول فیصل سلیم کو انکوائری کا حکم دیا، بعد ازاں  اے ایس آئی کو معطل کر کے اُس کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا پولیس کی جانب سے بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں  کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیکسلا میں اے ایس آئی امتیاز ناصر نے سرعام خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی نے تحقیقات کروائیں اور تین گھنٹے میں رپورٹ موصول ہونے پر اے ایس آئی کو معطل کردیا۔

The post راولپنڈی میں شہری پر تشدد کرنے والا پولیس افسر گرفتار، مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yDaqon

ٹیکسلا میں بزرگ خاتون پر پولیس تشدد، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اظہار مذمت

 لاہور: پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکسلا میں پولیس کی جانب سے بزرگ خاتون پر کیے گئے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے کارروائی کی درخواست کردی۔

مریم نواز نے پولیس کے تشدد کے واقعے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے رابطہ کیا اور واقعے پر فوری کارروائی کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ واقعے کی تحقیق کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مریم نواز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مذکورہ واقعے کی تحقیقات ہوں گی اور تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مریم نواز نے بزرگ خاتون پر پولیس کے تشدد پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے ابھی مجھے اس واقعے کی اطلاع ملی، جس پر بے حد دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پولیس گردی کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں۔

The post ٹیکسلا میں بزرگ خاتون پر پولیس تشدد، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اظہار مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TJANQWM

Friday, 23 February 2024

چینی پاورکمپنیوں کے واجبات 493 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسلام آباد: سی پیک کے تحت قائم کیے گئے چینی پاور پراجیکٹس کا گردشی قرضہ 493 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ ان قرضوں میں تین چوتھائی اضافہ گزشتہ سات ماہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ جنوری کے اختتام تک چینی پاور جنریشن اور ٹرانسمیشن پراجیکٹس کے قرضے 493 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال جون میں یہ قرضے 214 ارب روپے کی سطح پر تھے، اس طرح گزشتہ سات ماہ کے دوران ان قرضوں میں 77 فیصد اضافہ ہوا ہے، چینی حکومت ان ادائیگیوں کیلیے بار بار سفارتی ذرائع سے دباؤ ڈال رہی ہے اور یہ معاملہ پاک چین معاشی تعلقات پر منفی اثرات ڈالنے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین نے 600 ملین ڈالر کا تجارتی قرض چینی پاور پلانٹس کے واجبات کی ادائیگیوں سے مشروط کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کا 1.27 ٹریلین قرض ادائیگی، آئی ایم ایف سے منظوری کی ہدایت

یاد رہے کہ پاکستانی حکام نے معاہدہ کیا تھا کہ پاکستان ایک ریوالونگ فنڈ قائم کرے گا اور اس میں پاور کمپنیوں کی جمع کرائی گئی انوائسز کے 21 فیصد رقم جمع رکھے گا، لیکن حکام ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں اورجس سے گردشی قرضوں میں خوفناک اضافہ ہوا ہے، جبکہ پاکستان نے فنڈ قائم کرنے کے بجائے اسٹیٹ بینک میں 48 ارب روپے سالانہ کا پاکستان انرجی روالونگ اکاؤنٹ کھولا ہے، جس سے ماہانہ 4 ارب روپے نکلوائے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے صرف 4 ارب روپے کی ادائیگی کی اجازت دی ہے، جو کہ مسئلے کو حل کرنے میں حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 493 ارب روپے میں سے پاکستان کو امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے ساہیوال پاور پلانٹ کو 97 ارب روپے، حب پاور پراجیکٹ کو 82 ارب، پورٹ قاسم پاور پلانٹ کو 80 ارب اور تھرکول پراجیکٹ کو 79 ارب روپے ادا کرنے ہیں، چینی حکومت ان ادائیگیوں کیلیے بار بار سفارتی ذرائع سے دباؤ ڈال رہی ہے، اور یہ معاملہ پاک چین معاشی تعلقات پر منفی اثرات ڈالنے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

The post چینی پاورکمپنیوں کے واجبات 493 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LHYTIer

نومنتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے سندھ اسمبلی اجلاس؛ اپوزیشن کا احتجاج

  کراچی: اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں نومنتخب ارکان اپنی رکنیت کا حلف لینگے۔

سندھ اسمبلی کا ایوان 168 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 130 جنرل جبکہ 29 خواتین اور 9 اقلیت کی نشستیں مخصوص ہیں۔

الیکشن کمیشن 163 ارکان سندھ اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرچکا ہے جس میں خواتین کی 27 اور اقلیت کی 8 نشستیں ہیں۔ دو نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گا کیونکہ ایک رکن اسمبلی کا انتقال ہوگیا اور حافظ نعیم الرحمن نے اسمبلی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

پیپلزپارٹی 114 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی اور ایم کیوایم 36 ارکان کے ساتھ دوسری بڑی جماعت ہے۔ جی ڈی اے 3، جماعت اسلامی 1 اور 9 آزاد ارکان بھی ایوان کا حصہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان رکاوٹیں عبور کرکے ریڈ زون میں داخل ہوگئے ہیں۔ مظاہرین میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے آگے بڑھے لیکن پولیس نے انہیں سندھ اسمبلی کی جانب بڑھنے سے روک دیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ، جماعت اسلامی (جے آئی)، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)، پی ٹی آئی کے اراکین نے آج حلف نہ اٹھانے اور اسمبلی کے باہر پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ہے، یہ لوگ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے کے بجائے الیکشن ٹربیونل میں جائیں۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں 60 ارکان پہلی مرتبہ ایوان کا حصہ بن رہے ہیں۔ ہیر اسماعیل سوہو واحد خاتون رکن ہیں جو مسلسل پانچویں مرتبہ رکن منتخب ہوئیں۔ آٹھویں مرتبہ منتخب ہونے والے قائم علی شاہ بلدیات، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی نے اویس قادر شاہ اور ایم کیو ایم نے صوفیہ شاہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی نے نوید انتھونی اور ایم کیوایم نے راشد شاہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔  اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب اتوار اور قائد ایوان کا انتخاب پیر کو متوقع ہے۔

The post نومنتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے سندھ اسمبلی اجلاس؛ اپوزیشن کا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/I4H2SNi

سوشل میڈیا بندش کی کوئی معقول وجہ نہیں تو بحال کیا جائے، سندھ ہائیکورٹ

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا کی غیر اعلانیہ بندش پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگر کوئی معقول وجہ نہیں تو پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مکمل بحال کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا بندش سے متعلق درخواست کا 2 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ بندش کی کوئی معقول وجہ نہیں تو پھر سروس کو مکمل بحال کیا جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات پرعمل درآمد سےمتعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو 5 مارچ کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماجی ویب سائٹ بندش سےمتعلق درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے آزادری اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے۔

 

The post سوشل میڈیا بندش کی کوئی معقول وجہ نہیں تو بحال کیا جائے، سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QlVAz6b

Thursday, 22 February 2024

بلاول بھٹو کا دھاندلی کا الزام لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

  کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اوپر دھاندلی کے الزامات عائد کرنے والوں کیخلاف خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ’میرے انتخابی حلقے این اے 194 سے ایک فراڈیے نے لاڑکانہ میں میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعوی کیا ہے، میں اپنے انتخابی حلقے میں دھاندلی کے الزامات کو غیرسنجیدہ نہیں لے سکتا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر این اے 194 کے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 پبلک کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لئے ہیں جو میرے حریف پر ایک لاکھ سے زیادہ کی برتری ہے۔

بلاول نے کہا کہ شکست خوردہ افراد عزت کے ساتھ اپنی شکست تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ بولنے پر اتر آئے ہیں، انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگی کے الزامات اہم نوعیت کا معاملہ ہے اور انہیں سنجیدہ لینا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ انتخابات میں دھاندلی کے غلط الزامات لگارہے ہیں وہ دراصل ان افراد سے ناانصافی کررہے ہیں جن کے الزمات جائز نوعیت کے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لئے اپنی قیادت اور کارکنان کا لہو دیا ہے۔

The post بلاول بھٹو کا دھاندلی کا الزام لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FPyTfD8

قطر میں اقوام متحدہ کی کانفرنس سے طالبان کا بائیکاٹ ’ سفارتی غلطی‘ قرار

 اسلام آباد: سفارتی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان حکومت کا دوحہ میں منعقدہ اقوام متحدہ کی حالیہ کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے کا اقدام ایک “بڑی غلطی” تھی کیونکہ ان کے اس عمل کے نیتجے میں وہ بین الاقوامی سطح پر مزید تنہائی کا شکار ہوجائیں گے۔ 

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 18 اور 19 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دو روزہ کانفرنس ہوئی جس میں پاکستان سمیت دو درجن سے زائد ممالک کے خصوصی ایلچی نے شرکت کی تاکہ طالبان حکومت کے ساتھ مستقبل میں مشغولیت کے لیے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

طالبان چاہتے تھے کہ انہیں افغانستان کا واحد نمائندہ کے طور دیکھا جائے اور انہیں ہی دیگرافغان مندوبین کو دعوت دینے کا اختیار حاصل ہو۔ لیکن دوحۃ میں منعقد اجلاس میں خواتین کے حقوق کے سرگرم افغان کارکنان سمیت طالبان مخالف گروپ کے نمائندے بھی موجود تھے جس کے بعد شرائط پوری نہ ہونے پر طالبان نے اقوام متحدہ کے دعوت نامہ کو مسترد کردیا تھا۔

سفارتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ طالبان کا فیصلہ ایک اہم غلطی تھی، کیونکہ انہوں نے دنیا سے اپنی دوری ختم کرنے کا ایک بڑا موقع گنوا دیا۔ ایک سفارتی ذریعے نے کہا کہ یہ طالبان حکومت کے لیے اچھا نہیں ہو سکتا۔

اقوام متحدہ کا اجلاس ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسرا اجلاس تھا اور اس کا مقصد اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر کی تیار کردہ سفارشات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اقوام متحدہ کے رابطہ کار نے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے کی تجویز پیش کی، لیکن اس پر پیش رفت چند دیگر امور سے مشروط تھی۔

ایک تجویز میں افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تقرری بھی شامل تھی۔ طالبان نے اس کی سختی سے مخالفت کی، اور یہ تجویز کیا کہ ایسے ایلچی اس وقت مقرر کیے جاتے ہیں جب کوئی ملک حالت جنگ یا اندرونی تنازع میں ہو۔

دو روزہ کانفرنس اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تقرری کے بارے میں کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کریں گے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تجویز کی حمایت کی، جس کی طالبان حکومت نے حمایت نہیں کی۔

پاکستانی وفد کی قیادت آصف درانی نے کی اور دوحہ میں افغان انسانی اور خواتین کے حقوق کے کارکنوں سے ملاقات کی جبکہ طالبان کی جانب سے ان کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اب طالبان حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہا ہے۔ یہ تبدیلی اس لیے ہے کہ پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کرنے سے طالبان کے انکار سے ناخوش ہے۔

 

The post قطر میں اقوام متحدہ کی کانفرنس سے طالبان کا بائیکاٹ ’ سفارتی غلطی‘ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/efqwiYv

Wednesday, 21 February 2024

مخلوط حکومت سال ڈیڑھ دو سال چلے گی، فیصل واوڈا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ معجزہ ہوگیا مخلوط حکومت بن گئی لیکن حکومت کو درپیش چیلنجز کی وجہ سے حکومت کی مدت بہت ہوا تو پونے دو یا دو سال ہوگی۔ 

ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ مخلوط حکومت کے لوگ صوبوں میں آکر بیٹھ گئے اور دوسرے مرحلے میں وزارتوں میں آئیں گے جبکہ بجٹ میں تھوڑا ناراض ہوں گے، آئی ایم ایف سے پہلے تھوڑی کھٹ پٹ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں، 24 ارب ڈالر آپ نے ادا کرنے ہیں، آپ کے پاس 2 ارب ڈالر کا ذخیرہ ہے، معاملہ کیسے چلے گا، خزانے میں کوئی خاص طاقت نہیں صرف بے چینی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کے پی پی ٹی آئی، بلوچستان اور سندھ پیپلزپارٹی کو اور پنجاب (ن) لیگ کوملا، سب کا زور اپنے صوبوں پر ہے، جو ایکسپائرڈ اور نااہل لیڈرہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں، پاکستان کو برباد کر کے آباد کرنے کا نعرہ لگا کر آرہے ہیں، وہ ابھی احمقوں کی جنت میں سوچتے ہیں کہیں اگر کوئی بحران آیا تو وفاقی حکومت گر جائے گی۔

سابق وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس قت وِِن ون پوزیشن میں ہے، پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا کہ آپ اقتدار کے اندر آجائیں، جمہوری ڈھانچے کے اندر آجائیں جبکہ عمرایوب وہاں سے ٹاٹا اور بائی بائی کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارا تو مؤقف ہی حکومت سے متعلق ہے، 1988میں بی بی کی حکومت آئی تھی، جو 18 ماہ چلی، اس کے بعد بی بی کو کبھی اسٹیبلائزڈ پرائم منسڑسپ نہیں ملی، تو ماضی میں انہوں نے جو بگاڑ پیدا کیا وہ آج ٹھیک کیسے کر دیں گے؟

انہوں نے کہا کہ 16 ماہ پہلے جو کر کے گئے ہیں وہ آج کیسے ٹھیک ہوگا؟ اتحادی حکومت میں میں بندر بانٹ ہوتی ہے، آپ کا ڈی سی میرا ایس پی، آپ کا ایس پی میرا ڈی سی، یہ سب چیزیں اسٹریم لائن ہو رہی ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ کچھ باتیں کھل کر کہنا چاہتا ہوں، میاں نواز شریف گھبرانا نہیں، قدم بڑھاﺅ کوئی آپ کے ساتھ نہیں، آخری اہم بات یہ کہ سب نے سینیٹ لے لیا، اسپیکر لے لیا، گورنر لے لیا، سب کچھ لے لیا، سب دے دیا، مجھے آج کے دن تک 24 ارب ڈالر کی منصوبہ بندی، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ، آئی ایم ایف سیٹلمنٹ، یہ سب وزیر خزانہ نے کرنا ہے، (ن) لیگ کس کو وزیر خزانہ لاتی ہے، یہ اس کا استحاق ہے، میرے خیال میں اسحاق ڈار وزیر خزانہ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت بلنڈر ہوگا، جو ساڑھے تین سو روپے پر ڈالر چھوڑ کر گئے،جو بعد میں بڑی مشکلوں سے پونے تین سو پر آیا، اس کا کریڈٹ آرمی چیف کو دینا چاہیے۔

The post مخلوط حکومت سال ڈیڑھ دو سال چلے گی، فیصل واوڈا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9v5ZO3t

لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وزارت صحت

 اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ پولیو وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے، سرویلنس نظام پولیو وائرس کی موجودگی کا سراغ لگانے میں مؤثر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جا سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ26  فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں۔

The post لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وزارت صحت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/i3GcOmR

Tuesday, 20 February 2024

عالمی بینک کے پروگرام سلیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

کراچی: عالمی بینک کے تعاون سے چلائے جانیوالے پروگرام سلیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں، اختیارات کا غیر قانونی استعمال ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو بے ضابطگیوں، عہدے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کرنیوالے افسر کو محکمے سے نکال دیا گیا، منیجر ایچ آر نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود منیجر ایچ آر حمید علوانی کو غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

خط کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے پروگرام کے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر سرور کا سامان رجسٹر میں درج کیے بغیر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، منصوبے کیلیے خریدی گئی 10 گاڑیوں میں سے 5 گاڑیاں غائب، برطرف افسر پر الزام، خاتون پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے گھر سے پانچ میں سے دو گاڑیاں برآمد ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

خط کے مطابق وی ٹی ٹی گلوبل فرم کو پرانی تاریخ میں بولی کی دستاویزات لینے کے بعد ٹھیکہ دیا گیا، سلیکٹ پروگرام میں نجی کمپنی کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے غیر قانونی طور پر دینے کی مخالفت کے باعث الیکشن کمیشن کے احکامات کے برعکس ایچ آر منیجر کی تنخواہ روک دی گئی ہے۔

The post عالمی بینک کے پروگرام سلیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KoBl9pv

عالمی بینک کے وفد کا تربیلا ڈیم کا دورہ، توسیعی منصوبے کا جائزہ

تربیلا غازی: عالمی بینک کے وفد نے تربیلا ڈیم کا دورہ کرکے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا ہے۔

عالمی بینک کے وفد کا تربیلا ڈیم کا دورہ، تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، منصوبے کی تکمیل سے 1530 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ ورلڈ بینک کے وفد میں مسعود احمد اور گوتھم گجن شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک سماجی تحفظ کےمنصوبے کیلیے مزید42 کروڑ ڈالرفراہم کرے گا

جی ایم تربیلہ انور شاہ اور چیف انجینئر ٹی 5 وسیم رضا نے منصوبہ پر اب تک ہونیوالے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ کی تکمیل سے 1530 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گئی۔اگلے سال اگست 2025 تک منصوبہ سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی جائیگی۔جس سے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 4888میگاواٹ سے بڑھ کر 6418  میگاواٹ ہو جائے گی۔

 

The post عالمی بینک کے وفد کا تربیلا ڈیم کا دورہ، توسیعی منصوبے کا جائزہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4IJRnuS

یہ ن لیگ کا آخری اقتدار، پھر پی پی اور پی ٹی آئی ختم ہوگی، فیصل واؤڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سب کو جمہوری مزہ لینا تھا۔ آئین کے ٹھیکیدار، چوکیدار اور پہریداروں کو آئین اور قانون کے تحت جمہوریت کا بھی شوق تھا۔ ایکسپائرڈ لیڈروں کا تو آپ نے مزہ لے لیا ہے۔ قوم نے آپ کو بتادیا ہے کہ آپ کدھر کھڑے ہیں اور آپ کی اوقات کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ (ن) لیگ کےلئے بار بار چلا رہے ہیں کہ کانٹوں کا تاج ان کے سر پر پہنا دیا ہے۔ کانٹوں کا تاج ان کے سر پر نہیں، ان کی کرسی پر رکھا اور کہا کہ اس پر بیٹھو، تو جھٹکا بھی آیا ہے اور چیخ بھی نکلی ہے، یہ اصل صورتحال ہے۔ سب نے اپنا فیصلہ جمہوری طریقے سے محفوظ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرروز ایک لفافہ کھولتے ہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ چھ، سات دن کے اندر اندر، زیادہ سے زیادہ آٹھ دن میں مخلوط حکومت بن جائے گی۔ سیاسی اور جمہوری طور پر یہ ڈیڈ ہیں۔ حالات اور واقعات کی وجہ سے لاکڈ بھی ہیں۔ حکومت بنائیں گے اقتدار کے مزے بھی لیں گے۔ اقتدار کو نوچیں گے اور دبوچیں گے۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سر اور ساری انگلیاں، پورا جسم کڑاہی میں ہیں۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی بڑی انٹرسٹنگ پوزیشن ہو گی۔ ویسے تو ہمارا دوست بگٹی بائی فار لیڈ کر رہا تھا، دوسرا بھی ہمارا دوست ہے۔ لیکن آج زہری صاحب کا ایک قدم آگے ہیں۔ ایک گھنٹے بعد ایک آگے ہوجاتا ہے، دوسرے گھنٹے بعد دوسرا آگے ہو جاتا ہے۔ لیکن ابھی تک لگ یہ رہا ہے کہ زہری صاحب کا ایک قدم آگے ہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے تو سارے ہی دوست ہیں، جام کمال بھی دوست ہیں۔ جہاں کنگ میکر آزاد ہیں، وہاں یہ بھی ہیں، اسے بلیک ملینگ تو نہیں کہوں گا، ان کی اچھی سیاست ہے۔ انہوں نے تاج والے، کانٹوں والے جو لوگ ہیں، (ن) لیگ کو گرا دیا ہے۔ اب تو شارٹ فارم ہونا چاہئے، پنجاب کی ایم کیو ایم ٹو۔ (ن) لیگ کا اگر آپ یہ ٹائٹل چلائیں ۔ اس سیاق و سباق میں کہ (ن) لیگ کا یہ آخری اقتدار ہے۔ یہ پنجاب میں ایم کیو ایم ہو جائیں گے۔ یہ ہر پرزے کے ساتھ لگیں گے، وہ تھوڑی دیر چلے گا، پھربیٹھ جائے گا۔ (ن) لیگ کا تو یہ فیوچر ہے۔

فیصل واؤڈا نے کہا اقتدار کی ریس سے پہلے فیز میں (ن) لیگ گئی ہے۔ پھر پی ٹی آئی ہے۔ پھر پیپلزپارٹی ہے۔ یہ تین پارٹیاں ہیں یہ تین فزل آﺅٹ فیزز میں ہیں۔ پہلے فیز میں فزل آﺅٹ ہو گئی (ن) لیگ۔ دوسرا فیز ان کا ہے۔ تیسرا فیز پی ٹی آئی کا ہے۔ پی ٹی آئی تو ویسے ہی چانس پر بنانے جا رہی ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم یہاں بھی بنائیں گے، وہاں بھی بنائیں گے۔ ان کے نمبر پورے ہو نہیں رہے۔ وہ کسی جمہوری نظام کے اندر نہیں ہے۔ مولاجٹ کی سیاست نہیں چل سکتی۔ ان کے جھوٹے خواب، آئی لو یو ، آئی لو یو ٹو والا نہیں چل سکتا۔ ان کا روٹی، کپڑا، مکان والا نہیں چل سکتا۔ پاکستان میں یہ سیاست چل نہیں سکتی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میری سوچ رانجھا صاحب سے نہیں ملتی تو اس کا یہ مطلب نہں کہ میں ڈنڈا اٹھاﺅں، پتھر اٹھاﺅں اور لڑنا شروع کردوں۔ بیٹھنے کا مطلب یہ ہے کہ جمہوری طریقے سے بیٹھیں۔ سب سے اہم اور سنجیدہ مسائل جو چل رہا ہے وہ یہ کہ بیس ارب ڈالر ہم نے بھرنے ہیں، اس کا کسی کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔ آئی ایم ایف ری اسٹرکچرنگ پلان کوئی نہیں ہے۔ سوئی گیس کے نرخ بڑھنا شروع ہو گئے ہیں، پہلے ہی نگراں حکومت کے سر پر یہ تھوپ کر نکل گئے ہیں، پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہے۔ ڈالر ہاتھ سے نکل جائے گا۔ غربت بڑھے گی، یہ ڈرانے کی بات نہیں ہے مگر سچ بولیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا پرابلم یہ ہے کہ یہ کیا سب بیٹھ کر سوچ رہے ہیں، نیا فارمولا سب کے دماغ میں چلنا شروع ہو جائے گا کہ ہم صوبے لے لیں گے۔ فیڈرل گورنمنٹ بیٹھ گئی تو بیٹھ جائےگی۔ پھر ایک نوٹیفائی کریں گے۔ صوبے چلاتے رہیں گے۔ ایک کونوٹیشن یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کے پی پی ٹی آئی کو مل گیا۔ ان کو پنجاب، ان کو بلوچستان اور سندھ ان کو مل گیا۔ صوبے ہم رکھ لیں گے۔ فیڈرل گورنمنٹ اگر کسی اسٹیج پر گر گئی۔ تو ہم ربڑ اسٹیمپ پارلیمنٹ کی طرح جس طرح پہلی دفعہ ہوا تھا۔ ایک نوٹیفائی کریں گے، کورٹ میں بھیج دیں گے۔ کہیں نہ کہیں آئین اور قانون کی شق نکل آئے گی۔ بغیر دھڑ کے بھی سر چلتا رہے گا۔ وہ بھی سسٹم ہم نے پاکستان میں دیکھا ہے، چلتا رہے گا۔

The post یہ ن لیگ کا آخری اقتدار، پھر پی پی اور پی ٹی آئی ختم ہوگی، فیصل واؤڈا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lYAeCI0

Monday, 19 February 2024

جنوری 2024 میں 2651 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں

 اسلام آباد:  سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جنوری 2024 میں 2651 نئی کمپنیاں رجسٹر کی ہیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مہینے میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔

ایس ای سی پی کے پاس نئی رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2لاکھ 12ہزار108 ہوگئی ہے، نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ پانچ ارب 20کروڑ روپے ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق جنوری 2024 میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں تقریباً 58 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 38 فیصد سنگل ممبر جبکہ بقیہ چار فیصد میں پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش و تجارتی تنظیمیں، محدود ذمے داری کی شراکت داری اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس ماہ پانچ غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنے کاروبار رجسٹر کروائے ہیں۔

The post جنوری 2024 میں 2651 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BXE7ldY

سیاست دانوں کی تاحیات نااہلی کیس، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاست دانوں کی نااہلی کے کیس کا تفصیلی جاری کردیا۔

آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاست دانوں کی نااہلی کیس کا 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کو عوامی رائے اور عوام کی شاباشی حاصل کرنے کے بجائے آئین و قانون کے تحت فیصلے کرنے چاہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاناما کیس فیصلے میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت سپریم کورٹ براہ راست کورٹ آف لاء کے تحت کسی امیدوار کی اہلیت کا تعین کیسے کر سکتی ہے؟  کسی امیدوار کو نااہل کرنے میں عدلیہ کو انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  کسی امیدوار کے کردار کا تعین کرنا عدالتوں کا کام نہیں بلکہ جمہوری معاشروں میں یہ کام ووٹر کا ہے، نہ آئین میں اور نہ ہی کسی قانون میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ کورٹ آف لاء کونسا عدالتی فورم ہوگا جو ڈیکلریشن دینے کا مجاز ہوگا۔

The post سیاست دانوں کی تاحیات نااہلی کیس، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yIeYHJl

وفاقی جامعہ اردو کے سربراہ کی تقرری کا چند گھنٹوں میں امکان

  کراچی:  وفاقی جامعہ اردو میں نئے سربراہ کے تقرر کے لیے سینیٹ کا اجلاس ایوان صدر اسلام آباد میں منگل کی صبح ہورہا ہے یہ اجلاس اس لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اگر یونیورسٹی سینیٹ وائس چانسلر کے لیے منتخب کیے جانے والے تین ناموں میں سے سندھ سے شامل واحد امیدوار کا نام نکال دیتی ہے تو یہ اقدام یونیورسٹی کی پرنسپل سیٹ کے کراچی سے اسلام آباد منتقلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ اس اجلاس میں مولوی عبدالحق کے قائم کیے گئے تاریخی اردو کالج سے یونیورسٹی کا درجہ پانے والے اس ادارے میں سربراہ کے تقرر کے لیے جو 5 نام پیش کیے جارہے ہیں ان میں سے صرف ایک اور اسلامیا یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وائس چانسلر کا تعلق صوبہ سندھ سے یے جبکہ منتخب شدہ باقی تمام ماہرین تعلیم دیگر صوبوں سے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگر سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اطہر محبوب کو وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں صدر مملکت کو پیش کیے جانے والے 3 ناموں میں شامل نہیں کیا جاتا تو وفاقی اردو یونیورسٹی کی پرنسپل سیٹ عملی طور پر اپنے قیام کے 21ویں برس کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوجائے گی کیونکہ تلاش کمیٹی کے کنوینر اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد ببانگ دہل اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ اردو یونیورسٹی کی پرنسپل سیٹ کو کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوجانا چاہیے۔

جبکہ ذرائع کہتے ہیں کہ فیڈرل ایچ ای سی کی یہ خواہش ہے کہ اردو یونیورسٹی میں کسی ایسے شخص کا بطور وائس چانسلر انتخاب و تقرر کیا جائے جو اپنی پالیسیاں ایچ ای سی کی دی جانے والی گائیڈ لائن کے مطابق تیار کرے تاہم بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر اطہر محبوب ایچ ای سی کی اس خواہش میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں کیونکہ وہ کھل کر ایچ ای سی کے حالیہ رجیم کی مخالفت کرتے ہیں اور ایچ ای سی کو بھی اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر ڈاکٹر اطہر محبوب ایک بار یونیورسٹی کے وائس چانسلر بن گئے تو وہ موجودہ رجیم سے اختلاف کے سبب یونیورسٹی کو مداخلت کی ایچ ای سی کی پالیسیز کے مطابق نہ چلائیں یاد رہے کہ تلاش کمیٹی نے کل 111 امیدواروں میں سے 56 کو انٹرویوز کے خطوط جاری کیے تھے اور 49 انٹرویوز میں شریک ہوئے۔

25 امیدواروں نے کراچی میں ایچ ای سی کے ریجنل دفتر میں انٹرویو دیے جبکہ باقی نے آن لائن شرکت کی اور اخری دن سرچ کمیٹی کے اراکین کے نمبر کو یکجا کر کے ایوریج مارکس نکالے گئے تاہم ابتداء میں کمیٹی کے کنوینرڈاکٹر مختار نے اپنے نمبر شامل نہیں کیے اور کہا کہ میں کسی بھی سرچ کمیٹی میں امیدواروں کو نمبر نہیں دیتا جو ایوریج مارکس ہیں وہی میرے مارکس ہونگے پہلے مرحلے میں ٹاپ 13 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ان 13 امیدواروں میں میرٹ کے مطابق پہلے 5 نام بالترتیب ڈاکٹر بخت جہاں ، ڈاکٹر اطہر محبوب ، ڈاکٹر محمد علی شاہ ، ڈاکٹر ذاکر ذکریا اور ڈاکٹر مدد علی شاہ تھے 13 میں سے 5 یا 6 نام سینٹ میں بھیجنے کیلئے 2 فروری کو تلاش کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا۔

2 فروری کو اجلاس میں ڈاکٹر مختار نے آن لائن شرکت کی اور 5 امیداروں کی فہرست کمیٹی کے سامنے پیش کی تاہم اس فہرست کی ترتیب گزشتہ فہرست سے مختلف تھی جس پر ڈاکٹر مختار نے کہا کہ انھوں نے ہر امیدوار کو اپنے نمبر الگ الگ دیے ہیں جس کی وجہ سے ترتیب تبدیل ہو گئی ہے سینٹ میں 5 بھیجے جانے والے ناموں میں پہلے نمبر پر ڈاکٹر بخت جہاں جو پہلے بھی اول نمبر پر ہی تھے۔

تاہم دوسرے نمبر پر ڈاکٹر محمّد علی شاہ آگئے جو اس سے قبل تیسرے نمبر پر تھے تیسرے نمبر پر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ازاں قبل چھٹے نمبر پر تھے ڈاکٹر مختار ان کو کمیٹی کے تمام اراکین سے زیادہ نمبر دے کرچھٹے نمبر سے تیسرے نمبر پر لے آئے اور چوتھے نمبر پر ڈاکٹر اطہر محبوب جو اس سے قبل دوسرے نمبر پر تھے ان کو کم نمبر دے کر دوسرے سے چوتھے نمبر پر کر دیا گیاپانچویں نمبر پر ڈاکٹر ذاکر ذکریا جو پہلے چوتھے نمبر پر تھے چھٹے نمبر پر ڈاکٹر مدد علی شاہ جو پہلے پانچوے نمبر پر تھے۔ان کو کمیٹی کے تمام اراکین سے کم نمبر دے کر 5 کی فہرست سے باہر کر دیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر بخت جہاں اس وقت ذرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر ہیں ڈاکٹر محمّد علی شاہ سابق وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ،ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری صاحب سابق وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی ، ڈاکٹر اطہر محبوب سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اورڈاکٹر ذاکر ذکریا سابق قائم مقام وائس چانسلر ہیں۔

The post وفاقی جامعہ اردو کے سربراہ کی تقرری کا چند گھنٹوں میں امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/U19BOTL

Sunday, 18 February 2024

لاہور؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپوٹرکاں والا کا بیٹا امیربالاج ٹیپو جاں بحق

لاہور: ملتان روڈ پر شادی کی تقریب  میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو  افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان روڈ پر واقع نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب  میں فائرنگ  سے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج ٹیپو سمیت  تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا جہاں امیربالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

امیربالاج ٹیپو  کے  گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور موقع ہی پر مارا گیا۔

فائرنگ کے بعد امیربالاج ٹیپو اور دیگر زخمی دو افراد عثمان اکبر اور فردین بٹ کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پوری کی بھاری  نفری  جناح اسپتال کے باہر تعینات کردی گئی  تھی، اور امیربالاج ٹیپو کے رشتے داروں  اور دوستوں کی بڑی تعداد بھی اسپتال میں جمع  ہوگئی تھی۔

واقعے کی اطلاع  ملنے کے بعد مسلم لیگ ( ن ) کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عطا تارڑ  بھی جناح اسپتال پہنچ گئے۔

 

The post لاہور؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپوٹرکاں والا کا بیٹا امیربالاج ٹیپو جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vAHd1uB

الیکشن کمیشن چیلنج کیے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے، فافن

 اسلام آباد: غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ( فافن ) نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ چیلنج  کیے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے۔ 

فافن نے الیکشن کے حوالے سے اپنی رپورٹ  میں کہا ہے کہ اب جن حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا ہے الیکشن کمیشن ان کی جانچ پڑتال کرے، اور آڈٹ میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار سمیت آزاد مبصرین کو شامل کیا جائے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کے بعد کی صورتحال کا تقاضا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری رد عمل دے، معاملے کی تکنیکی تحقیقات کرائی جائے اور سرکاری الیکشن دستاویزات کی  بھی تحقیقات کی جائیں۔

پرایزائیڈنگ افسر کی سیل یا آر او کی سیل کے ساتھ کھولے گئے بیگز، بیلٹ پیپرز اکاؤنٹ بیگ،جاری بیلٹ پیپرز کی کاؤنٹر فائل، انتخابی فہرست کی مارک کاپی کو دیکھا جائے اور گنتی میں شامل اور خارج کیے گئے اور ضائع شدہ بیلٹ پیپرز کا جائزہ لیا جائے۔

ادارے نے مزید کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں دستاویزات بشمول نتیجہ فارم کے درست ہونے اور دستاویزات بشمول نتیجہ فارم کی مکمل دستیابی کا جائزہ لیا جائے، دوسرے مرحلے میں غیر تصدیق شدہ فارم کے انتخابی نتائج پر اثرات کا جائزہ لیا جائے اور تیسرے مرحلے میں الیکشن آفیشلز کا احتساب کیا جائے۔

فافن کے مطابق عام انتخابات 2024کے لیے 15 لاکھ  کی تعداد میں الیکشن عملہ تعینات تھا، الیکشن عملے نے گنتی ،ٹیبولیشن اور نتائج مرتب کیے جس سے تنارعات پیدا ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن فارمز 45 کی مختلف کاپیوں کی حقیقت کی وضاحت کرے۔

The post الیکشن کمیشن چیلنج کیے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے، فافن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hfZJrYy

Saturday, 17 February 2024

پختونخوا میں حکومت سازی، تحریک انصاف کا پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا اتحاد پر اصولی اتفاق

پاکستان تحریک انصاف نے پختونخوا میں حکومت سازی کے معاملے پر پی ٹی آئی پی سے کامیاب مذاکرات کیے ہیں جس کی ضیا اللہ بنگش نے بھی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حکومت سازی اور مخصوص نشستوں کے حصول کیلیے تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دو کامیاب ہوگیا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں تمام نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ترجمان ضیا اللہ بنگش نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے کوٹے اور حکومت سازی کیلیے دونوں جماعتوں کی قانونی ٹیموں نے معاملات دے کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے ایک ہونے کے لیے اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے۔ جس کے لیے دونوں پارٹیوں نے قانونی معاملات کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے، جو مخصوص نشستوں کے حصول سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق قانونی مسئلہ یا پیچیدگی نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب ارکان پی ٹی آئی پی میں شامل ہوجائیں گے۔

ضیا اللہ بنگش کے مطابق دونوں جانب کی قیادت کی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ پرویز خٹک کے استعفے کا تعلق دونوں جماعتوں کے یکجا ہونے سے نہیں بلکہ صحت کی خرابی کی وجہ سے انہوں نے پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

ضیا اللہ بنگش نے بتایا کہ پرویز خٹک کے بعد اب سابق وزیر اعلیٰ محمودخان پی ٹی آئی پی کے سربراہ ہیں ، وہی پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر معاملات کی منظوری دیں گے۔

The post پختونخوا میں حکومت سازی، تحریک انصاف کا پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا اتحاد پر اصولی اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/h9FwGRa

وزیراعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارچ ساتھی سمیت قتل، بڑا بھائی صدمہ سے چل بسا

 پشاور: درگئی کے علاقے ہریان کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارچ وکیل خان کو ساتھی سمیت قتل کردیا جبکہ واقعہ میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ ضلع مالاکنڈ کے نواحی علاقے ہریان کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر وکیل خان اپنے ساتھی اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

واقعہ کے بعد مالاکنڈ لیویز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے۔ ہریان کوٹ کے مقامی لوگوں نے واقعہ کے خلاف درگئی بازار میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے مظآہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکیل خان کے بھائی مالاکنڈ لیویز کے صوبیدار(ر) سعیداللہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے اور انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

 

The post وزیراعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارچ ساتھی سمیت قتل، بڑا بھائی صدمہ سے چل بسا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4Ymf2T6

Friday, 16 February 2024

کالا شاہ کاکو؛ کار، ٹرک اور مزدا ڈالہ میں تصادم، 6 افراد جاں

کالا شاہ کاکو: جی ٹی روڈ پر کار، ٹرک اور مزدا ڈالہ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے ٹاؤن کالا شاہ کاکو میں جی ٹی روڈ پر کار، ٹرک اور مزدا ڈالہ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ظہیر اس کی اہلیہ ارم، بیٹے ایان اور عبدالوہاب شامل ریسکیو جب کہ دیگر جاں بحق ہونیوالوں میں شہباز اور ایمان شامل ہیں۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں 4 افرادشدید زخمی بھی ہوئے جن میں تین شمیم، نسیم اور خدیجہ کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار خاندان ملتان سے گوجرانوالہ جارہا تھا تاہم جان بحق افراد اور ذخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

The post کالا شاہ کاکو؛ کار، ٹرک اور مزدا ڈالہ میں تصادم، 6 افراد جاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LDXdIQ1

کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت پر 1 اور نوجوان قتل، ماں اور بیٹی سمیت 3 زخمی

  کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک این میں واقع ڈی سی آفس کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا 35 سالہ نوجوان چار روز بعد دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ اسامہ کو گیارہ فروری کی شب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا جس کے بعد اُسے علاج کیلیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ چار روز تک زیر علاج رہنے کے بعد جمعے کی شب زندگی کی بازی ہار گیا۔

مقتول کے ہمراہ اس کا بھانجہ 13 سالہ امان بھی زخمی ہوا تھا تاہم اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسامہ کو اے ٹی ایم سے نکلنے کے بعد ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی تو اُس نے موٹر سائیکل بھگا دی تھی جس پر مسلح افراد نے اُس پر فائرنگ کی اور پیدل بھاگ گئے تھے۔

 

اُدھر شہر میں ڈاکوؤں کی دیدا دلیری عروج پر پہنچ گئی، 2 دن میں سفاک ڈاکوؤں نے کار نہ روکنے پر 3 خواتین کو فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا، سہراب گوٹھ پر ڈاکوؤں نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کر کے ماں اور بیٹی کو زخمی کر دیا جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچی سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جس کی حالت تشویشناک ہے۔ کورنگی میں بھی ڈاکوؤں نے ایک شہری کو فائرنگ کر کر کے زخمی کر دیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال میں اب تک ڈکیتی مزاحمت پر مرنے والے افراد تعداد کم سے کم 15 تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجنوں کو مسلح افراد نے مزاحمت پر زخمی بھی کیا ہے۔

The post کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت پر 1 اور نوجوان قتل، ماں اور بیٹی سمیت 3 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Eh8SiQq

لیاری، نارتھ کراچی اور قائد آباد میں نوجوان لڑکی سمیت 3 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد

کراچی: لیاری، نارتھ کراچی اور قائد آباد میں نوجوان لڑکی سمیت 3 افراد کی گھروں سے گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے لیاری دریا آباد گلی نمبر 8 میں واقع گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ بابو کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے جبکہ متوفی گھریلو پریشانیوں کا شکار بھی بتایا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں نارتھ کراچی سیکٹر 3 عمر گوٹھ میں گھر نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفی کی شناخت 17 سالہ محسن کے نام سے کی گئی۔

قائد آباد ماروی گوٹھ الہدیٰ مسجد کے قریب گھر سے پراسرار طور پر گلے میں پھندا لگی نوجوان لڑکی کی لاش ملی جسے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بھی معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 16 سالہ وجیہہ کے نام سے کی گئی اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ لطیف وکیل احمد نے بتایا کہ پولیس جب اسپتال پہنچی تو لڑکی کے ورثا اس کی لاش لیجا چکے تھے۔

The post لیاری، نارتھ کراچی اور قائد آباد میں نوجوان لڑکی سمیت 3 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pVNZhiY

Thursday, 15 February 2024

سنگ دل خالہ نے بہن سے جھگڑے پر بھانجی اور بھانجے کو نہر میں پھینک دیا

گوجرانوالہ: سنگ دل خالہ نے بہن کے ساتھ جھگڑے پر بھانجے اور تین بھانجیوں کو اغوا کرلیا جس میں سے دو کو نہر میں پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ ریتانوالی گراؤنڈ نوشہرہ روڈ پر بہن کے ساتھ جھگڑے پر ملزمہ نازیہ نے اپنے بھانجے اور تین بھانجیوں کو اغوا کرلیا۔

بچے اپنی والدہ کے ہمراہ ننھیال آئے ہوئے تھے جہاں انکی والدہ اور خالہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔

ملزمہ نازیہ اپنی بہن سے انتقام لینے کیلئے بچوں کو چیز دلوانے کے بہانے گھر سے لیکر چلی گئی۔ ملزمہ کی بچوں کو گھر سے لیجانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سا منے آگئی۔

بچوں کے والد کی مدعیت میں پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو حراست میں لیا جہاں اُس نے دوران تفتیش دو بچوں کو نہر میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔

اغوا ہونے والے بچوں میں ساڑھے پانچ سالہ سحر، ساڑھے تین سالہ اسوہ، اڑھائی سالہ بسمہ اور ڈیڑھ سالہ فرحان شامل ہیں۔

پولیس نے دو بچوں سحر اور اسوہ کو برآمد کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ ملزمہ کی نشاندہی پر اپر چناب نہر میں بسمہ اور فرحان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

The post سنگ دل خالہ نے بہن سے جھگڑے پر بھانجی اور بھانجے کو نہر میں پھینک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/o3vDXOn

فضل الرحمان سے ملاقات میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا انتخابی نتائج نہ ماننے پر اتفاق

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اُن کی ملاقات ہوئی جس میں ملک میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف تحریک سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں عامر ڈوگر، بیرسٹر سیف اور فضل احمد شامل تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا اور ملاقات شروع ہوئی جس میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بانی چیئرمین کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا اور مبینہ دھاندلی سمیت اپوزیشن میں بیٹھ کر ساتھ سیاسی جدوجہد کرنے کی دعوت بھی دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو میں انتخابات میں حالیہ دھاندلی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات میں ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔ اس پر فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی اس انتخابات پر تحفظات ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ حکومت بنی یا اپوزیشن ہم ساتھ چلیں گے، عمر ایوب ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہے امید ہے آپ تعاون کریں گے، اپوزیشن بھی ملکر ساتھ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی جنرل کونسل سے مشاورت تک وقت مانگ لیا۔

الیکشن پر دونوں پارٹیوں کو تحفظات ہیں، حافظ حمد اللہ

ملاقات کے بعد حافظ حمد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف نہیں بلکہ دھاندلی زدہ ہے، اس سے ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

عمران خان کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلیے آیا اور ملکی صورت حال سمیت الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں جس پر آج ہم نے فضل الرحمان سے ملاقات کی کیونکہ جے یو آئی کو بھی الیکشن پر تحفظات ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے دونوں جماعتیں متفق ہیں، ہم انتخابی دھاندلی کے خلاف ہفتے کے روز ملک گیر احتجاج کریں گے اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ پاکستان کے عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا ہے، اس کو قوم اور سیاسی جماعتیں تسلیم نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی مزید سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی اور ہم مینڈیٹ واپس لینے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے‘۔

تحریک انصاف کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر خان کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہونے جا رہی ہے، ضروری نہیں ہر بات پر اتفاق کیا جائے۔

علی محمد خان نے کہا کہ فارم45 کوئی اور کہانی سنا رہے ہیں اورفارم 47 کوئی اور کہانی سنا رہے ہیں، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، تحریک انصاف ابھی تک موجود ہے اور ہم سب اس کے رکن ہیں لہٰذا تحریک انصاف کو پارلیمان میں سیاست کرنے دی جائے، پی ٹی آئی پرپابندی لگائیں گے تو جمہوریت کمزور ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں کیونکہ ان کے بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیانات سے پارٹی میں تشویش ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے ہماری حکمت عملی جاری ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی کا تشخص ہر صورت برقرار رکھنا ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے ملکی مسائل پربات ہوسکتی ہے لیکن حکومت کے لیے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا حصہ بننا مشکل ہے۔

 

The post فضل الرحمان سے ملاقات میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا انتخابی نتائج نہ ماننے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DaeRvZs

Wednesday, 14 February 2024

بچے سے جنسی زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

 اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں نچائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے۔ ملزم نقیب الرحمان بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا اور قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بلک میل کرتا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے پہلی کارروائی میاں چنوں میں کی اور ملزم محمد اسلم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے خود کو شکایت کنندہ کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے ہتھیائے تھے اور مذکورہ رقم مختلف بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کروائیں۔ وہ جعلی بینک ڈیپازٹ رسیدیں بھیج کر سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔

دوسری کارروائی میں ملزم نقیب الرحمن کو راولپنڈی سے گرفتار کیا، ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد بنانے اور شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

اس نے متاثرہ بچے کو ہوٹل میں بلا کر قابل اعتراض ویڈیوز بنائی اور متاثرہ بچے کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کر رہا تھا۔

ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی۔ اس کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا۔

The post بچے سے جنسی زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/znN3h9v

گھوٹکی اورخوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ جاری

گھوٹکی اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ جاری ہے۔

گھوٹکی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 18 کے 2 پولنگ اسٹیشنز چاکر کولاچی اور علی مراد کلہوڑو پر8 فروری کو  ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔ ان دونوں پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ آج ہورہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار شہریار شر اور آزاد امیدواروں جام مہتاب ڈہر میں سخت مقابلہ ہے۔ آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ آر او گھوٹکی کے مطابق پولنگ اسٹیشنز  پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ پاک فوج کے جوان سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔  دونوں پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈووٹرزکی تعداد3309 ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب 2 میں بھی آج ری پولنگ ہو رہی ہے۔  این اے 88کے  26پولنگ اسٹیشنز پر 8 فروری کو ہنگامہ آرائی کے باعث نتائج  روک دئیے گئے تھے ۔

این اے 88 سے آزاد امیدوار ملک معظم شیر کلو اور ۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اکرم خان نیازی اور آزاد امیدوار ہارون بندیال میدان میں ہیں ۔۔استحکام پارٹی کے ملک گل اصغر خان بگھور اور دیگر امیدوار بھی الیکش لڑ رہے ہیں ۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقہ این اے 88 کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر32 ہزار 8 سو 32 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے۔

The post گھوٹکی اورخوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/oW9BEAf

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی اور مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

نگران حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے تاہم حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین،کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، پروٹیکٹڈ صارفین کے لیےگیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ، سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپےکا اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کے لیے بھی گیس کا ریٹ معمولی بڑھایا گیاہے، وزارت خزانہ کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافےکی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی اور  گیس کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

اجلاس میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی گئی، جس کے نتیجے میں گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور طویل بحث مباحثے کے بعد ای سی سی کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی گیس کمپنیوں کی ریونیو کی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری مؤخر اور فرٹیلائزرز پلانٹس کے لیے گیس کی یکساں قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کردی ہے۔

اجلاس میں نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ کے شیئر سبسکرپشن ایگریمنٹ(ایس ایس اے) کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، ای سی سی نے وزارت خزانہ کے ذریعے این سی جی سی ایل، کارانداز اور حکومت پاکستان کے درمیان ایس ایس اے پر دستخط کرنے کی تجویز کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس کے علاوہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو ماضی قریب میں یوریا کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے اور وزارت صنعت و پیداوار کو  بھی مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای سی سی نے دہشت گردوں اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لیے انیٹلی جینس بیورو  کی رواں مالی سال کے لیے ساڑھے بارہ کروڑ روپے کی اضافی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی سمری کی بھی منظوری دے دی ہے، فنڈز دہشت گردی کے خاتمے اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف آپریشن کے لیے درکار اخراجات میں استعمال کیے جائیں گے۔

کمیٹی نے وزارت تجارت کی طرف سے ایس آر او760(i)/2013 میں ترامیم کے لیے قیمتی دھاتی زیورات اور قیمتی پتھروں کے آرڈر 2013 اور امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کی تجاویز سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے اور ہدایت کی ہےکہ وزارت تجارت، وزارت قانون، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی سروس سیکٹر کو کھولنے کے لیے اس ایکسپورٹ اوریئنٹڈپالیسی اصلاحات کے لیے تفصیلی تجاویز مرتب کرے۔

اجلاس میں قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کا تعین مالی سال 2023-24 (یکم فروری 2024 سے اطلاق)کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پر تفصیل سے غور کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ فروخت کی قیمت/ٹیرف پر نظرثانی سوئی کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے۔

اجلاس میں خزانہ ڈویژن کی سمری کا جائزہ لینے کے بعد عالمی بینک کی کریڈٹ لائن کے تحت بقیہ فنڈز کے لیے روپے کے کور کی فراہمی کے لیے 7 ارب 62 کروڑ 17 لاکھ 56 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی ہے۔

The post کابینہ کی اقتصادی کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xH04D2r

Tuesday, 13 February 2024

پی پی نے سارا جوس نکال کر آئینی عہدے دبوچ لیے، ملبہ ن لیگ پر گرے گا، فیصل واؤڈا

  کراچی: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے شعیب شاہین پیارے آدمی ہیں، کوٹ کو پہن کر جس جگہ کی ذمہ داری ہے سب سے پہلے ادھر معاملات ٹھیک کریں۔ یہ عدالتوں کا نظام ٹھیک کروائیں، یہ ہمارا نہیں ان کا کام ہے۔ یہ وہاں سے چیزیں ٹھیک کریں یہ سب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی۔ ساری خرابی وہاں ہو رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”کل تک“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ تاریخ پر تاریخ دیتے ہیں، 9 کو 6 اور چھ کو 9 پڑھ لیتے ہیں، اس نظام کو بدلیں۔ پینتالیس کو چون کردیتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے اپنے ذاتی مفاد اور انا اتنی بڑی ہوگئی ہے کہ ہم نے اس ملک کو اپنے باپ کی جاگیر بنا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو سب سے پہلے عمران خان کو حکومت بنانے کی پیشکش کرنی چاہئے تھی، اس سے جذبات کی شدت کم ہوتی۔ آپ جو کچھ دیکھ رہے ہیں یہ بھی کالے رنگ سے اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

فیصل واؤڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزدگی پر کہا کہ گنڈاپور میرے دوست ہیں، کولیگ رہ چکے ہیں، 9 مئی کے اقدامات کے اس پر جو الزامات ہیں اگر وہ ہیں تو اس سے انکار نہیں کر سکتے، ریاست کو سزائیں دینی ہوں گی۔ چاہے اس میں میں ہی کیوں نہ شامل ہوں۔ اگر یہ ریاست نہیں کرے گی تو کوئی بھی دنیا کی یہ ریاست برداشت نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس بے حیا اور بے شرم آدمی کو جو سابق شوہر ہے اور ایسے جتنے بھی ہیں ان کو تو سب سے پہلے کوڑوں کی سزا ملنی چاہئے۔ جو اپنی سابق بیویوں سے مفاد لیتے ہیں کیونکہ ان کے موجودہ شوہر کسی عہدے پر ہوتے ہیں۔ ان عورتوں سے بھی سوال کرنا چاہئے کہ اگر تیرا نکاح بڑے آدمی کے ساتھ ہے تو بچوں کی آڑ میں فائدے ادھر کیوں دے رہے ہو۔ بے شرم بالغ بچے ان کو بھی کوڑے مارنے چاہئیں جو ماں کے ساتھ مفاد لے کر چلے اور آج ایک لفظ نہیں بولے۔ ایک آدمی پہلے پاک کہہ رہا ہے اور پھر ناپاک کہہ رہا ہے۔ سب سے پہلے اسے پکڑیں، پھر قاضی کوپکڑیں سب کو جیل میں ڈالیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جو آج ہم الیکشن میں دیکھ رہے ہیں2018کے الیکشن میں بھی ایسا ہی تھا۔ اس سے پہلے 2013کے الیکشن میں بھی تھا اور 2008میں بھی تھا۔ اور آگے بھی جو الیکشن آئیں گے ان میں بھی ایسے ہی رہے گا، لیکن پہلی بار اس سارے الیکشن سے ایک مثبت بات یہ ہے کہ آنے والے الیکشن اور نظام پاکستان کی بہت بہتری کے لیے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جن کو جمہوریت کا شوق تھا، ٹھیکیداروں کو، آئین اور قانون کے پاس داروں کو ، کے پی اور پنجاب میں جو شب خون ماراگیا اس کی سزائیں آج تک نہیں ملیں تو وہ مزہ سب لے لیں اور اس مزے کے بعد سب کو یاد آئے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 95 میں سے پچیس، تیس ہمیشہ سے آزاد ہیں وہ ان کے حمایت یافتہ نہیں ہیں، وہ ہمیشہ حکومت کا حصہ بنتے ہیں۔ جو باقی بچیں گے ان میں سے کم وبیش تیس ، 35بک جائیں گے اور پچیس، تیس، پینتیس اچھے بچے بن کر بیٹھ جائیں گے۔ شعیب شاہین کی شناخت اپنی ہے۔ بیرسٹر گوہر کی اپنی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کی اپنی ہے۔ عمر ایوب ہے۔ ایسے لوگ بیٹھ جائیں گے۔ باقی سب کی موج لگی ہوئی ہے۔ یہ کیئرٹیکر پی ٹی آئی ہے۔ جو اصل پی ٹی آئی ہے وہ میدان میں کہاں ہے؟ابھی موج لگی ہوئی ہے۔ لوٹ سیل لگی ہوئی ہے۔ اگر پی ٹی آئی مفاہمت کا حصہ نہیں بنتی تو یہ سسٹم سے آﺅٹ ہو جائے گی۔ یہ سمجھا سمجھا کر تھک گئے ہیں۔

فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جو کہا ہے وہ ہوگام یہ سارے آئینی عہدے لے کر دبوچ لیں گے۔ پیپلزپارٹی کا سر اور انگلیاں کڑاہی میں ہیں جبکہ یہ خود بھی کڑاہی کے اندر ہیں کیونکہ ایسی صورت میں سارا ملبہ بھی (ن) لیگ پر جائے گا، اُن کی ذمہ داری ہوگی۔ گورننس بھی ان کی ہوگی اب وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم ان کو وزارت دے دی تھی تو ہمارے ساتھ یہ ہوگیا۔ اچھا ہوا کہ ذمہ داری تقسیم ہوگئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پہلے ہی کہا تھا سارے عہدے نوچ لئے اور دبوچ لئے جائیں گے۔ اتحادی حکومت ہو گئی ہے۔ آپ کو جمہوریت مبارک ہو۔ پرابلم یہ ہے کہ جون میں ہم نے چوبیس ارب ڈالر دینے ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کو ری اسڑکچر کرنا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، بین الاقوامی مسائل، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارا، امپورٹ اور ایکسپورٹ اب کون دیکھے گا۔ بھائی جلدی جلدکریں، اب تو فیصلہ ہوگیا۔ چار دن پہلے بولا تھا بھائی لوگ سن لیتے تو چار دن بھی ضائع نہ ہوتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس یہ ارینج منٹ ماننے کے علاوہ کوئی چوائس ہی نہیں ہے۔آپ کو کریڈٹ دینا پڑے گا۔ ان سیاستدانوں کے درمیان زرداری صاحب موجود ہیں۔ (ن) لیگ سیاسی جماعت رہے گی۔ مگر اس کا یہ آخری اقتدار ہے، انہیں جمہوریت کا مزہ لینے دیں، آپ کو بھی بڑا شوق تھا، جمہوریت جمہوریت ، آئین اور قانون ۔ تو پھر مزہ لے لیں۔ اگر آپ سیاست سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ میں بے حسی، بے شرمی اور بدکردار ہونے کی خوبیاں ہوں گی تو آپ پاکستان کی سیاست کو سمجھ سکتے ہیں۔

فیصل واوڈانے پروگرام میں شریک پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی سے کہا کہ وہ ان کی سلیکشن کروا رہے ہیں وہ اس کا انہیں کریڈٹ نہیں دیں گے۔کنڈی صاحب ناشکرے آدمی ہیں، بلوچستان، سندھ اور آئینی عہدے آپ (پیپلزپارٹی) لے گئے، اب آپ کو اور کیا چاہیے؟ میں نے کہا تھا کہ نوچیں گے اور دبوچیں گے۔سسپنس پیدا کرنے کے لیے انہوں نے بھی اپنے فیصلے محفوظ کر لئے ہیں۔ بارہ یا 14گھنٹے میں فیصلے باہر آجائیں گے۔

علی امین گنڈاپور کے وزیراعلیٰ بننے کے سوال کے جواب میں فیصل واؤڈا نے کہا کہ ابھی تو ان کی نامزدگی ہوئی ہے۔ ساری باتیں اسی پروگرام میں پوچھ لیں گے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے پورا جوس نکال لیا ہے۔ اس سارے الیکشن کا ایک نتیجہ بہت زبردست ہوا ہے۔ آنے والے الیکشن میں ہم پروڈکٹیو اور پروگریسیو پاکستان کی طرف چلے جائیں گے۔ ان میں محبت کرنے والا جو کراچی ہے اور پنجاب کی پارٹی ہے یہ اب اقتدار کبھی نہیں آئیں گی۔ اس کی بڑی کلیئرٹی رکھیں۔ تیسری اور اہم بات یہ ہے کہ سولہ مہینے کی گیم دہرائی نہیں جا رہی۔ اب جس کی ذمہ داری ہے وہ اپنی کرسی پر بیٹھے گا۔ اب تو بہانہ کوئی نہیں رہا۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ میاں صاحب کی جو شرمندگی کی تقریرتھی اگر وہ وسیع تناظر میں قائدانہ صلاحیت دکھاتے اور کہتے کہ آزاد جیتے ہیں حکومت بنانے کا پہلا آپشن وہ ان کو دیتے ہیں۔ ان کا باپ بھی حکومت نہیں بنا سکتا تھا۔ کسی کا باپ بھی نہیں بنا سکتا تھا۔ اس الیکشن میں جو غیر متوقع چیزیں ہوئی ہیں اس سے پاکستان کےلئے اللہ تعالیٰ نے بہت بڑا راستہ کھول دیا ہے۔ بینیفشری آج بھی یقیناً پیپلزپارٹی ہے ، کل بھی ہوگی۔ جو باقی سیاسی جماعتیں ہیں وہ اقتدار کی ریس سے ختم ہو گئی ہیں۔

The post پی پی نے سارا جوس نکال کر آئینی عہدے دبوچ لیے، ملبہ ن لیگ پر گرے گا، فیصل واؤڈا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2sDpT3F

جماعت اسلامی کا دھاندلی کیخلاف جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

 اسلام آباد: جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ 16 فروری کو دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ملک بھر سے امیدوران انتخابی دھاندلی کے خلاف شکایات الیکشن کمیشن میں درج کروائیں گے۔

امیر العظیم نے کہا نگران حکومت چیف جسٹس پاکستان کے ذریعے انتخابی دھاندلی کے خلاف عدالتی کمیشن قائم کرے جہاں انتخابی شکایات سے متعلق تمام فریقین کو سنا جائے اور اس کمیشن کی کارروائی میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے۔

امیرالعظیم نے کہا کہ بڑے پیمانے پر دھاندلی کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے، نگران حکومت ڈھٹائی سے الیکشن کمیشن کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔

The post جماعت اسلامی کا دھاندلی کیخلاف جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jGSV4r3

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...