Urdu news

Thursday, 29 August 2024

کراچی: باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے شیرخواربیٹی جاں بحق

کراچی: فیڈرل بی ایریا بانٹوا نگرگھرمیں پستول صاف کرتے ہوئے باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے شیرخواربیٹی جاں بحق ہوگئی،پولیس نے ملزم باپ کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح عزیز آباد تھانے کے علاقے فیڈرل  بی ایریا بلاک 3 بانٹوا نگر کاشف ملک شاپ کے قریب گھرمیں فائرنگ سے شیرخوار بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

متقولہ بچی کی شناخت 11 ماہ کی عنایت دختربلال کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ اوعزیز آباد عمران آفریدی کے مطابق مقتولہ بچی کا والد بلال گھرمیں اپنی لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول صاف  کررہا تھا کہ باپ سے اتفاقیہ گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اس کی اپنی 11 ماہ کی بیٹی عنایت سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ بچی کے باپ بلال کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا ۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متقولہ بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

The post کراچی: باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے شیرخواربیٹی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jrRuHDB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...