Urdu news

Saturday, 10 February 2024

مسلم لیگ ن نے این اے15 مانسہرہ کا نتیجہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا۔

الیکشن کمیشن کےب باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مانسہرہ سے نواز شریف کامیاب ہوئے اس لیے ریٹرننگ افسر کا فارم 47 درست نہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ 45 حلقوں میں نتائج تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے 35 پنکچر کا الزام بھی لگایا تھا، الزام سے کچھ نہیں ہوتا نتائج کی تبدیلی ثابت کریں۔

واضح رہے کہ فارم 47 کے مطابق این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو شکست ہوئی تھی جبکہ آزاد امیدوار گستاسب خان کامیاب ہوئے تھے۔

The post مسلم لیگ ن نے این اے15 مانسہرہ کا نتیجہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ihcBF4v

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...