Urdu news

Saturday, 31 August 2024

کراچی: غیر قانونی طریقے سے جعلی کھاد بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس نے غیر قانونی طریقے سے جعلی کھاد بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر ولی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر وہاں پر کھاد بنانے کے غیر قانونی کارخانے سے فروخت اور سپلائی میں ملوث  2 ملزمان نسیم اور علی محمد کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے جعلی کھاد کے کارخانے سے 264 کھاد کی بوریاں ، 800 لیٹر زہریلے کیمیکل کے ڈرم اور 7 بوریاں جعلی کیمیکل پاوڈر بھی برامد کرلیا۔

پولیس کے مطابق غیر قانونی کھاد کا کارخانہ مالک نعیم کی سربراہی میں چل رہا تھا جسے اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سیل کر دیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ جعلی کھاد بنا کر ٹرکوں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں پر فروخت و سپلائی کی جاتی ہے تاہم پولیس مالک سمیت دیگر کی تلاش میں چھاپے مار ہے ۔

The post کراچی: غیر قانونی طریقے سے جعلی کھاد بنانے والے 2 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/X7GOlaH

کراچی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ریاض کو احتجاج کے بعد رہا کردیا گیا

  کراچی: جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کو چند گھنٹوں کی حراست کے بعد طلبہ اور اساتذہ تنظیموں کے احتجاج پر رہا کر دیا گیا۔

بہادر آباد تھانے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ مجھے ہفتے کی دوپہر ٹیپو سلطان روڈ سے 3 گاڑیوں میں سوار افراد زبردستی اپنے ہمراہ جمشید کوارٹر تھانے لے گئے جہاں مجھے 4 گھنٹے رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ نے اتفاق سے میری گاڑی تھانے کے باہر دیکھ لی تو وہ اندر آگئیں جس کے بعد پولیس نے مجھے فوری طور پر وہاں سے بریگیڈ تھانے منتقل کر دیا اور پھر آخر میں مجھے وہاں سے بہادر آباد تھانے لایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیچرز، وکلا برادری اور طلبہ میرے لیے آواز نہیں اٹھاتے تو شاید میں بازیاب نہ ہوتا۔

ڈاکٹر ریاض احمد نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ مجھے سینڈیکیٹ کے اجلاس میں شرکت سے روکنے کے لیے یہ سب کچھ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے ہنگامی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے پایا تھا کہ ڈاکٹر ریاض احمد کی گم شدگی کے خلاف بروز پیر 2 ستمبر کو تمام کلاسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر اسد تنولی نے اس کی تصدیق کی تھی۔

The post کراچی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ریاض کو احتجاج کے بعد رہا کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LCjQStI

عراق میں محصور پاکستانی زائرین کا بغداد ایئرپورٹ پر احتجاج

  کراچی: عراق میں بغداد ایئر پورٹ پر گذشتہ 3روز سے پھنسے پاکستانی زائرین میں سے 600 پاکستان پہنچ چکے ہیں تاہم 900 بدستور عراق میں موجود ہیں جن میں ایک بڑی تعداد نے ہفتے کی شام بغداد کے ہوائی اڈے پر احتجاج کیا اور اس دوران عراقی ایئرویز کے عملے سے زائرین کی تکرار بھی ہوئی۔

زائرین کے مطابق متعدد زائرین کے پاسپورٹ ایئرلائن انتظامیہ نے غائب کردیے ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ صورت حال اس وجہ سے پیدا ہوئی کہ پاکستانی زائرین کے عراق پہنچنے کے بعد ایئرلائن انتظامیہ ان کے پاسپورٹ اپنے پاس رکھ لیتی ہے۔

زائرین کے پاسپورٹس اپنے پاس رکھنے کی بنیادی وجہ زائرین کی عراق میں سلپ ہونے کے پے درپے واقعات کی روک تھام ہےکیونکہ زائرین کے ویزا پر کچھ لوگوں کے عراق میں واپسی کی پرواز پر رپورٹ نہ کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

پاکستانی زائرین کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پر پاکستانی زائرین کو72 گھنٹے قیام کے دوران کھانے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں انتہائی لاپرواہی برتی جارہی ہے۔

زائرین میں خواتین اور ضیعف العمر افراد بھی شامل ہیں زائرین نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔

The post عراق میں محصور پاکستانی زائرین کا بغداد ایئرپورٹ پر احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ruyRUDY

Friday, 30 August 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا منصوبہ اویس لغاری کے حوالےکردیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا بڑا منصوبہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے حوالے کردیا۔

پانچ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے ، پیک آور چارجز اور مختلف سلیبز ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ بجلی سستی ہوگی تو طلب بڑھے گی اور اضافی بجلی بھی استعمال میں آ جائےگی۔

وزیراعلیٰ سندھ ویڈیو لنک پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے بات کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ کی معاونت صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری توانائی مصدق خان نے کی جبکہ وفاقی وزیر کی معاونت وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر فرخ عالم نے کی۔

وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر نے کم آمدنی والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تین سے پانچ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کم آمدنی صارفین کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔

حکومت سندھ نے اس حوالے سے منصوبہ غور کےلیے وفاقی حکومت کو جمع کرادیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مختلف سلیبز ختم کرکے تمام گھریلو صارفین کےلیے یکساں نرخ مقرر کیے جائیں۔  اس سے بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے بتایا کہ وزیراعظم نے انہیں پہلے ہی کم آمدنی والے افراد کےلیے تفصیلی ریلیف پیکج تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ انہیں صدر آصف علی زرداری نے آپ سے مشورے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو مقامی ایندھن کا استعمال کرتے ہوئے بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنا ہوگا۔ بجلی سستی صرف لاگت کم ہونے سے ہی ہوسکتی ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر بجلی کی طلب میں کمی ہوگئی ہے۔ ڈیمانڈ کے حوالے سے پیک آور بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔ اس لیے وزیراعلیٰ سندھ کی اس تجویز پر غور کیا جاسکتا ہے تاہم مختلف سلیبز کے خاتمے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز دی کہ فیکٹریاں اگر نائٹ شفٹ شروع کریں تو انہیں کم نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے اس طرح ایک طرف اضافی بجلی کو استعمال کیا  جاسکتا ہے دوسری طرف روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ وہ مختلف تجاویز کو حتمی شکل دینے کےلیے وزیراعلیٰ کے ساتھ کراچی یا اسلام آباد میں الگ ملاقات کریں گے۔

The post وزیراعلیٰ سندھ نے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا منصوبہ اویس لغاری کے حوالےکردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8x6XFpb

سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ 120 کلومیٹر رہ گیا، پانچواں الرٹ جاری

  کراچی: محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے پانچواں الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے ساحل سے شمال مشرقی بحیرہ عرب پر آنے والا سمندری طوفان اسنیٰ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب کی طرف بڑھ، جس کے بعد اس کا کراچی سے فاصلہ تقریبا 120 کلومیٹر جبکہ ٹھٹھہ سے 180 کلومیٹر رہ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی مقام اوڑماڑہ سے طوفان کا فاصلہ 250 کلومیٹر جبکہ گوادر سے 440 کلومیٹر ہے۔ سمندری غیرمعمولی سرگرمی ابتداء میں مغرب/ شمال مغرب اور پھر مغرب/جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے ممکنہ اثرات کے باعث کراچی ڈویژن، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹی ایم خان، ٹی اے یار، مٹیاری، جامشورو اور 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے اضلاع دادو میں 31 اگست تک جبکہ بلوچستان کے حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر اضلاع میں ایک ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔ شدید بارشوں سے مکران کے ساحلی علاقوں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ سمندر بہت زیادہ ناہموار رہنے کا امکان ہے جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پی ایم ڈی کا سائیکلون وارننگ سینٹر، کراچی اس کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔

The post سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ 120 کلومیٹر رہ گیا، پانچواں الرٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KL0Ck2Q

Thursday, 29 August 2024

کراچی: باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے شیرخواربیٹی جاں بحق

کراچی: فیڈرل بی ایریا بانٹوا نگرگھرمیں پستول صاف کرتے ہوئے باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے شیرخواربیٹی جاں بحق ہوگئی،پولیس نے ملزم باپ کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح عزیز آباد تھانے کے علاقے فیڈرل  بی ایریا بلاک 3 بانٹوا نگر کاشف ملک شاپ کے قریب گھرمیں فائرنگ سے شیرخوار بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

متقولہ بچی کی شناخت 11 ماہ کی عنایت دختربلال کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ اوعزیز آباد عمران آفریدی کے مطابق مقتولہ بچی کا والد بلال گھرمیں اپنی لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول صاف  کررہا تھا کہ باپ سے اتفاقیہ گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اس کی اپنی 11 ماہ کی بیٹی عنایت سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ بچی کے باپ بلال کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا ۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متقولہ بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

The post کراچی: باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے شیرخواربیٹی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jrRuHDB

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہوم رمیٹنسز پر نظر ثانی کی مںظوری دے دی

  کراچی:  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(آی سی سی)  نے ہوم رمیٹنسز سکیم پر نظر ثانی کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 39کلو میٹر طویل چکدرہ، تیمر گرہ روڈ پراجیکٹ کی منظوری کے علاوہ سی پیک کے تحت تھانہ کوٹ، رائے کوٹ کی ری الائنمنٹ کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ پر عملدرآمد کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں آی سی کی طرف سے منظور کردہ نظرثانی شدہ ہوم رمیٹنسز اسکیم کے تحت بینکنگ چینل سے ترسیلات زر بھجوانے پر مراعات بڑھانے کی منظوری دی گئی، جس کے تحت ای سی سی نے ایکسچینج کمپنیوں کیلیے مالی مراعات کو فکس اور قابل تغیر دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے اورفکس کمپوننٹ پرسو فیصد زرمبادلہ انٹرچینج مارکیٹ سے اسٹیٹ بینک کے مجاز بینکوں میں جمع کروانے والی ایکسچینج کمپنیوں کیلیے مالی فائدے کو ایک روپے فی ڈالر سے بڑھا کر دو روپے ڈالر کرنے کی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ قابل تغیر کمپوننٹ کیلئے انٹرچینج مارکیٹ سے اسٹیٹ بینک کے مجاز بینکوں میں جمع کروائے جانے والے زرمبادلہ میں پانچ فیصد یا اڑھائی کروڑ ڈالر تک کی رقم پر تین روپے فی ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں پانچ فیصد اضافے یا اڑھائی کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کا زرمبادلہ جمع کروانے والی ایکسچینج کمپنیوں چار روپے فی ڈالر کے حساب سے ادائیگیاں کی جائیں گی۔

ای سی سی نے نظر ثانی شدہ ہوم رمیٹنسز اسکیم  کے تحت ٹیلی گرافک ٹرانسفر(ٹی ٹی)چارجز اسکیم کے ذریعے ترسیلاز زر جمع کروانے والے مجاز ڈیلروں کیلئے مالی فائدے کو  فکس اور قابل تغیر حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹی ٹی کے زریعے اوورسیز پاکستانیوں کی سو ڈالر تک کی ترسیلات زر بھجوانے اور پاکستان میں وصول کرنے پر کسی قسم کے چارجز نہیں ہوں گے تاہم پہلے جن مجاذ ڈیلرز کے ذریعے یہ رقم منتقل کی جاتی تھی انہیں فکس رقم ملتی تھی اب اسے بھی دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

حکومت نے پچھلے سال ای سی سی کی منظوری سے اوور سیز ترسیلات زر فنانشل انسٹی ٹیوشنز اور پاکستانی بینکوں کے درمیان شیئر ہونیوالی ٹرانزیکشنز پر مالی فائدے 20 ایس اے آر سے بڑھا کر 30ایس اے آر کردیا تھا اب فکس کمپوننٹ پر 20ایس اے آر فی ٹرانزیکشن ملے گا تاہم قابل تغیر کمپوننٹ پر دس فیصد تک اضافے یا دس کروڑ ڈالر تک کی ٹرانزیکشن پر آٹھ ڈالر فی ٹرانزیکشن کے حساب سے اضافی ملا کریں گےجبکہ اگلے دس فیصد تک اضافے یا دس کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی ٹرانزیکشن پر سات روپے فی ٹرانزیکشن اضافی ملیں گے۔

The post اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہوم رمیٹنسز پر نظر ثانی کی مںظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lTouvVj

وفاقی اردو یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ بارش کے پیش نظر مؤخر

  کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی نے  30اگست کو شیڈول داخلہ ٹیسٹ شہر میں بارش کے پیش نظر مؤخر کردیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر محمد راشد تنویر کے مطابق ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کے لیے شیڈول ٹیسٹ حالیہ طوفانی بارش کے باعث مؤخر کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ اب 6 ستمبر بروز جمعہ دوپہر 3 بجے ہوں گے جبکہ طلبہ دوپہر 2 بجے ٹیسٹنگ سینٹرز پر رپورٹ کریں گے۔

ادھر کمشنر کراچی نے بھی بارش کے باعث شہر میں اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

The post وفاقی اردو یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ بارش کے پیش نظر مؤخر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RYjzhiu

Wednesday, 28 August 2024

کراچی: سپر ہائی وے کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھپیا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی راہگیر تھا جسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری تھی جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، تاہم اس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جارہی ہے۔

پولیس واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

The post کراچی: سپر ہائی وے کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6C2h4PN

مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمارا اتحاد محبت نہیں مجبوری ہے، گورنر پنجاب

  کراچی: پنجاب کے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمارا اتحاد محبت نہیں بلکہ مجبوری ہے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اتحاد نہ کرتی تو 3 ماہ بعد دوبارہ انتخابات ہوتے۔

گورنر پنجاب  سردار سلیم حیدر نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اٹک برادری اور یہاں تمام معزز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اچھی محفل سجائی ہے، چکوال، میانوالی اور اٹک ایک ہی طرح کا علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹک کے لوگ بڑے وفادار لوگ ہیں اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹک کے لوگوں کو بڑی عزت سے نوازا ہے، سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی بہت مضبوط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں حلف دے سکتا کہ میں نے کبھی پارٹی سے عہدہ نہیں مانگا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے دور دراز علاقے ضلع اٹک کے ایک سپوت کو عزت بخشی۔

سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی گورنر بننے کے لیے پارٹی کے اندر لابنگ نہیں کی، میں تین مرتبہ پارٹی کے توسط سے مختلف عہدوں پہ فائز ہوا ہوں لیکن میں نے کبھی اپنی قیادت سے نہیں کہا کہ مجھے کچھ دیں مگر میرا اعمتاد تھا کہ پیپلز پارٹی کی نظر اپنے کارکن پر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس سیاسی کارکن نے بھی اگر عزت کے لیے سیاست کرنی ہے تو پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاست کریں۔

وفاق اور پنجاب کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے پی پی پی کے اتحاد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں آپ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں، اگر پی پی پی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہ بیٹھتی تو پھر تین ماہ بعد دوبارہ الیکشن ہوتا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری ہے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اگر تجربات کرنے ہیں تو بہتر حل ہے اس نظام کو لپیٹ دیں اگر جمہوری نظام کو چلانا ہے تو پھر مل بیٹھیں۔

The post مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمارا اتحاد محبت نہیں مجبوری ہے، گورنر پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uU71Flq

Tuesday, 27 August 2024

سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔

ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے نور محمد شیخ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ سراج چانڈیو کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو مقتول کے ہمراہ علی نامی شخص نے بتایا کہ واقعہ سیاسی وابستگی بدلنے کا شاخسانہ اور وہ فائرنگ کرنے والوں کو جانتا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

نور محمد شیخ نے مزید بتایا کہ مقتول کو جسم کے اوپری حصے پر گولیاں لگی تھیں جبکہ پولیس موقع پر موجود عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

The post سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CjvzHuN

اولمپک گولڈ میڈ لسٹ ارشد ندیم کی گورنر سندھ کے ساتھ معروف ریسٹورنٹ آمد

  کراچی: پیرس اولمپکس 2024 میں نیزہ بازی کے مقابلوں میں تاریخ رقم کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کراچی کے معروف ریسٹورنٹ جاوید نہاری گئے جہاں ان کی تواضع کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسور کی اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ہمراہ کراچی کے معروف جاوید نہاری ریسٹورنٹ آمد ہوئی جہاں شہریوں نے ان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش گوار حیرت کا اظہار کیا۔

لوگوں نے گورنر سندھ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں، ریسٹورنٹ میں ارشد ندیم کی کراچی کی مشہور نہاری سے تواضع کی گئی، جس کی انہوں نے تعریف کی۔

ارشد ندیم نے شہریوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ بہت محبت اور پیار کرنے والے ہیں۔

The post اولمپک گولڈ میڈ لسٹ ارشد ندیم کی گورنر سندھ کے ساتھ معروف ریسٹورنٹ آمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PXKcy6L

Monday, 26 August 2024

بلوچستان حملوں میں ہمارے کسی انٹیلی جنس ادارے کی کوئی ناکامی نہیں ہے، وزیر داخلہ

 لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا پورا بندوبست کیا جائے گا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کچھ اور تھے جنہیں فورسز نے ناکام بنایا، یہ حملے ایک دم نہیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوئے، جن لوگوں کو ہم نے بنایا ہے انہوں نے ہم پر حملہ کیا ہے، ہم اس معاملے پر کلیئر ہیں کہ یہ دہشت گردوں کا حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے حملے میں ہمارے 14 جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ ہم نے 21 دہشت گرد مارے ہیں، بلوچستان حکومت کےساتھ رابطے میں ہیں، بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کا بھرپورطریقے سے جواب دیں گے۔

مزید پڑھیں: کسی بلوچ نے پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والا کوئی بھی ہو وہ دہشت گرد ہے، یہ ہمارے کسی انٹیلی جنس ادارے کی کوئی ناکامی نہیں ہے،  دہشت گردی میں تحریک طالبان ملوث ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ بیرونی قوتیں بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں جوبھی حملوں کوسپورٹ کررہا ہے وہ دہشت گرد ہے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ٹھیک کہتے ہیں یہ ناراض نہیں دہشت گرد ہیں، اب کوئی صورت نہیں کہ ہم دہشت گردوں کوناراض بلوچ کہیں، جو لوگ ناراض ہیں ان کومنائیں گے لیکن دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد پوری قوم ، انسانیت اور ترقی کے دشمن ہیں، اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے، صدر

محسن نقوی نے بتایا کہ دہشت گردی میں کالعدم ٹی ٹی پی ملوث ہے، جن لوگوں کو چھوڑا گیا وہیں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔کچے میں لاقانونیت اور رحیم یار خان میں پولیس کے جوانوں پر حالیہ شب خون حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہم کچے کے علاقے پر بھی کلیئر ہو گئے ہیں، دونوں صوبے مشترکہ کام کریں گے۔

The post بلوچستان حملوں میں ہمارے کسی انٹیلی جنس ادارے کی کوئی ناکامی نہیں ہے، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qIwSbYp

Sunday, 25 August 2024

ایکسائز نارکوٹکس کنڑول ٹیم کی کارروائی، 2 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

  کراچی: کورنگی کے علاقے سے ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے دو بین الصوبائی منشیات فروشوں کو کامیابی سے گرفتار کرلیا۔

آپریشن فارسی گیٹ محمود آباد میں کیا گیا جس کے نتیجے میں صفدر علی ولد سبز علی خان اور زبیر خان ولد غلام یونس کو گرفتار کر لیا گیا۔

چھاپے کے دوران، ٹیم نے ملزمان سے 485 گرام اعلیٰ قسم کے آئس کرسٹل اور 7000 گرام چرس برآمد کر لی۔

یہ آپریشن جنوبی ٹیم کی طرف سے اکٹھی کی گئی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔

ایک اور الگ کیس میں ضلع شہداد کوٹ کے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس تھانے نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 70 کلو مین پوری گٹکا اور 400 گرام چرس قبضے میں لے لی گئی۔

جبکہ میر حسن ڈومکی نامی ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک لوڈر رکشہ ضبط کر لیا گیا۔

The post ایکسائز نارکوٹکس کنڑول ٹیم کی کارروائی، 2 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VdwGxSD

کراچی میں جامعات کے 13 نئے کیمپس آ رہے ہیں، خالد مقبول

  کراچی: نیشنل یونیورسٹی آف آرٹس کے نئے کیمپس کا قیام کے لیئے ایچ ای سی اور پریسٹن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ کراچی میں اٹھارویں ترمیم کے بعد یونیورسٹی نہیں آ سکتی تھی لیکن کیمپس آ سکتے تھے، جامعات کے 13 نئے کیمپس اس شہر میں آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد جو ٹیکس جمع ہو رہا ہے وہ کہاں لگ رہا ہے؟ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے دیے ہوئے ٹیکس کا پیچھا کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بڑی خوشی ہوئی کہ سائبر نائف جناح پوسٹ گریجویٹ میں آ گیا ہے۔ نیشنل کالج آف آرٹس ہمارے لیے بڑے فخر کی جگہ ہے جو 1860 میں بنا تھا، شروع میں کالج کو اس وقت کے حکمران گورے چلا رہے تھے۔

خالد مقبول نے کہا کہ یہ شہر دنیا کے دس تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شمار ہوتا تھا لیکن آج یہ شہر دنیا کے تین بدترین رہنے کی جگہوں میں شمار ہوتا ہے، جاگیردارانہ نظام کی وجہ سے اس وقت سندھ میں تعلیم کی شرح شرمناک حد تک کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 75 سالوں سے سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد یونیورسٹی کا منتظر تھا۔ ایک وزیر نے کہا تھا کہ حیدرآباد یونیورسٹی میری لاش پر بنے گی۔ جب شہر ہمارے پاس تھا تو ہمارے میئر ناظم آباد کو دوسرے ممالک میں بلوایا جاتا تھا۔

The post کراچی میں جامعات کے 13 نئے کیمپس آ رہے ہیں، خالد مقبول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0CojBAq

عمران خان، بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی پر تعینات افسران دوبارہ تبدیل

 راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سیکیورٹی پر تعینات 3 افسران چند ہی دن بعد دوبارہ تبدیل کردیے گئے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نے اڈیالہ جیل میں تعینات سیکیورٹی افسران کا تقرر اور تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد کو تبدیل کرکے سیکیورٹی افسر پنجاب پریزن اسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح  لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرہ جبین کو اڈیالہ جیل سے ایجوکیشن ریجنل آفس بہاولپور اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کو اڈیالہ جیل سے تبدیل کرکے سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن آفس ڈی جی خان تعینات کردیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے 7 وارڈز سمیت مختلف جیلوں کے 10 وارڈرز بھی تبدیل کردیے گئے ہیں، اڈیالہ جیل وارڈر ابرار قیصر، محمد جمیل، سجاد صدیق، یاسر ریاض، شاہد اکبر، محمد شکیل اور تصور عباس کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سہولت کاری؛ اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین سے تفتیش

آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسڑکٹ جیل جہلم کے دو وارڈرز محمد مدثر اور محمد آصف کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے، اسی طرح منڈی بہاالدین ڈسڑکٹ جیل سے وارڈر محمد ظہیر کا تبادلہ کردیا گیا،

علاوہ ازیں اصغر علی کو ڈپٹی سپرنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل فیصل آباد، شاہد محمود ڈپٹی سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ، آصف مرتضیٰ ڈپٹی سپرنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل سیالکوٹ اور انیس رانا کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اوکاڑہ جیل تعینات کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سیکیورٹی پر تعینات یہ افسران چند ماہ قبل ہی تعینات ہوئے تھے لیکن اب آئی جی جیل خانہ جات نے افسران کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہ

The post عمران خان، بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی پر تعینات افسران دوبارہ تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dyBefN4

Saturday, 24 August 2024

کراچی: ملیر ندی کے قریب سے ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے ملیر ندی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ پولیس نے دوران گشت 2 موٹر سائیکلوں پر سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

گرفتار ڈاکو کی شناخت شان عرف منگو کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے 30 بور پستول ، گلویان اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کی دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ڈکیت کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

The post کراچی: ملیر ندی کے قریب سے ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/E7uwvTI

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل، 11 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

  اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیس کی 11 جولائی کو ہونے والی عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے گیارہ جولائی کی سماعت کے جاری ہونے والے تحریری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ’وزارت داخلہ کی طرف سے پرائیویٹ وکیل پیش ہونے کیخلاف متفرق درخواست دائر کی گئی، گرمیوں کی چھٹیاں آئندہ ہفتے سے شروع ہو رہی ہیں،یہ جانتے ہوئے بھی درخواست گزاروں نے زیادہ وقت پرائیوٹ وکیل کرنے کیخلاف دلائل پر ضائع کیا۔

حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت وزارت داخلہ کی طرف سے پرائیویٹ وکیل مقرر کرنے کیخلاف متفرق درخواست مسترد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ تحریری حکم نامے می جسٹس شاہد وحید کے اضافی نوٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ اٹارنی جنرل نے کہا کیس کے فوجداری تکنیکی پہلو کے سبب عدالت کی معاونت کیلئے پرائیوٹ وکیل کیا گیا، اٹارنی جنرل کی ایماندارانہ رائے قابل ستائش ہے، کسی انفرادی شخص کو بچانے کے بجائے مفاد عامہ کے تحت پرائیوٹ وکیل کیا جاسکتا ہے۔

The post فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل، 11 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MpcqC9U

کراچی میں کم عمر بچوں کی مدد سے موبائل چوری کی وارداتوں کا انکشاف

  کراچی: شہر قائد میں کمسن بچوں کی مدد سے چوری کی وارداتیں ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایکسیرپس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے سیکٹر فائیو سی تھری میں دکان سے سامان لینے میں مصروف ایک شخص کی جیب سے بچوں نے مہارت کے ساتھ موبائل نکالا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

خریداری میں مصروف شہری کے قریب خاتون کے ساتھ موجود دو بچیاں آئیں اور مہارت کے ساتھ جیب سے موبائل نکالا۔ واردات کے دوران خاتون نے اُن سے بات کی اور موبائل سمیت موقع سے فرار کروایا۔

 

The post کراچی میں کم عمر بچوں کی مدد سے موبائل چوری کی وارداتوں کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/v9IWwiN

Friday, 23 August 2024

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے

کراچی: شہر میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کےعلاقے سیکٹر 14 گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگنے سے 3 سالہ امہ ہانی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

دریں اثنا لاسی گوٹھ محمدی مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 18 سالہ عامر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

The post کراچی: فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LnXVRbC

چہلم پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

  کراچی: سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ کے اضلاع حیدرآباد، میرپورخاص ، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے چہلم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈرون اڑانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

سندھ بھر کے ایس ایس پیز کو پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا جبکہ محکمہ داخلہ سندھ نے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو نوٹیفکیشن ارسال کر دیا ہے۔

The post چہلم پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xyRGFbS

Thursday, 22 August 2024

اگلے 5 سال کیلئے ہوم گرون اکنامک پلان کا جلد اعلان کیا جائے گا، وزیراعظم

  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماہرین کے ساتھ مل کر آئندہ 5 سال کے لیے ہوم گرون اکنامک پلان کا جلد اعلان کردیا جائے گا اور ایک ہزار پاکستانی طلبہ اور ریسرچ اسکالرز چین میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی تربیت حاصل کریں گے۔

وزیراعظم آفس  سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ہاورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں 9 ملکوں کے طلبا و طالبات شامل تھے، جنہیں وزیراعظم نے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

ہاورڈ بزنس اسکول کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے گورننس کا نظام بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے لیکن بیرونی اور اندرونی قرضے معیشت کے لیے چیلنج ہیں تاہم معاشی استحکام کے ذریعے اس چیلنج پر جلد قابو پا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن معیشت میں اصلاحات کی جانب اہم ترین سنگ میل ہے، جس کے لیے بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس بیس بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانی پیدا کر رہے ہیں، سرخ فیتے کا خاتمہ کر رہے ہیں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اس جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا حجم کم کرنے اور اخراجات میں کمی کے حوالے سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، وفاقی وزارتوں اور اداروں کی ڈاؤن سائزنگ اور رائیٹ سائزنگ پر کام جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے طلبہ کو بتایا کہ ماہرین کے ساتھ مل کر آئندہ 5 سال کے لیے  ہوم گرون اکنامک پلان کا جلد اعلان کیا جائے گا، ایسی پالیسیوں پر گامزن ہیں جن کے ذریعے اشرافیہ کی وسائل پر گرفت کم ہو اور متوسط اور غریب طبقات کی  فلاح و بہبود ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارے میں کمی کے حوالے سے ایکسپورٹ لیڈ گروتھ کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، تھر کول توانائی کا بیش قیمت خزانہ ہے جس کو استعمال میں لا کر پاکستان کی بجلی کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیمتی اور نایاب پتھروں کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع پلان بنایا جا رہا ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور زرعی پیداوار بڑھا کر ہی پاکستان مثبت معاشی سمت میں آگے بڑھ سکتا ہے اور حکومت اس حوالے سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے چینی مہارت سے استفادہ کر رہے ہیں اور ایک ہزار پاکستانی طلبہ اور ریسرچ اسکالرز چین میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی تربیت حاصل کریں گے۔

طلبہ سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے پہلی بار ملک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک برآمدات 3.2 ارب امریکی ڈالرز سے تجاوز کیں جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ایک چیلنج بھی ہے اور موقع بھی، بھرپور کوشش ہے کہ نوجوانوں کے لیے مواقع سے بھرپور مستقبل ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی فنی و تکنیکی تربیت اولین حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، چینی کمپنی ہواوے سے معاہدے کے تحت ہر سال دو لاکھ پاکستانی طلبہ کو آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ کی طرز پر پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ پر کام کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکولز کا دائرہ کار ملک کے دور دراز علاقوں میں پھیلایا جا رہا ہے، دانش اسکولز غریب طلبہ کو مفت اور اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں جہاں طلبہ کے قیام و طعام کا مفت انتظام بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف وزارتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایڈوائزری کونسلز کام کر رہی ہیں، نوجوان اوورسیز پاکستانی ان کونسلز کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائم۔منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کیا جا رہا ہے۔

ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے اینٹریکٹو سیشن میں شرکت کی اور سوالات کا موقع دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

طلبہ کی ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان رانا مشہود اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

The post اگلے 5 سال کیلئے ہوم گرون اکنامک پلان کا جلد اعلان کیا جائے گا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NKjzqih

Wednesday, 21 August 2024

زائرین بس حادثہ، وزارت خارجہ نے کرائسس مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا

  اسلام آباد: وزارت خارجہ نے پاکستانی زائرین کی معلومات کے حوالے سے کرائسس مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ یونٹ پاکستانی زائرین کے اہلخانہ کو 24 گھنٹے حادثے کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔

دفتر خارجہ نے پاکستانی زائرین کی معلومات کے حوالے سے اسلام آباد میں 0519207887 اور کراچی آفس میں 03009310095 یا 0332755663 نمبرز مشتہر کر دیئے ہیں جن پر پاکستانی زائرین کے ورثاء معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 32 جاں بحق

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ایران میں پاکستانی سفارتخانے نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا تھا۔ پاکستانی سفیر کے مطابق ہم ایرانی وزارت خارجہ اور یزد شہر کی مقامی حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں۔

پاکستانی سفیر کے مطابق زخمیوں کی مدد کے لیے تہران سے سفارت خانے کے اہلکاروں کو روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے زائرین کی میتیں پاکستان بھیجنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

The post زائرین بس حادثہ، وزارت خارجہ نے کرائسس مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PbNusyE

کوئٹہ میں پراپرٹی ٹیکس کا نظام ڈیجٹلائز کر دیا گیا

 کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسشن نے کوئٹہ میں پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو ڈیجٹلائز کر دیا۔

سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید ظفرعلی بخاری کا کہنا ہے کہ سبی سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں کے پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو جلد ڈیجٹلائز کردیا جائے گا۔

صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ختم کر کے اسمارٹ کارڈ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

سید ظفرعلی بخاری نے کہا کہ اس ضمن میں نیشنل پرنٹنگ پریس معاہدہ ہوچکا ہے، اسمارٹ کارڈ کی قیمت تقریبا پندرہ سو روپے ہوگی۔

The post کوئٹہ میں پراپرٹی ٹیکس کا نظام ڈیجٹلائز کر دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mAXdKkj

لاہور؛ قیمتی طوطے چرا کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار

 لاہور: لیل گاؤں سے  15  لاکھ مالیت کے طوطے چوری کرکے فرار ہونے والے 2 ملزمان گرفتار،  مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق قیمتی طوطے چوری کرنے والے ملزمان کو نشتر کالونی پولیس نے دوران پٹرولنگ آشیانہ روڈ سے پکڑا۔

ملزمان کو مشکوک جان کر اعظم چوک میں روک  کر ان سے باز پرس  کی گئی تو ان کے قبضے سے 15 لاکھ مالیت کے 3 طوطے برآمد ہوئے۔

ملزمان نے ڈی ایچ اے فیز 5 لیل گاؤں میں  دکان کی دیوار توڑ کر قیمتی طوطے چرائے تھے اور فرار ہوگئے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق قیمتی طوطے مالک کے حوالے کردیے گئے ہیں جب کہ ملزمان کاشف اور عظیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش  کی جارہی ہے۔

 

The post لاہور؛ قیمتی طوطے چرا کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Cj935IN

Tuesday, 20 August 2024

منگھوپیر میں ضعیف العمر شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا

کراچی: منگھوپیر کے علاقے حضرت آباد میں گھر کے اندر ضعیف العمر شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق 70 سالہ غلام رسول کے ساتھ یہ واقعہ گھر میں کچرا جلانے کے دوران پیش آیا۔

مضروب کو ایدھی کے رضا کاروں نے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا۔ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

The post منگھوپیر میں ضعیف العمر شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/epGtjoN

پنجاب پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری، لاہور پہلی مرتبہ سرفہرست

 لاہور: حکومت پنجاب کے محکمہ پولیس نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ کارکردگی کے تناسب میں لاہور پولیس پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

پنجاب کے سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے صوبے بھر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جہاں پنجاب کے 36 اضلاع کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ ایک میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی، گروپ ٹو میں بھکر، میانوالی، سرگودھا اور راجن پور سمیت 14 اضلاع اور گروپ تھری میں خانیوال، چکوال، خوشاب، ننکانہ صاحب اور منڈی بہائوالدین سمیت 17 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے 36 نکات پر مشتمل کارکردگی رپورٹ تیار کی گئی ہے، جس میں جرائم کی روک تھام، دہشت گردی، لا اینڈ آرڈر اور ٹریفک کی روانی سمیت دیگر نکات کارکردگی رپورٹ میں شامل تھے اور کارکردگی جانچنے کے لیے ان 36 نکات کے 100 نمبر رکھے گیے تھے۔

رپورٹ میں لاہور پولیس نے 68.64 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، گوجرانوالہ دوسرے اور فیصل آباد پولیس تیسرے نمبر پر رہی۔

اسی طرح گروپ ٹو میں 74.37 نمبروں کے ساتھ بھکر پولیس نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی، میانوالی دوسرے اور سرگودھا تیسرے نمبر پر رہا، گروپ تھری میں خانیوال 67.90 نمبروں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، چکوال دوسرے اور خوشاب تیسرے نمبر پر رہا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ کارکردگی رپورٹ سی پی او میں ایڈیشنل آئی جیز کی نگرانی میں تیار کی گئی ہے اور مستقبل میں ڈی آئی جی، آر پی او، سی پی او اور ڈی پی اوز کے تبادلے اسی رپورٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔

The post پنجاب پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری، لاہور پہلی مرتبہ سرفہرست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bAoTKHz

کراچی: جمالی پل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی

  کراچی: جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سچل پولیس کا اسکیم 33 کے علاقے جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں سے مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جمالی پل پہنچ گئی جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جن میں سے ایک ملزم زخمی حالت میں ہے، زخمی پولیس اہلکاروں میں کاشف، حمزہ اور زوہیب شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post کراچی: جمالی پل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nLgM2V9

Monday, 19 August 2024

سکھر میں بارش کے اعداد و شمار پر سندھ حکومت اور محکمہ موسمیات آمنے سامنے

  کراچی: محکمہ موسمیات نے سکھر میں 300 ملی میٹر بارش کی تردید کردی جس پر سندھ حکومت نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کی اہلیت پر سوالات اٹھادیے۔

ترجمان حکومت سندھ و میئر سکھرارسلان اسلام شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ موسمیات سے سوال کرتا ہوں کہ کیا ان کے پاس سکھر شہر میں ایسا نظام موجود ہے جو سکھر شہر کی برسات کو بلکل درست ناپ سکے؟۔ بد قسمتی سے محکمہ موسمیات کی جانب سے دیے گئے اعداد و شمار صرف مشاہدے پر مبنی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین، برطانیہ اور یورپ کے مختلف سافٹ ویئرز استعمال کر کے مشاہدے کی بنیاد پر ایک اوسط اعداد و شمار جاری کر دیے جاتے ہیں جو حقیقت کے بلکل برعکس ہوتے ہیں۔

ارسلان شیخ کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے پاس کسی بھی قسم کا مستند نظام موجود نہیں، جو اعداد و شمار و شمار ہم نے دیے ہیں اس میں ڈسٹرکٹ سکھر میں پانچ تعلقے ہیں ہر تعلقے میں رین گیج انسٹال ہے، ہر تین گھنٹے بعد بارش کی مقدار ناپی جاتی ہے، یہ اعدادوشمار سی ایم پورٹل سمیت دیگر محکموں کو جاری کیے جاتے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ بارش سکھر شہر میں 281 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سکھر کے دیگر علاقوں میں سکھر شہر کی نسبت کم بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے پاس اگر کوئی رین گیج سسٹم ہے تو مہربانی کر کے ہمارے ساتھ بھی شئیر کریں، وفاقی حکومت کا ایک رین گیج سکھر ائیر پورٹ کے پاس نصب ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ائیر پورٹ کم بارش والے علاقوں میں بنائے جاتے ہیں، ہمیں کنفرم نہیں کہ وفاقی حکومت کا رین گیج محکمہ موسمیات سے کنیکٹ ہے کہ نہیں، محکمہ موسمیات کی صرف جولائی کی پیش گوئیوں کی بات کریں تو ایک دن کی بھی پیش گوئی سچ ثابت نہیں ہوئی۔ اگست کی بات کریں تو 53.5 ملی میٹر کی پیشگوئی تھی لیکن اصل حالات ہم سب کے سامنے ہے۔

سکھرمیں گزشتہ روز 100 ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات

دوسری جانب میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیرکا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات بین الاقوامی موسمیاتی ادارے کے معیار کے مطابق بارش کا ریکارڈ مرتب کرتا ہے، سکھرمیں گزشتہ روز 100 ملی میٹر بارش ہوئی جس نے محض 2008 کی بارش کا ریکارڈ توڑا ہے، 77 سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹنا غلط دعویٰ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر میں 10 ستمبر 2012 کو چوبیس گھنٹے میں 168.2 ملی میٹر جبکہ 4 اگست 2008 میں 92 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ سن 2002 سے 2003 کے دوران سندھ ہرتعلقہ میں رین گیجز کی تنصیب کی گئی تھی، ہرتعلقہ کےانچارج کوہرماہ رینج گیجزکی رپورٹ محکمہ موسمیات کو کرنے کا ذمہ داربنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو آفیسرز کے مسلسل ٹرانسفر کی وجہ سے رینج گیجز کا ریکارڈ صحیح طورپرمرتب نہیں کیا جاسکا، رین گیج پرریکارڈ کی جانے والی بارش متعلقہ تعلقہ کی تو ہوسکتی ہے پورے سکھر کی قطعی طور پرنہیں ہوسکتی، نئے آنے والے ریونیو آفیسرزکی تربیت نہ ہونے کے باعث انہیں رین گیج کا استعمال نہیں آتا۔

انجم نذیرکے مطابق رین گیجز کا مرتب کردہ ریکارڈ عالمی معیار کے مطابق تسلیم نہیں کیا جاتا، بین الاقوامی معیار کے مطابق صرف آبزرویٹری کا ریکارڈ مستند ہوتا ہے، میٹرولوجسٹ کراچی کے مطابق سکھر آبزرویٹری 1997 میں قائم کی گئی، کسی بھی آبزرویٹری کا 30 سال کا ریکارڈ بین الاقوامی سطح پرتسلیم کیا جاتا ہے،سکھر آبزرویٹری کو قائم ہوئےصرف 27 سال ہوئے ہیں۔

The post سکھر میں بارش کے اعداد و شمار پر سندھ حکومت اور محکمہ موسمیات آمنے سامنے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jkSV629

Sunday, 18 August 2024

گوجرانوالہ؛ بارات کے ساتھ آیا نکاح خواں سیوریج نالے میں گر کر لاپتا

گوجرانوالا: نکاح پڑھانے کے لیے بارات کے ساتھ آیا نکاح خواں سیوریج  نالے میں گر کر لاپتا ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہد ہال کے قریب نکاح خواں  قاری آصف سیوریج نالے میں گرکر لاپتا ہوگیا، 75 سالہ قاری آصف بارات کے ساتھ آیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح پڑھانے کے بعد قاری آصف شادی ہال سے باہر نکلا تو نالے میں گرگیا، جس کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

The post گوجرانوالہ؛ بارات کے ساتھ آیا نکاح خواں سیوریج نالے میں گر کر لاپتا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MlOnVdN

پولیو مہم کے تناظر میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ میں خصوصی اجلاس منعقد

  کراچی: چیف سیکرٹری سندھ، آصف حیدر شاہ کی صدارت میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر کراچی سمیت شہر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے خصوصی پولیو مہم کے دوران 100 فیصد بچوں کو ویکسین دینے کی ہدایات جاری کیں۔ آصف حیدر شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا انحصار اس مہم کی کامیابی پر ہے۔

ای او سی کوارڈینیٹر ارشاد سوڈھر کے مطابق اس خصوصی مہم کے دوران 10 لاکھ 37 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دے کر مستقل معذوری سے محفوظ کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور ویکسین لگوائیں تاکہ انہیں مستقل معذوری سے بچایا جا سکے۔

یہ خصوصی پولیو مہم 25 اگست تک کراچی کی 85 یونین کونسلز میں جاری رہے گی

The post پولیو مہم کے تناظر میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ میں خصوصی اجلاس منعقد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/or9z5ba

کانگو اور منکی پاکس کی روک تھام؛ جناح ٹرمینل پر22 پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ

  کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کانگو اور منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے تناظر میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 سے زائد پروازوں کی اسکریننگ کے ذریعے طبی جانچ پڑتال کی گئی۔

فوکل پرسن جناح ٹرمینل ائیرپورٹ ڈاکٹر سید ظفر مہدی کے مطابق کسی بھی مسافر میں منکی پاکس یا اس کے علامات کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا، ان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ائیرپورٹ پر 20سے زائد ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملہ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

مشتبہ مسافرکی جانچ کیلئے علیحدہ روم بھی بنائے گئے ہیں، بارڈر ہیلتھ اور محکمہ صحت سندھ کی ٹیمیں 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

The post کانگو اور منکی پاکس کی روک تھام؛ جناح ٹرمینل پر22 پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4lT2G7S

Saturday, 17 August 2024

اسمارٹ پولیس اسٹیشنز سمیت ترقیاتی پروجیکٹس تکمیل کی جانب گامزن، آئی جی پنجاب

 لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اسمارٹ پولیس اسٹیشنز سمیت پنجاب پولیس کے ترقیاتی پروجیکٹس تیزی کے ساتھ تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

ترقیاتی پروجیکٹس میں شامل لاہور شہر کے 19 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز سمیت پنجاب بھر کے 39 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز بھی رواں سال مکمل ہوں گے۔

اسمارٹ پولیس اسٹیشنز کی تعمیر سے حکومتی خزانے کو 550 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق پنجاب پولیس کے کرائے کی بلڈنگز میں قائم تھانوں کی اپنی عمارتوں کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ چھوٹے سائز کے اسمارٹ ڈیزائن پولیس اسٹیشنز گنجان آباد علاقوں میں تعمیر کر رہے ہیں اور رواں سال پنجاب پولیس کے 160 ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

اس کےعلاوہ لاہور میں عوام کے 3 اہم دفاتر سینٹر آف پبلک سیفٹی، سینٹر آف پبلک ایکسس اور سینٹر آف پبلک ٹرسٹ مکمل ہوں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پنجاب کے 737 تھانوں کو کمپیٹرائزڈ، اسپیشل انیشئیٹو پولیسا سٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کیا گیا ہے اور ان تھانوں میں فرنٹ اینڈز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور یہ تمام منصوبے شہریوں کی سہولت کے لئے مکمل کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی بیرکس کا کام بھی شروع کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سیف سٹی سمیت تمام پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سال 30 جون تک پورے پنجاب کو سیف سٹی پر منتقل کردیں گےَ۔

The post اسمارٹ پولیس اسٹیشنز سمیت ترقیاتی پروجیکٹس تکمیل کی جانب گامزن، آئی جی پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mo4nryk

ڈکیٹی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

  کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب جمعرات کی شام 2 کروڑ سے زائد نقدی لوٹنے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا سیکیورٹی گارڈ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ کمپنی کے ملازم کی مدعیت میں درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ شہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 87 ہوگئی ۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے قریب جمعرات کی شام کمپنی کے ملازم سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے چھیننے کی واردات کا مقدمہ نمبر 150 سال 2024 میٹھادر تھانے میں مدعی محمد بلال کی مدعیت میں بجرم دفعات 392 اور 397 چونتیس کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔

مدعی کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کی تھی، عارف عزیز نے مزید بتایا کہ واردات کے دوران مزاحمت پر کمپنی کے ملازم مدعی مقدمہ بلال کے ہمراہ موجود کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ گل ضمیر مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا تھا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعہ کی سی سی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں لوٹ مار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے اور جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائیگا۔

The post ڈکیٹی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uk0VKDW

دی ہنڈرڈ، پہلا ایلمنیٹر: سدرن بریو کا برمنگھم فینکس کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف

لندن: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں سدرن بریو نے برمنگھم فینکس کو جیتنے کے لیے 127 رنز کا ہدف دے دیا۔

اوول میں جاری پہلے ایلمنیٹر میں بریو نے مقررہ 100 گیندوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے۔

بریو کی جانب سے کپتان جیمز ونس 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔لیوس ڈو پلوئے 39، لوری ایونز 14، جیمز کولز 4، کیرون پولارڈ 2 اور  ایلکس ڈیویز 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کرس جورڈن 20 اور جوفرا آرچر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

فینکس کی جانب سے ایڈم ملنے نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس ووڈ، بینی ہوویل اور شان ایبٹ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

The post دی ہنڈرڈ، پہلا ایلمنیٹر: سدرن بریو کا برمنگھم فینکس کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8H1fP9J

Friday, 16 August 2024

پی آئی اے قاہرہ حادثے میں بچ جانے والے صلاح الدین صدیقی انتقال کرگئے

  کراچی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 1965 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے حادثے میں بچ جانے والے خوش قسمت مسافر اور سابق جنرل مینیجر تعلقات عامہ قومی ائیرلائن صلاح الدین صدیقی 93 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 705 قاہرہ میں 20 مئی 1965 کو علی الصبح فضائی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، اس حادثے میں 6 مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے تھے۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والے 6 خوش نصیب مسافروں میں صلاح الدین صدیقی بھی شامل تھے۔

صلاح الدین صدیقی حادثے کے وقت پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ سے بطور جنرل مینیجر وابستہ تھے۔

صلاح الدین صدیقی 93 برس کی عمر میں جمعے کی صبح لندن میں خالق حقیقی سے جاملے، انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔

The post پی آئی اے قاہرہ حادثے میں بچ جانے والے صلاح الدین صدیقی انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zjgISMk

ایکسپریس میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس میں انڈس اسپتال کا خون کے عطیے کیلئے کیمپ

  کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس میں پاکستان کے سب سے بڑے اسپتال کے فلاحی نیٹ ورک انڈس اسپتال کی جانب سے خون عطیہ کرنے کا کیمپ لگایا گیا جس میں ملازمین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کے کراچی ہیڈ آفس میں پاکستان کے سب سے بڑے اسپتال کے فلاحی نیٹ ورک انڈس اسپتال کی جانب سے صبح سے شام تک خون عطیہ کرنے کے لیے لگائے گئے کیمپ میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے ملازمین کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دینے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

انڈس اسپتال کی جانب سے خون کے عطیات کے لیے کیمپ لگانے کی خصوصی طور پر درخواست کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کے ملازمین گزشتہ کئی سال سے خون عطیہ کرنے کی تحریک کا حصہ رہے ہیں لیکن یہ سلسلہ کووڈ کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگیا تھا تاہم اب دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کی انتظامیہ نے خون عطیہ کرنے کے کیمپ میں ملازمین کی جانب سے بھرپور حصہ لینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ خون کے عطیات کے لگائے جانے والے کیمپ میں اسی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے۔

The post ایکسپریس میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس میں انڈس اسپتال کا خون کے عطیے کیلئے کیمپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NW5u49M

Thursday, 15 August 2024

کراچی: جعلی پولیس اہلکار گرفتار، اسلحہ اور جعلی پولیس کارڈ برآمد

کراچی: ملیر سٹی پولیس نے جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر کے اسلحہ ، گولیاں اور پولیس کا جعلی کارڈ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے رضا موبائل مارکیٹ سے پولیس کی وردی میں ملبوس ملزم  موسیٰ کو گرفتار کیا جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی جعلی وردی استعمال کر کے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتا تھا جبکہ ملزم نے جعفر طیار سوسائٹی میں کی جانے والی 2 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔

ملزم کے کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول ، گولیاں اور  پولیس کا جعلی کارڈ برآمد ہوا جبکہ ملزم پہلے بھی لانڈھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز شروع کر دی ہے ۔

The post کراچی: جعلی پولیس اہلکار گرفتار، اسلحہ اور جعلی پولیس کارڈ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HSorsQv

کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2: نیدرلینڈز نے امریکا کو 19 رنز سے شکست دے دی

دی ہیگ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں نیدرلینڈز نے امریکا کو 19 رنز سے شکست دے دی۔

دی ہیگ میں کھیلے گئے ایونٹ کے 21 ویں میچ میں امریکا کی ٹیم 238 رنز کے تعاقب میں مقررہ 50 ویں اوور 218رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

امریکا کی جانب سے مِلند کمار 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایرون جونز 47، سمیت پٹیل 38، شیڈلے وین شالکویک 21، شایان جہانگیر 20، نُستھوش کینیگے 4، جسدیپ سنگھ 1، ہرمیت سنگھ 1، اسٹیون ٹیلر 0 اور کپتان مونانک پٹیل 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے ویوین کِنگما نے  3، پال وین میکران، آریان دت اور شارِز احمد نے 2، 2 جبکہ کائل کلین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کیے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکرمجیت سنگھ 59، میکس او ڈوڈ 49، شارِز احمد 16، مائیکل لیوِٹ 10، ویسلے باریسی 6 اور نوح کروس 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کائل کلین 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

امریکا کی جانب سے مِلند کمار نے 2 جبکہ اسٹیون ٹیلر، جسدیپ سنگھ اور جوانوئے ڈرائسڈیل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

The post کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2: نیدرلینڈز نے امریکا کو 19 رنز سے شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kzYfynG

Wednesday, 14 August 2024

حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ردعمل دینے میں مصروف ہے، عشرت العباد

سابق گورنرڈاکٹرعشرت العباد نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان کی جدوجہد،بزرگوں کی قربانیوں سے ملی آزادی سب کومبارک ہو۔60 فیصد نوجوانوں پرمشتمل پاکستان امید کی کرن ہے۔پاکستان کی بقااورسلامتی افواج پاکستان کی قربانیوں کانتیجہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی سے وڈیو لنک کے ذریعے شاہراہ فیصل ایف ٹی سی پر میری پہچان ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔

کراچی میں ڈرگ روڈ سے شاہراہ فیصل ایف ٹی سی تک میری پہچان پاکستان ریلی سے سابق گورنرڈاکٹرعشرت العباد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری پہچان پاکستان قائداعظم کے سنہری اصولوں پرمبنی ہے، ایمان،اتحاد،تنظیم ذہن میں رکھ کر میری پہچان پاکستان پلیٹ فارم بنایا۔ مسائل کا حل قائداعظم کےاصولوں ایمان،اتحاد،تنظیم میں مضمر ہے۔

سابق گورنرسندھ نے  پاک فوج، نیوی، فضائیہ، رینجرز، ایف سی، سیکیورٹی اہلکاروں، پولیس کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ عوام اورافواج کارشتہ باہمی اعتماد واتحاد کاہے۔ حکومت اورعوام کا رشتہ سماجی سمجھوتے کے تحت قائم ہوتا ہے، سمجھوتےکےتحت عوام قانون پرعمل کرتےہیں،حکومت مسائل حل کرتی ہے۔ حکومت مسائل حل کرنے کےبجائے،اشوز پرری ایکشن میں مصروف ہے۔

عشرت العباد نے کہا کہ  ملکی مسائل کا واحد حل گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ ہے۔ملکی ترقی کیلیےکرپشن کیخلاف بےرحم احتساب، قابلیت، پرفارمنس جانچیں،حکومت کی جانب سےرہنمائی نہ کرنےکےسبب پیدا مسائل دورکریں گے۔

کراچی میں سب سےبڑی ریلی کےسیکیورٹی،ٹریفک انتظامات پررینجرز،پولیس سےاظہارتشکرکیا اور پنجاب، کےپی،گلگت بلتستان ودیگرعلاقوں میں  بھی میری پہچان پاکستان ریلیاں نکالنےوالوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

The post حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ردعمل دینے میں مصروف ہے، عشرت العباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ze4cWXC

افغانستان میں طالبان کی واپسی کی تیسری سالگرہ پر فوجی ساز و سامان کی نمائش

کابل: افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کی تیسری سالگرہ منائی گئی۔

اس حوالے سے بدھ کو کابل اور بگرام میں تقاریب منعقد ہوئیں جس میں فوجی پریڈ اور فوجی سازوسامان کی نمائش کی گئی جس میں امریکی و نیٹو افواج کی گاڑیاں اور ہیلی کاپٹرز بھی شامل تھے۔

taliban prade 1

بگرام میں اپنے خطاب کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا کہ افغانستان دنیا کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا، ہماری آزادی چھین لی گئی تھی جسے ہم نے دوبارہ حاصل کر لیا۔

taliban prade 2

قائم مقام افغان وزیر داخلہ نے مزید کہا غیر ملکیوں کو افغانستان کی ترقی کے لیے ملکر کام کرنے کی دعوت دی ہے جس طرح آپ نے قبضے کے دوران تعاون کیا اسی طرح ترقی میں بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

The post افغانستان میں طالبان کی واپسی کی تیسری سالگرہ پر فوجی ساز و سامان کی نمائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nWN9bzO

Tuesday, 13 August 2024

کراچی میں 16 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان

کراچی: 16 اگست کومون سون کا نیا مشرقی سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر شہر میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،دیہی سندھ کےمختلف اضلاع میں بھی درمیانی و تیز بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات  کی جانب سے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ 16اگست سے مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔اس کے زیر اثر 16 سے 19 اگست کے دوران کراچی میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

16 سے 19 اگست کے دوران میرپورخاص،عمرکوٹ،سانگھڑ،جامشورو،دادو،ٹھٹھ،بدین اورضلع سجاول میں آندھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش  جبکہ 16سے19اگست کے دوران گھوٹکی، سکھر،خیرپور،کشمور،جیکب آباد،شکارپور،لاڑکانہ سمیت دیگراضلاع میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اورجمعرات کوشہرکا مطلع اگلے 3روزکے دوران کراچی کا موسم زیادہ ترابرآلود اورہلکی بارش وبونداباندی کا امکان ہے،منگل کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 67فیصد رہا۔

The post کراچی میں 16 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qoRlDzQ

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے فری لانسرز پریشان، حافظ نعیم الرحمٰن

 لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان گلوبل فری لانسنگ انڈسٹری کا اہم ترین رکن ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے فری لانسنگ انڈسٹری کے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج  لاکھوں افراد فری لانسنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں  اور یہی افراد سالانہ 400 ملین ڈالرز سے زائد کا زرمبادلہ لاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری آئی ٹی برآمدات پہلی بار بمشکل 3 ارب ڈالرز  تک پہنچی ہیں اور یہ سب کامیابیاں اپنی مدد آپ کے تحت کسی حکومتی سرپرستی کے بغیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے اقتصادی بحران کا شکار ہیں لیکن اس کے باوجود یہی افراد ملک میں ڈالرز لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست رفتار فری لانسرز کے لیے رکاوٹ بن رہی ہے، لوگ میڈیکل رپورٹس تک نکالنے سے قاصر ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت پر سوال کرتے ہوئےکہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں حکومت ملک اور قوم کو کہاں لے جانا چاہتی ہے، لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے یا سرمایہ منتقل کریں گے۔

The post پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے فری لانسرز پریشان، حافظ نعیم الرحمٰن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CxtJy3K

Monday, 12 August 2024

دی ہنڈرڈ: ٹرینٹ راکٹس کا برمنگھم فینکس کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف

برمنگھم: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں ٹرینٹ راکٹس نے برمنگھم فینکس کوجیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔

برمنگھم میں جاری ٹورنامنٹ کے 28 ویں میچ میں برمنگھم فینکس کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹرینٹ راکٹس مقررہ 100 گیندوں میں 118 رنز اسکور کیے۔

راکٹس کی جانب سے ٹام السوپ 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عماد وسیم 29 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ ایلکس ہیلز 9، کرس گرین 6، ٹام بینٹن 5، جو روٹ 2، کپتان لوئس گریگری 1، جان ٹرنر 1، روومن پاول 1 اور سیم کُک 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فینکس کی جانب سے ٹِم ساؤتھی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کرس ووڈ نے 2 اور ایڈم ملنے نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

The post دی ہنڈرڈ: ٹرینٹ راکٹس کا برمنگھم فینکس کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4weriMx

بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ

  اسلام آباد: این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب بالخصوص بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے موسلا دھار بارش اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے باعث  این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خطرے سے دوچار تمام علاقوں میں شہریوں کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، انتہائی صورتحال میں اگر ضروری ہو تو شہریوں کا بروقت انخلاء یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا جو علاقے سیلابی صورتحال کے خطرے سے دوچار ہیں، فوری ریسکیو و مدد کیلئے ضروری سامان کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم کی ہدایات کے بعد این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

 

The post بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/M1A5xRb

Sunday, 11 August 2024

امام مسجد نبوی کل بادشاہی مسجد لاہور میں نماز مغرب کی امامت کریں گے

 لاہور: امام مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ فضیلۃ الشیخ صلاح بن محمد البدیر کل بروز پیر بادشاہی مسجد لاہور میں نماز مغرب کی امامت فرمائیں گے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے اہلیان لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز مغرب بادشاہی مسجد میں ادا کریں۔

مولانا عبدالخبیر نے کہا کہ نماز مغرب کے بعد امام مسجد نبوی عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی اجتمائی دعا کروائیں گے۔

بادشاہی مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام الناس بادشاہی مسجد لاہور میں آنے کیلئے مولانا عبدالقادر آزاد (فورٹ روڈ لاہور) اور مینار پاکستان گیریٹر اقبال پارک اور آزادی چوک کا راستہ استعمال کریں۔

The post امام مسجد نبوی کل بادشاہی مسجد لاہور میں نماز مغرب کی امامت کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OHpAN6F

معاہدے سے ہٹنے پر حافظ نعیم الرحمٰن کی حکومت کو پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

 لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد میں ہوئے معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل درآمد کروائیں گے، اگر معاہدے سے حکومت نے ہٹنے کی کوشش کی تو ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

مال روڈ لاہور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے،آئی پی پیپز سے معاہدوں کے خلاف حق دو عوام کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کی امیدوں کا مرکز بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا قادیانیوں کے مسئلے پر لاہور شہر سچ کے ساتھ کھڑا ہونے کا سب سے بڑا حوصلہ رکھتا ہے، پاکستان آئین اور دستور کے مطابق چل رہا کسی کو لاپتہ کرنے کا حق نہیں، اگر کوئی غیر معمولی سرگرمیوں میں ملوث ہے تو اس کے لئے قانون موجود ہے، بلوچستان کے مسائل پر غور کیا جائے دشمن اس کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا پاکستان کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے، ملک میں اتفاق رائے پیدا کرکے مسائل کو حل کیا جائے ،اگر ہمسائیہ ملک سے کوئی تخریب کاری ہو رہی ہے تو افغان حکومت سے بات کی جائے۔ افغان طالبان سے کہتے ہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا آئی پی پیز کے ذریعے عوام کا خون چوسیں گے تو کون ان کی عزت کریں گا۔ ہم نے اسلام آباد میں چودہ دن کا عوام کے لئے دھرنا دیا۔

پاکستان کے بچے بچے کو پتہ چل گیا آئی پی پیز ہماری دشمن ہیں، حکومت نے پنتالیس دن کا ہمارے ساتھ معاہدہ کیا ہے، ہم ایک ایک دن گن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنا معاہدہ پورا کروانا جانتی ہے ایک ایک شق پر عمل درآمد کروائیں گے۔

 

The post معاہدے سے ہٹنے پر حافظ نعیم الرحمٰن کی حکومت کو پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RHshDmr

Saturday, 10 August 2024

خیبرپختونخوا میں ‘تعلیم کارڈ’ کے اجراء کا فیصلہ

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے صوبے میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کی زیر صدارت وزارت تعلیم کے حکام کا اجلاس ہوا جس میں علی امین گنڈا پور نے تعلیم کارڈ کے اجرا سے متعلق اہم فیصلہ کیا۔

سردار علی امین گنڈاپورنے کہا کہ تعلیم کارڈ کا اجراء اپر چترال سے کیا جائے گا، دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل خان ترکئی، مشیر خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری تعلیم مسعود احمد و دیگر نے شرکت کی۔

The post خیبرپختونخوا میں ‘تعلیم کارڈ’ کے اجراء کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CUIEW0S

Friday, 9 August 2024

دی ہنڈرڈ: مانچسٹر اوریجنلز کا لندن اسپرٹ کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف

لندن: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں مانچسٹر اوریجنلز نے لندن اسپرٹ کو جیتنے کے لیے 136 رنز کا ہدف دے دیا۔

لارڈز میں جاری ایونٹ کے 23 ویں میچ میں اسپرٹ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوریجنلز نے مقررہ 100 گیندوں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

اوریجنلز کی جانب سے کپتان فل سالٹ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میکس ہولڈن 35، میتھیو ہرسٹ 2، جیمی اورٹن 1 اور سکندر رضا 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وین میڈسن 17 اور پال والٹر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

اسپرٹ کی جانب سے رچرڈ گلیسن اور اولی اسٹون نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

The post دی ہنڈرڈ: مانچسٹر اوریجنلز کا لندن اسپرٹ کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RKX6TBe

معاہدے پر عمل نہیں ہوا تو 44 دن بعد اسلام آباد واپس آئیں گے، حافظ نعیم الرحمان

 اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر دھرنے کے اختتام کے لیے ہونے والے معاہدے پر عمل کر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدہ پر عمل نہیں ہوا تو 45 دن پورے ہوتے ہیں اسلام آباد واپس آئیں گے۔

راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اس کی مدد سے ہم نے طویل جہدوجہد کی اور 14 دن تک دھرنا دیا، جلسہ کیا، یہ پرعزم لوگ 25کروڑ کے لیے ریلیف مانگ رہے تھے۔

حکمرانوں کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ تم لوگوں نے عوام پر ظلم کر رکھا ہے، بجلی ہے بم گراتے ہو، عوام بے بس تھے، اسی لیے دھرنے می عوام نے پرامن تحریک آگے بڑھائی، کامیاب دھرنا دیا اور اپنے مطالبات منوائے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے نوٹیفکیشن کو  معاہدے کا حصہ بنا دیا ہے، حکومت کو مجبور کردیا  کہ عوام کو ریلیف دیں، دھرنے کے پہلے اور دوسرے دن بیان تبدیل ہوئے لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ آئی پی پیز کا حل نکالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں وزرا کے دستخط ہوئے ہیں، معاہدوں کا فرانزک آڈٹ ہوگا تمام پارٹیاں اس میں ملوث ہوتی ہیں کیونکہ ان کا حصہ ہوتا ہے، پاکستان میں اقتدار کی میوزیکل چیئر ہے، ہر حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ چلتی تھی اور جو لوگ آئی ایم ایف کو پیر بنا کر پیش کرتے ہیں، ان سے پوچھتا ہوں یہ پروگرام کیسے چلتے رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دونوں ہماری معیشت کو تباہ کرتے ہیں، جب مراعات یافتہ طبقے کے خلاف بات کریں تو وہ کسان اور کاشت کار کو لاکر سامنے کھڑا کر دیتے تھے، ہم زراعت کی ترقی چاہتے ہیں تب ہی جاگیردار پر ٹیکس لگانے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ ملک عزیز ہے، ان وڈیروں اور جاگیر داروں کی بات کی ہے، اگلا ایجنڈا یہ ہے پاکستان کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلائیں گے کیونکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیبل کے اوپر معاہدہ اور اور نیچے کچھ اور ہوتا ہے اس کے باوجود حکمران طبقہ ان کی شرائط مان لیتا ہے جو تباہی کا موجب بنتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کے نظام اور آئی ایم ایف کے نظام کو للکاریں گے، ان سے جان چھڑانی ہے بڑے انقلاب کا ایجنڈا ہے، حکومت کو معاہدے میں چاروں طرف سے گھیرا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری آپ نے بھی زمینوں کے معاملے پر بہت کچھ کیا، ہم نے اس کے خلاف بھی تحریک چلا کر اہل کراچی کو حق دلایا، تین دفعہ بات کرکے حق حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدوں کی حیثیت ہوتی ہے جن کو عوام کے ساتھ رہنا ہو وہ معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل کروائیں گے، 45 دن کا وقت مانگا گیا لوگ سمجھتے ہیں بات آگے بڑھ جائے گی لیکن ہم نہیں بڑھنے دیں گے، شہباز شریف صاحب آج  44 دن رہ گئے ہیں اور اگر خلاف ورزی ہوئی تو 45 دن پورے ہوتے ہی اسی دن واپس اسلام آباد آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل کم ہوں گے ان کو بھاگنے نہیں دیں گے، کل کیا مبارک ہو 77 پیسے بجلی یونٹ کم کردیے ہیں، میں نے کہا یہ مونگ پھلی کا دانہ لینے نہیں آئے ، پہلے کیسپٹی چارجز نکالیں گے، تمام ہوم ورک مکمل ہے، ہر دن کےبعد ہر شہر میں جلسے کریں گے، دھرنے دیں گے اور ہڑتال بلکہ ملک گیر پہہ جام کی کال دوں گا لیکن یہ 14 اگست کے بعد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا آزاد خارجہ پالیسی اور پاکستان کو ہر بحران سے آزاد کرنے کا ایجنڈا ہے، پاکستان جنرل عاصم منیر، نواز شریف یا عمران خان کا نہیں بلکہ عوام کا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ کے زمانے میں عمران خان کے دور میں انڈیا سے بات ہوئی، آرمی چیف اس کی تحقیقات کرائیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر اس حوالے سے ہمیں بتادیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمشیر پالیسی آزاد ہونی چاہیے، جماعت اسلامی کشمیر  کے لیے آواز بلند کرے گی، فلسطین مقدس سرزمین اور قبلہ اول ہے جو صہیونیوں کے قبضے میں ہے، آزادی کی تحریکیں چلتی رہیں، حماس وجود میں آئی اور حماس  نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے رازداری سے آپریشن کیے اور اسرائیل کو شکست دی، درحقیقت یہ امریکا کو شکست ہوئی ہے، وہ حماس سے نہیں جیت سکتا آج بھی القصام بریگیڈ کی مزاحمت سے خوف زدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف ہوا کرتے تھے 40 ممالک کی افواج کے سربراہ ہیں، آج ہم ان کے لیے تلاش گمشدہ کا اشتہار دے رہے ہیں وہ بتائیں ہمارے بچے اور اسماعیل ہنیہ شہید کردیے گئے۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حماس نے نیا سربراہ بنایا تو اس نے اسرائیل کی نیندیں اڑا دی ہیں، اسرائیل اور مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام انتخابات میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں تو اقتدار میں آکر عوام کو ان کی طاقت سے جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکال دے گی، 14 اگست کو بڑی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

The post معاہدے پر عمل نہیں ہوا تو 44 دن بعد اسلام آباد واپس آئیں گے، حافظ نعیم الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YBirOMN

Thursday, 8 August 2024

کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

  کراچی:  شہر میں جاری ڈاکو راج کسی بھی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، ایوب گوٹھ میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی ، رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 85 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایوب گوٹھ کے علاقے بے نظیر چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 40 سالہ اللہ ڈنو ولد گل حسن کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او سائٹ سپرہائی وے نور محمد شیخ نے بتایا کہ مقتول اور اس کا بھائی پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر اپنی رہائش گاہ سرجانی ٹاؤن جا رہے تھے کہ اس دوران 125 موٹر سائیکل پر 2 ڈاکوؤں نے انھیں روک لیا اور جس پر مقتول کے بھائی نے ڈاکوؤں کو اپنا موبائل فون دیدیا جبکہ مقتول  اللہ ڈنو جو کہ موٹر سائیکل بھی چلا رہا تھا اس نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی جس پر ان کی فائرنگ سے ایک گولی اسے سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دریں اثنا چاکیواڑہ کے علاقے بہار کالونی الفلاح روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 22 سالہ نور حسن کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا جبکہ نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 32 سالہ انیس نامی شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

The post کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mYI3yR4

جماعت اسلامی کا دھرنا حکومت سے معاہدے کے بعد مؤخر، بجلی کی قیمت کم کرنے پر اتفاق

 راولپنڈی: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا آخری دور کامیاب ہوا اور دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت حکومت نے بجلی قیمت کرنے اور آئی پی پیز کے معاملے کا ٹاسک فورس کے ذریعے جانچ پڑتال کی جائے گی، جس کے بعد امیرجماعت اسلامی نے دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ 

دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ کارکنان نے جمہوری تاریخ رقم کی ہے، راستے میں کئی رکاوٹیں آئیں اور کارکنوں کی بڑی تعداد گرفتار ہوئی اور خواتین کا جلوس روکا گیا لیکن گرفتار کارکنان رہا ہوئے اور خواتین کا بھی تاریخ ساز جلسہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے محسن نقوی اور عطااللہ تارڑ نے رابطہ کیا اور مذاکرات کی خواہش ظاہر کی تو ان سے گزارش کی دھرنے میں آئیں اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے ملاقات کرکے مذاکرات کی دعوت دیں اور یہ آئے اور بات کی، یہ دھرنا قومی ایجنڈے اور قومی مطالبات پر دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور وزیراعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ کمیٹیوں نے کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں مذاکرات ہوئے اور پھر ٹیمیں گم ہوگئیں لیکن پھر مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے مکمل تیاری کے ساتھ ہر پہلو کو پیش کیا، حکومت نے کہا کہ آج ہم جن مشکلات سے دوچار ہیں یہ ایک دو سال کی بات نہیں بلکہ مسلسل مشکلات سے دوچار ہیں اور انہوں نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کے دھرنے کے مطالبے سے مکمل اتفاق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پھر عطا اللہ تارڑ نے رابط کیا اور ہم نے دھرنے میں آنے کی دعوت دی تاکہ آخری نشست کرتے ہیں کہ کس سمت میں پیش رفت ہوگی اندازہ ہو جائے گا اور ساڑھے نو بجے مذاکرات ہوئے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اتفاق ہوا آئی پی پیز کا مسئلہ معیشت کے لیے ایک مسئلہ ہے، وزیر اعظم اور وفاقی حکومت آئی پی پیز کے معاملے میں سنجیدہ ہے اور حکومت نے کہا آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم نے اتفاق کیا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کے لیے جانچ پڑتال کی جائے گی اور حکومت نے اس کے لیے ٹاسک فورس بنائی ہے جو ایک ماہ میں اپنا کام مکمل کرے گی۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ٹاسک فورس اقدامات بھی کرے گی، آئی پی پیز کی جانچ پڑتال کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور فی یونٹ قیمت کم کرنا ہے تاکہ کیپسٹی بل کی ادائیگی سے بچت بجلی کی براہ راست ادائیگی سے منسلک ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت واپڈا اور ایف پی سی سی کے نمائندوں کو شامل کرے گی، ٹی او آرز پر اتفاق کیا گیاہے، پبلک سیکٹر یا انٹرنیشنل فرموں کا انتخاب کرے گی، جو ریکارڈ، معلومات اور مدد حاصل کرے گی اور ٹاسک فورس کو مالی اور اختیار میں مضبوط بنانے کی سفارش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاور مارکیٹ ڈیزائن کی جائے گی، اضافی صلاحیت کی سفارش کی جائے گی، آئی پی پیز پلانٹ کو بند کر نے سمیت مناسب اقدامات کیے جائیں گے، آئی پی پیز سیٹ اپ کا جائزہ لے کر آگے بڑھا جائے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ غلطیوں کی نشان دہی کرنا متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کے ساتھ قواعد و ضوابط  طے کرنا اور ٹاسک فورس سرکلر ڈیٹ  کے معاملات طے کرے گی، ٹاسک فورس اپنی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے نگرانی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کی برکت سے پہلی مرتبہ آواز سنی گئی، وفاق اور صوبائی حکومتوں سے مل کر جاگیر داروں پر انکم ٹیکس کا نظام نافذ کریں گے، تاکہ آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتفاق کیا گیا تاجر دوست اسکیم کو بہتر بنایا جائے، تاجروں پر ٹیکس کا نظام آسان بنایا جائے اور اتفاق کیا گیا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم سے کم کیا جائے گا اور تنخواہ دار پر ٹیکس کی شرح گزشتہ مالی سال کی شرح پر آجائے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت اور جماعت اسلامی نے عمل درآمد کرانے پر اتفاق کیا، بجلی کے ریٹ کم کیے جائیں گے، اس پر صورت اتفاق کیا گیا ہے، ایسے اقدامات کیے جائیں گے کہ آئندہ بجلی کا فی یونٹ ریٹ کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایکسپورٹ پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی، یہ اتفاق کیا گیا ہے کہ جو نکات طے پائے ہیں حکومت اس پر عمل درآمد کرے گی، حکومت اور جماعت اسلامی کی کمیٹیاں ملاقات کرکے عمل درآمد کا جائزہ لیں گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے پر  محسن نقوی اور ہمارے سب کے دستخط ہیں، یہ انگھوٹھے لگانے کو تیار تھے ہم نے کہا ہمیں آپ کے دستخطوں پر اعتماد ہے، ہم حکومتی کمیٹیوں کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم عوام کو ریلیف کے لیے آگے بڑھتے رہیں گے۔

بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، محسن نقوی  

اس موقع پر حکومتی کمیٹی کے رکن اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خطاب کیا اور کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی جو جلد نظر آئیں گی، ہم نے وعدہ کیا ہے کہ اس پر عمل کریں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ جو بل جاری ہوئے ان پر 15 دن کی توسیع کردی ہے، سب کی سوچ پاکستان کو پرامن بنانا ہے، جماعت اسلامی کو خراج تحسین  پیش کرتا ہوں اور خاص طور پر پر حافظ نعیم الرحمان نے نظم و ضبط سے  چیزیں منوائی اور کسی کو تکلیف نہیں ہونے دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مذاکرات ہوئے اور وزیر اعظم نے کہا کہ جماعت اسلامی کو عزت دینی ہے، اللہ پاک سب کو پرامن کام کی توفیق دے۔

عوام کو ریلیف دینے کا فرض پورا کریں گے، عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تمام ٹیم میں اور محسن نقوی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، سلسلہ تو پرانا تھا دھرنے کی وجہ سے یہ رابطہ دوبارہ جڑ گیا ہے۔

دھرنے سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کا مطالبہ اور ہمارا ایجنڈا ایک ہی ہے، وزیر اعظم نے پہلے دن ہی احکامات صادر فرما دیے تھے، ہم نیک نیتی سے بیٹھے اور مزید ریلیف کے راستے پیدا ہوئے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جو اعلانات کیے گئے ہیں، ہم اس پر عمل کریں گے، کمیٹیوں کے اجلاس یقینی بنائے جائیں گے، غزہ میں جو مظالم جاری ہیں ہم اس کی بھرپُور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، اسرائیل دہشت گرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یقین دہانی کرواتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے جو پورا کریں گے۔

دھرنا ختم نہیں مؤخر کر رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کے امیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کے سامنے حکومتی نمائندے اعلان کر رہے ہیں تو توقع رکھتا ہوں کہ یہ پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کل جلسہ کریں گے، جو فیصلے کیے گئے ہیں ان پر ہم ڈٹے ہیں، اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عوام کے تعاون اور احتجاج سے معاہدے کی گارنٹی حاصلِ کریں گے، اگر نہیں ہوتا تو یہاں آنا یا ڈی چوک جانا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھر پور دھرنے پر آپ کو مبارک باد دیتا یوں، پاکستان کے ہر مسئلے کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہوگا، کسانوں کے مسائل ہوں یا بجلی کے بڑھتے بل جماعت اسلامی پیش پیش رہی اور ہم نے تصادم سے بچنے کے لیے اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی میں پڑاؤ کیا۔

معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے ٹائم لائن کے ذریعے دستخط لیے ہیں، یہ سال دو سال کی بات نہیں بلکہ ٹاسک فورس کے مہینے کی بات ہے، ہم دھرنہ نہیں چھوڑیں گے بلکہ پہرہ دیں گے، ہم سوچ رہے ہیں ملک گیر احتجاج کیا جائے، ہم نے حکومت کو جھکنے پر مجبور کیا اور بالآخر ہم نے حکومت کو جھکایا ہے اب اس پر عمل درآمد کروائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم 14 اگست سے ملک گیر عوامی مہم شروع کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں جماعت اسلامی میں متعدد کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، جماعت اسلامی پاکستان میں بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔

The post جماعت اسلامی کا دھرنا حکومت سے معاہدے کے بعد مؤخر، بجلی کی قیمت کم کرنے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZzsLxUW

کراچی؛ نشئی شہرکے انفرا اسٹرکچر کے لیے خطرہ بن گئے

  کراچی: کراچی کے انفرااسٹرکچر کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی،شہر کے پل اور انڈر پاسز بھی ہیروئنچیوں سے محفوظ نہ رہ سکے،ناتھا خان برج کے نیچے سے سریے کا پورا جال نشہ کرنے والے افراد کاٹ کر لے گئے،  دیوار بھی زمین پر آگری۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے پل ،فلائی اوورز اور انڈر پاسز سمیت شہر کی دیگر املاک کو نشہ کرنے والے ہیروئنچیوں کی جانب سے نقصان پہنچانے اور سریا ودیگر املاک چوری کیے جانے کے واقعات میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا ہے۔

حال ہی میں ناتھا خان برج کی مرمت کا کام بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے مکمل کیا گیا تھا تاہم چند روز بعد ہی پل کے نیچے سے ہیروئنچی سریے کا پورا جال کاٹ کر لے گئے جس کے باعث پل پر پھر شکاف پڑ گیا جبکہ ناتھا خان برج کی آہنی دیوار کا سریا بھی کاٹ لیا گیا جس کے باعث گذشتہ روز مذکورہ دیوار بھی زمین پر آگری۔

اسی طرح گولی مار فلائی اوور کی ڈرینیج کیلیے لگائی گئی موٹر کا پائپ بھی نشہ کرنے والے چوری کرکے لے گئے جس کے باعث حالیہ بارشوں میں کے ایم سی کے عملے کو پانی کی نکاسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثنا ناتھا خان برج کو دو ماہ کے دوران دوسری مرتبہ نقصان پہنچائے جانے کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گئی جبکہ کے ایم سی کے عملے نے ہنگامی بنیادوں پر پل کی مرمت اور آہنی دیوار کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے سینئر افسران اور شہر کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کی املاک کی حفاظت کرنا شہری انتظامیہ اور پولیس اور سٹی وارڈنزکی ذمے داری ہے،لیکن ان کی عدم توجہی اور غیر ذمہ داری کے باعث شہر کی املاک کو ہیروئنچیوں کے حوالے کردیا گیا ہے جس کے باعث شہر کے انفرااسٹرکچر کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی  ہے۔

شہری حلقوں اور سینئر افسران نے شہر کے املاک کو نقصان پہنچانے والے نشے کے عادی افراد کیخلاف کارروائی اور روک تھام کیلیے وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا  ہے۔

 

 

The post کراچی؛ نشئی شہرکے انفرا اسٹرکچر کے لیے خطرہ بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/C93bIkr

Wednesday, 7 August 2024

قومی ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ: لیگیسی اور ہزارہ کی سیمی فائنل میں رسائی

کراچی: قومی ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ میں لیگیسی ایف سی نے ٹی ڈبلیو کے کو 3 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ایمن، کائنات اور علینا نے ایک ایک گول کیا۔

آخری گروپ میچ میں ہزارہ کوئٹہ ایف سی نے ہائی لینڈرز ایف سی کو 1-2 سے مات دی۔  ہزارہ کی جانب سے فرشتہ اور صادقہ گول اسکورر رہیں جبکہ سوسان نے خسارہ کم کیا۔

جمعرات کو سیمی فائنل میں کراچی یونائیٹڈ کا لیگیسی ڈبلیو ایف اور کراچی سٹی ایف سی کا مقابلہ ہزارہ کوئٹہ ڈبلیو ایف سی سے ہوگا۔

The post قومی ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ: لیگیسی اور ہزارہ کی سیمی فائنل میں رسائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VPnjEdo

Tuesday, 6 August 2024

وزارت خارجہ کا لبنان میں پاکستانی شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد: وزارت خارجہ نے لبنان میں پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سفر سے گریز کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

وزارت خارجہ سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستاتنیوں کو خطے میں سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت اور سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر تاحکم ثانی لبنان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں مقیم تمام پاکستانی تجارتی پروازوں کی دست یابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان چھوڑ دیں اور لبنان میں رہنے والوں کوخاص طور پرانتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

شہریوں کو کہا گیا کہ لبنان میں موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بالخصوص کشیدگی کے حامل علاقوں میں انتہائی احتیاط کرنےکا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے ٹیلی فون، واٹس ایپ اور ای میل پر رابطے میں رہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ بیروت میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے نمبروں +961-81669488 اور+961-81815104  اور ای میل parepbeirut@mofa.gov.pk کے ذریعے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

The post وزارت خارجہ کا لبنان میں پاکستانی شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mEGSxMX

Monday, 5 August 2024

دی ہنڈرڈ : سدرن بریو کا ویلش فائر کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف

کارڈف: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں سدرن بریو نے ویلش فائر کو جیت کے لیے140 رنز کا ہدف دے دیا۔

کارڈف میں کھیلے گئے ایونٹ کے 17 ویں میچ میں ویلش فائر کے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سدرن بریو نے مقررہ 100 گیندوں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز اسکور کیے۔

بریو کی جانب سے کپتان جیمز ونس ناٹ آؤٹ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لیوس ڈو پلوئے 21، کیرون پولارڈ 17، ایلکس ڈیویز 16، کرس جورڈن 7 اور لوری ایونز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویلش فائر کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ میٹ ہینری، لیوک ویلز اور ڈیوڈ پین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

The post دی ہنڈرڈ : سدرن بریو کا ویلش فائر کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/v7MxVN4

کراچی: صدر میں الیکٹرونک ڈیلر کے ملازمین سے ڈاکوؤں نے 12 لاکھ روپے چھین لیے

صدر عبداللہ ہارون روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو الیکٹرونک ڈیلر کے ملازمین سے 12 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے صدر الیکٹرونکس مارکیٹ رضوان عرفان نے بتایا کہ ملازمین دکانداروں سے ریکوری کر کے واپس آرہے تھے، جب وہ رات نو بجے کے قریب صدر الیکٹرونکس مارکیٹ عبداللہ ہارون روڈ پر قائم اسکول کے قریب پہنچے تو ڈاکوؤں نے ان سے اسلحے کے زور پر 12 لاکھ روپے نقد چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔

انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پریڈی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیا گیا ہے، واردات کے حوالے سے پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

 

The post کراچی: صدر میں الیکٹرونک ڈیلر کے ملازمین سے ڈاکوؤں نے 12 لاکھ روپے چھین لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DtKFTvR

Sunday, 4 August 2024

ملک میں پاور سیکٹر کا بحران… انقلابی اقدامات کرنا ہونگے!!

ملکی معیشت اور عوامی زندگی کے لیے بجلی بنیادی ضرورت ہے مگر حالیہ دنوں میں پاور سیکٹر میں جو بحران سامنے آیا ہے وہ ملک کے تمام شعبوں کو گہرے نئے بحران میں دھکیل رہا ہے۔

بجلی پر ٹیکسز اور کیپسٹی پیمنٹس نے جہاں شہریوں کے لیے پریشانی بڑھائی ہے وہاں چھوٹے، بڑے کاروباری طبقے کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’پاکستان میں پاور سیکٹرکا بحران ، معیشت پر اس کے اثرات اور ممکنہ حل ‘‘ کے موضوع پر ’’ایکسپریس فورم اسلام آباد‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ماہرین اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

 ڈاکٹر خالد ولید

(ماہر امور توانائی)

مہنگی بجلی کی متعدد وجوہات ہیں، اس کی ذمہ دار کوئی ایک حکومت نہیں ہے۔2021ء تک انرجی چارج کیپسٹی چارج سے زیادہ تھا۔ کیپسٹی چارج ایک رینٹ ہے ۔ پیداوار بڑھانے سے فی یونٹ لاگت کم ہوتی ہے،کیپسٹی چارجز میں پچاس سے ساٹھ فیصدتک قرضہ جات کی مد میں صارفین کو ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ تمام پلانٹس چاہے وہ 1994ء کے ہوں، 2002ء یا پھر 2015ء ، سب قرض لے کر بنائے گئے لہٰذا پہلے قرض واپس کرنا ہے۔

اس پر سود دینا ہے اور پھر ریٹرن آن اکیوٹی بھی ادا کرنا ہے، یہ سب کی ذمہ داری صارف پر ہے۔ مثال کے طور پر ایک ہزارکیپسٹی چارج ہواور صارفین پانچ سو ہوں تو فی کس کیپسٹی چارج دو روپے ہو گا مگر صارفین اگر سو تک محدود ہو جائیں توہر صارف کو دو کی بجائے دس روپے ادا کرنا ہوں گے۔ پاکستان میں 2022-23ء کا موازنہ کریں تو بجلی کی طلب کم ہو رہی ہے، ڈیمانڈ کم ہونے سے کیپسٹی چارجز فی یونٹ کے حساب سے زیادہ ہو جاتے ہیں اور اس حساب سے ٹیرف بڑھانا پڑتا ہے۔ بجلی کا ٹیرف بڑھنے سے صنعتکار ملک چھوڑ رہا ہے، صنعتکارنیشنل گرڈ کو چھوڑ رہا ہے جس سے عام صارف پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

چین میں بجلی کی 50 فیصد صارف ان کی صنعت ہے جبکہ ہمارے ہاں رہائشی صارفین زیادہ ہیں،ڈالرز میں بنائی گئی بجلی کو غیر پیدواری شعبے میں خرچ کیا جا رہا ہے لہٰذا انڈسٹری کو قومی گرڈ پر لانا انتہائی ضروری ہے، اس کی ڈیمانڈ بڑھانا ہو گا ورنہ کیپسٹی چارجز سے جان چھڑانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائے گا۔ جب ٹیرف کی پالیسی لائی گئی تھی تب بجلی کی پیدوار کم اور طلب زیادہ تھی،اس وقت سلیب کا استعمال بڑھایا گیا۔ مسئلہ الٹ ہو چکا ہے۔

اب بجلی زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں سلیب کا میکنزم ختم یا تبدیل کرنا ہو گا تاکہ ان صارفین کو حوصلہ افزائی کی جاسکے جو زیادہ بجلی خرچ کرنا چاہتے ہیں،خاص کرکمرشل صارفین۔ سولر نیٹ میٹرنگ کے معاملہ پر اگر بات کریں تو ان کی بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے بہتر ہو گا کہ ان کے گیس کنکشن ختم کر دئیے جائیں ۔

حکومت کو آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہئیں، صرف رہائشی صارف ہی نہیں انڈسٹری کو بھی اس حوالے سے ریلیف دیا جانا چاہیے۔ ٹیکسٹائیل ملز نے کیپٹو پاور پلانٹ لگائے اور ایکسپورٹ کے نام پر ان کو سبسڈائزڈ ریٹ پر گیس دی گئی،وزیر توانائی کی تجویز ٹھیک ہے کہ ان کیپٹو پاور پلانٹس کو سبسڈائز ریٹ پر گیس دینے کے بجائے گرڈ سے منسلک کیا جائے۔

گرڈ کی ڈیمانڈ بڑھے گی تو فی یونٹ کیپسٹی چارجز کم ہوں گے۔ انڈسٹری مالکان چاہتے ہیں کہ ریجنلی کمپیٹو ٹیرف اور صاف شفاف بجلی ہو۔ یورپی یونین کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکنزم کے تحت 2030ء کے بعد یورپ جانے والی ٹیکسٹائیل ایکسپورٹ جو کوئلے سے بننے والی بجلی سے تیار ہو گی ، جس میں کاربن اجزاء زیادہ ہونگے پر ٹیکس لاگو ہو گا۔ کیپٹو پاور پلانٹس کو گرڈ سے منسلک کرکے ٹیرف کم ہونا چاہیے۔

ہمارے ملک میںپلاننگ کا مسئلہ ہمیشہ سے ہی رہا ہے۔پاکستان میں توانائی کا بحران مختلف عوامل کی وجہ سے پیدا ہوا ہے جس میں بجلی کی پیداواری صلاحیت کی کمی بھی شامل ہے۔موجودہ بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی ناکافی صلاحیت اور پرانے پلانٹس کی کارکردگی میں کمی بھی ایک وجہ ہے۔ بڑے ڈیمز کی تعمیر نہ ہونے اور ہائیڈرو پاور کے وسائل کا پورا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے پانی سے بجلی پیدا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بجلی کے ترسیلی نظام کی خراب حالت اور لائن لاسز بھی بجلی کے اخراجات میں بے جا اضافہ کا سبب بنے ہیں۔ توانائی کے شعبے میں بھاری قرضے اور مالی مشکلات بھی بجلی کی قیمت میں اضافہ کا سبب بنی ۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں اورپلاننگ کے فقدان کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ بجلی بحران ملک کی اقتصادی ترقی کو بھی متاثر کرتا ہے۔ بجلی کی کمی کے باعث صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے اور عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حکومت بجلی کی قیمتوں کو مستحکم اور قابل برداشت رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت نئے پاور پلانٹس، خصوصاً قابل تجدید توانائی کے منصوبے جیسے کہ شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کرے۔ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لئے خصوصی مالی مراعات اور سبسڈیز فراہم کرنی چاہئیں۔ بڑے ڈیمز اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی اپگریڈنگ سے بجلی کے ترسیلی اور تقسیم کے نظام میں بہتری لائی جا سکتی ہے تاکہ لائن لاسز کو کم اور بجلی کی فراہمی کو موثر بنایا جا سکے۔ جدید ٹیکنالوجی اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے تکنیکی نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

حکومت کو بجلی کی قیمتوں کا تعین کرنے والے اداروں کی نگرانی کرنی چاہیے تاکہ قیمتیں معقول رہیں اور صارفین پر بوجھ نہ پڑے۔ کم آمدنی والا طبقہ اور اہم صنعتی شعبوں کے لئے بجلی پر سبسڈی فراہم کرنی چاہیے تاکہ ان پر مہنگی بجلی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ حکومت کو بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے سخت قوانین اور نگرانی کا نظام وضع کرنا چاہیے۔ بجلی کے بلوں کی وصولی کے نظام کو بہتر بنانا چاہیے تاکہ واجبات کی بروقت وصولی ہو اور بجلی کی فراہمی کو مستحکم رکھا جا سکے۔

حکومت کو نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری ہوسکے، اسی طرح پڑوسی ممالک سے بجلی کی فراہمی کے معاہدے بھی کیے جاسکتے ہیں۔ حکومت اگر کثیر الجہتی اقدامات کرے تو نہ صرف توانائی کے بحران کا خاتمہ ہوسکتا ہے بلکہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔

اجمل بلوچ

(تاجر رہنما)

آئی پی پیز کے معاہدوں نے ملک کا بیڑاغرق کر دیا ہے۔ 22 ہزار میگا واٹ کی ادائیگیاں کرنی ہیں جبکہ باقی 28 ہزار میگا واٹ کا معاوضہ کمپنیوں کو نہیں دوسروں کی جیبوں میں جا رہا ہے۔ تاجر کم و بیش سو روپے فی یونٹ بجلی خرید رہا ہے اور پیک آورز میں یہ ریٹ اس سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے، تاجر کے علاوہ کوئی بھی صارف اس قدر مہنگی بجلی نہیں خرید رہا ۔ اگر ہم پیک آورز میں بجلی کا استعمال بند کر دیں تو ملک میں بحران آ جائے گا۔

اس وقت سوا کروڑ تاجر ہے جو کمرشل میٹر استعمال کر رہا ہے۔ بجلی سپلائی کمپنیوں نے کمرشل ٹرانسفارمز اور بجلی کی تار کے اخراجات بھی تاجروں پر ڈال دئیے ہیں جو سراسر ظلم ہے۔ بجلی مہنگی دی جا رہی ہے تو کم ازکم ٹرانسفارمر اور سپلائی کے اخراجات تو کمپنیاں خود برداشت کریں۔ سیاسی عدم استحکام کے باعث مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ ماسوائے میڈیکل اور کریانہ سٹورز کے باقی تمام دکانداروں کو اپنا کاروبار چلانے کے لیے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، 70فیصد خریداری کم ہو گئی ہے جس کے باعث تاجر کے پاس بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔حکومت باہر سے سرمایہ کاری اور سرمایہ کار ڈھونڈ رہی ہے مگر اپنا سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہا ہے۔

سفارت خانوں کے باہر رش دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس قدر لوگ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔کرونا میں انڈسٹری چلی تاہم اب مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ دوکان کے کرایہ سے زیادہ بجلی کا بل آرہا ہے، دکاندار اپنے اخراجات پورے نہیں کر پا رہا۔ لوگ سولر سسٹم لگوا رہے ہیں مگر اب خطرہ ہے کہ حکومت سولر پینلز پر پابندی لگا دے گی۔ مہنگی بجلی تاجروں اور کاروباری طبقے کے لئے متعدد مسائل پیدا کررہی ہے۔

اس کے باعث مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ اضافی لاگت صارفین کو منتقل کی جاتی ہے جس سے مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں،منافع کم کریں تو یہ خرچ تاجروں کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ پیداواری لاگت بڑھنے سے مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقت کی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے۔ مہنگی مصنوعات کی وجہ سے برآمدات متاثر ہوتی ہیں اور مقامی منڈی میں بھی مقابلہ مشکل ہو جاتا ہے۔ مہنگی بجلی سے کاروباری اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے جس سے نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کم ہو جاتی ہے۔ سرمایہ کاری کی کمی سے کاروبار کی ترقی متاثر ہوتی ہے اور نئے روزگار کے مواقع کم پیدا ہوتے ہیں۔

مہنگی بجلی کے ساتھ ساتھ بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں بھی پیداواری عمل میں رکاوٹیں پیش آتی ہیں۔ بجلی کی بار بار بندش یا غیر یقینی فراہمی سے پیداواری عمل متاثر ہوتا ہے، جس سے کاروباری نقصان ہوتا ہے۔ مسلسل مہنگی اور غیر مستحکم بجلی کی فراہمی سے کاروباری تسلسل برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے کاروبار کی پائیداری اور ترقی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ تاجروں کے لئے مالی منصوبہ بندی میں مشکلات پیدا کرتا ہے۔

اخراجات کی غیر یقینی صورتحال سے بجٹ بنانا اور مالیاتی منصوبہ بندی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے تاجر متبادل توانائی کے ذرائع جیسے جنریٹرز، سولر پینلز، اور دیگر ذرائع پر انحصار کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں مگر ان متبادل ذرائع کی تنصیب اور دیکھ بھال کی لاگت بھی کاروبار کے لئے اضافی بوجھ بنتی ہے۔مہنگی بجلی تاجروں اور کاروباری طبقے کے لئے متعدد مسائل اور چیلنجز پیدا کرتی ہے۔ اس کے حل کے لئے ضروری ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے، بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دیا جائے تاکہ تاجروں کو بہتر اور سستی بجلی فراہم کی جا سکے اور ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔

عرفان احمد چٹھہ

(ماہر معاشیات)

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کاروباری اور پیداواری اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوگیاہے۔ اس صورتحال میں کاروباری افراد بھی توانائی کا متبادل تلاش کر رہے ہیں۔ عام صارف کو تب فائدہ ہے جب بجلی کا استعمال زیادہ ہومگر صارف اپنا فائدہ سوچتا ہے۔ کچھ کاروبار سولر پر منتقل ہو گئے ہیں،کچھ نے گیس کااستعمال شروع کر دیا ہے،اس کا حل یہی ہے کہ سب کو سستی بجلی فراہم کی جائے۔ کاروباری اخراجات کم کرنے سے ہی انڈسٹری چلا سکتی ہے،اگر اخراجات، آمدن سے زیادہ ہوں گے تو کاروبار کرنا مشکل ہے۔

اسی وجہ سے تاجر برادری اور خصوصا بڑا کاروباری طبقہ ملک سے باہر جا رہا ہے۔ کاروباری طبقے کی بیرون ملک منتقلی سے صرف اشخاص نہیں ملک کا بڑا زرمبادلہ بھی باہر جا رہا ہے لہٰذا حکومت کو کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں۔ افسوس ہے کہ کاروبار کیلئے مشکلات بڑھا دی گئی ہیں، مہنگی بجلی ، اضافی ٹیکس، لیویز و دیگر بوجھ۔ حکومت کو سوچنا ہو گا کہ کاروبار بند ہونے سے ریاست کے لیے مشکلات بڑھنا شروع ہو جائیں گی جیسا کہ اب بھی ہم مشکل صورتحال سے دو چار ہیں۔ یہی حال رہا تو ملک میں امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا،چوری ڈکیتی اور قتل وغارت کی وارداتیں مزید بڑھ جائیں گی۔

ریاست کو اپنی عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں۔ یہاں افراط زر اس قدر ہے کہ مڈل کلاس ختم ہوگئی ہے، عام آمدی کا جینا دو بھر ہوگیا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے نکتے پر بہت عرصہ بعد متحد ہو گئے ہیں۔ اگرچہ یہ اتحادعام طور پر گرمیوں میں ہی نظر آتاہے، سردیوں میں بجلی کااستعمال بڑھا دیں تو یہ کیپسٹی پیمنٹ کم ہو جائے گی،دیکھتے ہیں اس موسم گرما میں آئی پی پیز کا معاملہ حل ہو پاتا ہے یا نہیں۔ بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں سترہ سے اٹھارہ روپے کیپسٹی پے منٹ کی مد میں جا رہا ہے۔

پانچ سے دس سال قبل ستر سے اسی فیصد والے پاور پلانٹس کی کیپسیٹی مسلسل کم ہو رہی ہے جو اب پچاس فیصد پر آ چکی ہے،آئندہ چند سالوں میں خدشہ ہے کہ چالیس فیصد پر آجائے گی لہٰذا حکومتی آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر ضرور نظر ثانی ہونی چاہیے۔آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے ان کو آفرز دی جا ئیں ، بجائے کیپسٹی پیمنٹ کے، مختلف سرکاری اداروں میں انہہیں شیئرز دئیے جا سکتے ہیں۔ پی ایس او، ہائی وئیز یا دیگر منافع بخش اداروں میں حصص دیے جا سکتے ہیں۔ اس وقت ضرورت یہ ہے کہ فی یونٹ قیمت کم ہو کر 10 روپے ہونی چاہیے۔ تونائی کا استعمال اور معیشت کا فروغ ساتھ ساتھ ہوتا ہے۔

اس وقت توانائی کا استعمال کم ہو رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہماری معیشت جمود کا شکا ر ہے۔ اگر توانائی کی ڈیمانڈ نہ ہو تو مطلب کہ ملک آگے نہیں بڑھ رہا۔ پیٹرول کی برآمدنہ ہونے سے کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہوجاتا ہے لیکن اس کا براہ راست اثر معیشت پڑ تا ہے۔ گرڈ سے ملنے والی بجلی اس قدر مہنگی ہے کہ لوگ متبادل ذرائع پر منتقل ہو رہے ہیں۔ ،سترہ سے اٹھارہ روپے فی یونٹ کیپسٹی دینے پر یونٹ کاسٹ جب پچاس روپے تک پہنچے تو کاروبار کیسے چلے گا، کمرشل صارفین تو ویسے ہی الگ ٹیرف دے رہے ہیں۔ توانائی کے بحران کا پاکستان کی معیشت پر گہرا اور متنوع اثر پڑتا ہے،توانائی کے بحران کی وجہ سے اکثر صنعتوں کو طویل اور غیر یقینی مدت کے لئے بجلی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں پیداوار کی شرح میں کمی آتی ہے اور کارخانوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے مسائل سے پیداوار کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے اور کچھ صنعتیں مکمل طور پر بند ہو جاتی ہیں، دوسری جانب بات کریں توتوانائی کی عدم فراہمی سے صنعتی پیداوار میں کمی ہوتی ہے، جس کا براہ راست اثر برآمدات پر پڑتا ہے۔

عالمی منڈی میں مسابقت کے قابل نہ رہنے کی وجہ سے برآمدات کم ہو جاتی ہیں جس سے ملک کی زرمبادلہ کی آمدن متاثر ہوتی ہے۔ جب مہنگی بجلی ملے گی اور صنعتکاروں کو مسائل کا سامنا پڑے گاتوصنعتی پیداوار میں کمی اور کارخانوں کی بندش کے نتیجے میں مزدوروں کی بے روزگاری بڑھتی ہے۔ بے روزگاری کے بڑھنے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے اور ملک کی اقتصادی حالت مزید خراب ہوتی ہے۔اس بحران کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی متزلزل ہوتا ہے، مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار نئے منصوبے شروع کرنے سے گریز کرتے ہیں، جس سے ملک کی مجموعی سرمایہ کاری کی شرح کم ہو جاتی ہے۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار بجلی کی فراہمی کے بحران سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ان کے پاس متبادل توانائی کے ذرائع کی فراہمی کے لئے وسائل کم ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی پیداواری صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور مالی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مجموعی طور پر اشیاء و خدمات کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔ بجلی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، مینوفیکچرنگ اور دیگر شعبوں میں لاگت بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی بڑھتی ہے۔زرعی شعبہ بھی توانائی کے بحران سے متاثر ہوتا ہے۔ پانی کی فراہمی کے لئے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اور بجلی کی کمی سے زرعی پیداوار میں بھی کمی آتی ہے۔

اس سے ملک کی غذائی سلامتی متاثر ہوتی ہے اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔توانائی کے بحران کی وجہ سے ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کی شرح متاثر ہوتی ہے۔ مختلف شعبوں میں پیداوار کی کمی، برآمدات میں کمی، بے روزگاری میں اضافہ اور سرمایہ کاری کی شرح میں کمی سے جی ڈی پی کی شرح نمو کم ہو جاتی ہے۔توانائی بحران کے پاکستان کی معیشت پر وسیع اور گہرے اثرات ہیں۔ اس کے حل کیلئے ٹھوس اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی معیشت کو مستحکم اور عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور بہتر انتظامی پالیسیاں اس بحران کے حل کی جانب مؤثر اقدامات ثابت ہو سکتے ہیں۔

 ڈاکٹر جنید زاہد

(تجزیہ نگار)

بحران صرف تکنیکی مسائل تک محدود نہیں بلکہ اس کی جڑیں پالیسی سازی کی ناکامیوں، انتظامی کوتاہیوں اور توانائی کی طلب و رسد میں عدم توازن میں بھی پیوست ہیں۔ حکومت کی جانب سے اصلاحات کی ضرورت کا بار بار ذکر کیا گیا ہے لیکن اب تک ان اصلاحات کی عملی صورت گری میں ناکامی نے بحران کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔یہ وقت ہے کہ ملک کی قیادت اور متعلقہ ادارے سنجیدگی سے اس مسئلے کی جانب توجہ دیں اور ایک جامع حکمت عملی تیار کریں جو نہ صرف فوری مسائل کا حل پیش کرے بلکہ مستقبل میں اس طرح کے بحرانوں سے بچاؤ کے لیے مضبوط بنیادیں فراہم کرے۔ عوام اور معیشت کی فلاح و بہبود کے لیے یہ اقدام نہایت ضروری ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں آئی پی پیز کا مسئلہ بھی پاور سیکٹر میں اہمیت اختیار کرچکاہے۔ پاکستان کے توانائی کے سیکٹر میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے 1990ء کی دہائی میں ’’آئی پی پیز‘‘کی سکیم متعارف کرائی گئی۔ ان آئی پی پیز نے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا لیکن حالیہ برسوں میں ان کے ساتھ مسائل اور تنازعات نے توانائی کے بحران کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے اکثر طویل مدتی اور پیچیدہ ہوتے ہیں جن میں بجلی کی قیمتیں، ادائیگی و دیگر شرائط شامل ہوتی ہیں۔ ان معاہدوں میں بعض صورتوں میں حکومت یا متعلقہ اداروں کی طرف سے مالی وعدوں کی تکمیل میں تاخیر کی گئی ۔

آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں میں بجلی کی قیمتیں عموماً حکومت کی سبسڈی کے تحت ہوتی ہیں لیکن قیمتوں میں تبدیلی کی صورت میں حکومت یا توانائی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے ان قیمتوں میں کمی کی درخواستوں یا تبدیلیوں پر مسائل اٹھتے ہیں۔ اس کا نتیجہ اکثر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور توانائی کی پیداوار میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے۔آئی پی پیز کی بعض تنصیبات میں تکنیکی مسائل اور انتظامی کمزوریاں بھی پائی جاتی ہیں، بعض آئی پی پیز ماحولیاتی قوانین اور ضوابط کی مکمل پیروی نہیں کرتی جس کے باعث ماحولیاتی آلودگی اور مقامی ماحولیاتی نظاموں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ مسائل عوامی صحت اور ماحولیات کے لیے تشویش کا باعث بنے ہیں۔ حکومت نے آئی پی پیز کے مسائل کے حل کے لیے مختلف پالیسیاں اور اصلاحات متعارف کرائی لیکن ان کے نفاذ میں رکاوٹیں اور عملی مشکلات کی وجہ سے مکمل کامیابی حاصل نہیں کی جا سکی۔ ان اصلاحات میں توانائی کی قیمتوں کی درستگی، مالیاتی استحکام کی بہتری اور معاہدوں کی شفافیت کی کوششیں شامل ہیں۔ پاکستان میں آئی پی پیز کا مسئلہ ایک پیچیدہ اور متعدد جہات پر مشتمل چیلنج ہے۔

اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت کو فوری اور جامع اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی شفافیت، مالیاتی استحکام، تکنیکی اور انتظامی بہتری اور ماحولیاتی ضوابط کی پابندی یقینی بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی اور نجی شعبے کے درمیان بہتر روابط اور تعاون بھی اس بحران سے نجات کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

The post ملک میں پاور سیکٹر کا بحران… انقلابی اقدامات کرنا ہونگے!! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/x0RmJ26

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...