Urdu news

Monday, 12 February 2024

ترقیاتی فنڈز بحال، تقرر، تبادلوں وتعیناتیوں پر پابندی ختم

راولپنڈی: عام انتخابات 2024انتخابات مکمل ہوتے ہی ترقیاتی فنڈز بحال، تقرر، تبادلوں، نئی تعیناتیوں پر پابندی ختم ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے ترقیاتی فنڈز بحال، تقرر، تبادلوں، نئی تعیناتیوں پر پابندی قومی انتخابات تک عائد کی تھی جو گزشتہ روز پیر 12 فروری سے ختم ہوگئی اب تمام ادارے نئی ترقیاتی اسکیمیں پراجیکٹس منصوبے منظور اور شروع کر سکیں گے، تمام اقسام کے فنڈز ریلیز ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات؛ اسلام آباد میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی

اداروں کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے علاوہ میڈیکل بل، ٹی اے اور ڈی اے بھی جاری ہوسکیں گے اس پابندی کے ختم ہونے سے اداروں نے تمام ادھوری ترقیاتی اسکیمیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post ترقیاتی فنڈز بحال، تقرر، تبادلوں وتعیناتیوں پر پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pRTwuCF

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...