Urdu news

Sunday, 11 February 2024

میانوالی میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

 لاہور: میانوالی میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر ہائی الرٹ ہے، اس دوران دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے، جس میں 12 سے 13 دہشت گردوں نے رات گئے قبول خان چیک پوسٹ میانوالی پر تین جانب سے حملہ کیا۔

دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر جدید اسلحہ استعمال کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی گئی، جس پر چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں نے بہترین حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی اور فائرنگ سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔ ڈی پی او میانوالی موقع پر پہنچے، جس کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ  سرحدی پولیس چیک پوسٹ پر پنجاب پولیس کے جوان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ قیمتی جانیں قربان کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ پنجاب پولیس سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔ دہشت گردوں کو ان کے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

The post میانوالی میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Y7wtRHb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...