Urdu news

Friday, 9 February 2024

سندھ اسمبلی کی نشستوں کے نتائج مکمل، پی پی پی نے اکثریت حاصل کرلی

  کراچی: سندھ اسمبلی کے تمام نشستوں کے نتائج الیکشن کمیشن کے ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کو موصول نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان 28 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔

نتائج کے مطابق عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشستیں جیتنے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 14 ہے۔ جی ڈی اے اور جماعت اسلامی 2،2 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہیں۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 130 حلقوں کے فارم 47 جاری کردئیے۔

The post سندھ اسمبلی کی نشستوں کے نتائج مکمل، پی پی پی نے اکثریت حاصل کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OFuDTlg

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...