Urdu news

Monday, 21 October 2024

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور اداروں کی مظبوطی ہوگی، سپریم کورٹ میں زیرِ التوا کیسز پر فیصلے ہوں گے، پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو بھی مشاورت میں شامل کرنے کی کوشش کی مگر وہ ترمیم پر کریمنل کیسز کا این آر او مانگ رہے تھے۔

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب میں چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر کیک کاٹا گیا اور جیالوں نے جشن منایا، سید حسن مرتضیٰ نے کہا تحریک انصاف نے اس سارے معاملے میں منافقین کردار ادا کیا ان کی خواہش ہے کہ ملک میں افراتفری رہے، یہ آئینی ترمیم کی آڑ میں بانی پی ٹی آئی کے کریمنل کیسز پر این آر او چاہیتے تھے۔

آئینی ترمیم کے مسودے پر جھوٹا پروپیگینڈا کیا جاتا تھا حکومت کی اتحادی جماعتوں نے مشاورت سے آئینی ترمیم کو منظور کیا اور جلد ملک میں معشت سمیت دیگر مسائل حل ہو نگے۔

The post پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/w1rQy0x

کراچی؛ سائٹ ایریا قبرستان سے صندق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

  کراچی: سائٹ ایریا میٹروول شہید قبرستان سے صندق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی  چادر لپٹی ہوئی لاش ملی جس کے منہ پر بھی ٹیپ لگا ہوا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کر لیے بعدازاں پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

صندق کھلنے پر اس میں موجود خاتون کی لاش کے منہ پر ٹیپ لگا ہوا تھا جبکہ مقتولہ کے ہاتھ اور ٹانگیں بھی ٹیپ کی مدد سے باندھی گئیں تھیں۔

ایس ایچ او سائٹ ایریا چوہدری جاوید اختر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر خاتون کو کسی اور علاقے میں قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو صندوق میں بند کر کے قبرستان میں ٹھکانے لگانے کے لیے لایا گیا تھا جس میں ملزمان کامیاب نہیں ہو سکے، فوری طور پر مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 40 سے 45 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

صندوق میں ملنے والی لاش کے واقعہ کے شواہد حاصل کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے، پولیس تلاش ایپ کی مدد سے مقتولہ کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے جبکہ وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

The post کراچی؛ سائٹ ایریا قبرستان سے صندق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4YqMx6o

کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق

  کراچی: نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق ہوگیا، مقتول رینجرز سے ریٹائر تھا جبکہ مقتول کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ پارکنگ میں کھڑی اپنی کار کے پاس پہنچا تھا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی سے حیدری مارکیٹ جاتے ہوئے بلاک ایچ سروس روڈ پر قائم جھومر شادی لان کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس دوران ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول سروس روڈ پر پارکنگ میں کھڑی ہوئی اپنی سفید رنگ کی آلٹو کار کے پاس پہنچا ہی تھا کہ اس دوران اسے عقب سے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا مقتول کو پشت پر ایک گولی لگی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 50 سالہ فضل زمان کے نام سے کی گئی جبکہ مقتول کی جیب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے جاری این او سی لیٹر ملا ہے جو کہ گلشن معمار کے سیکٹر زیڈ کے ایک کمرشل پلاٹ پر قائم دکانوں کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا۔

مقتول عزیز آباد کا رہائشی اور رینجرز سے ریٹائر تھا جو پراپرٹی کا کام کرتا تھا تاہم ابتدائی طور پر واقعہ پراپرٹی یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ پولیس جائے وقوعہ پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر کے ان کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے تاکہ ملزمان کے حوالے سے کوئی سراغ مل سکے۔

The post کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PrqwEmJ

Sunday, 20 October 2024

پی ڈی ایم اتحاد نے کالے ناگ نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیے، حافظ نعیم

  کراچی: سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ردعمل سامنے آگیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سینیٹ میں پی ڈی ایم جماعتوں کے اتحاد نے کالے ناگ کے نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں آج ہونے والے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کی گئی تھی۔ ترمیم کے حق میں 65 اراکین نے ووٹ دیا جس میں حکومتی اتحاد کے 58، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور بی این پی مینگل کے دو سینیٹرز شامل تھے۔

قبل ازیں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دئیے ہیں، صرف سینیارٹی ہی نہیں فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔

The post پی ڈی ایم اتحاد نے کالے ناگ نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیے، حافظ نعیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1YcrUAi

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ سے ترمیم کی منظوری کے بعد امریکا روانہ

  اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد عالمی اداروں کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

وفاقی وزارت خزانہ سے بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ دورے کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژی ڈپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں۔

وزیرخزانہ کے دورے میں عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل بینکوں اور بالخصوص مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، اس کے علاوہ سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ محمد اورنگزیب امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے، منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ سینیٹ میں حکومتی اتحاد کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم پیش کی گئی جہاں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ووٹ دیا اور ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئی۔

The post وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ سے ترمیم کی منظوری کے بعد امریکا روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VTmQxup

Saturday, 19 October 2024

کراچی: تشدد اور فائرنگ سے شدید زخمی ڈاکو دوران علاج ہلاک

کراچی: حسین آباد میں عوام ہاتھوں کے تشدد اور فائرنگ سے شدید زخمی ڈاکو دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

عزیز آباد کے علاقے حسین آباد میں جمعے کی شب لوٹ مار کی واردات کے دوران عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد فائرنگ اور تشدد سے شدید زخمی ہونے والے 2 ڈاکوؤں میں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں ہلاک ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز آباد عامر اعظم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ڈکیت 23 سالہ سفیان الدین فائرنگ اور تشدد سے زخمی ہوا تھا جو کہ عادی جرائم پیشہ تھا اور اس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا جس کے خلاف ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے متعدد مقدمات درج تھے جبکہ وہ رضویہ سوسائٹی کا رہائش تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

The post کراچی: تشدد اور فائرنگ سے شدید زخمی ڈاکو دوران علاج ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0HM9Chp

Friday, 18 October 2024

اپوزیشن راضی نہ ہوئی تو حکومت کو دو تہائی اکثریت کر کے دکھاؤں گا، بلاول

  اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد جاکر اپوزیشن کو راضی کرنے کی آخری کوشش کروں گا، اگر ملکر ترمیم نہ کرسکا تو حکومت کو دو تہائی اکثریت کر کے دکھاؤں گا۔ 

حیدرآباد میں سانحہ کارساز کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کی عزت میں اضافہ کریں اور سیاست کو معتبر بنائیں، ایسا نہ ہو کہ عوام سیاست اورسیاستدانوں کو گالی دینا شروع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہوچکے ہیں کہ آئین سازی متفقہ فیصلے کے تحت ہونی چاہیے، اب اسلام آباد سے آئینی عدالت بناکر ہی واپس آؤنگا، میں چاہتا ہوں کہ  سب ملکر کام کریں، اسلام آباد جاکر آخری کوشش کرونگا کہ اپوزیشن راضی ہوجائے اور کوشش کرونگا کہ ملکر جائز طریقے سے ووٹ کاسٹ کرکے آئین سازی کریں، اگر ناکام ہوا تو پھر دعا ہی کرسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں مجبور ہونگا کہ دیگر ممبران کے ساتھ ملکر قانون سازی کرلوں، میں نہیں چاہتا کہ کوئی متنازع طریقے سے قانون سازی کروں کیونکہ وہ راستہ اپناتا تو غلط ہوگا، ہم دو ہزار سے آئینی ترمیم کا انتظار کرہے ہیں اور اب دو ماہ سے انتظار کرہے ہیں، اب مزید انتظار نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کاہ کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے پی پی کا ڈرافٹ کو خود اسمبلی میں پیش کرونگا، اگر ملکر ترمیم منظور نہ کرسکا تو حکومت کی دوتہائی اکثریت سے کرکے دکھاؤں گا، شہید بی بی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور باقی وعدہ، مشن کو مکمل کرکے دکھائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے واپس اسلام آباد جاکر مولانا صاحب سے ملکر آئین سازی کا عمل مکمل کرنا ہے۔

The post اپوزیشن راضی نہ ہوئی تو حکومت کو دو تہائی اکثریت کر کے دکھاؤں گا، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FSrpxUn

Thursday, 17 October 2024

سپریم کورٹ کا ڈیم فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کو منتقل کرنے کا حکم

  اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا مہمند ڈیمز فنڈ کیس کی 9اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ڈیمز فنڈز میں موجود رقم فیڈرل پبلک اکاؤنٹ کھول کر رکھنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے قرار دیا فنڈز فیڈرل پبلک اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کے بعد سپریم کورٹ، وزیراعظم دیامر بھاشا ڈیمز فنڈز اکاؤنٹ بند کردیا جائے۔

سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈز میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقلی کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے تحریری حکمنامے میں قرار دیا ہے کہ ڈیمز فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے۔

ڈیمز فنڈ کی منتقلی کیلئے حکومت کے پبلک اکاؤنٹ کا ذیلی اکاؤنٹ کھولا جائے،حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بنکوں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ لیا جا سکے، ڈیمز کی تعمیر کیلئے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکاؤنٹ سے استعمال کی جا سکے۔ڈیمز فنڈ کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ واپڈا کی طرف سے بتایا گیا دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت کا تخمینہ سات سو چالیس ارب روپے ہے، سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں موجود رقم 23ارب670کروڑ روپے سے زائد ہے.

The post سپریم کورٹ کا ڈیم فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کو منتقل کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/svgOzVm

Wednesday, 16 October 2024

ڈاکٹر شاہنواز قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلیے رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط ارسال

  کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے حکم پر ڈاکٹر شاہنواز قتل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط ارسال کر دیا گیا۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق 18 ستمبر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز کو میرپور خاص میں قتل اور ان کی لاش کی بے حرمتی بھی کی گئی جس کا مقدمہ عمر کورٹ میں درج کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کمیٹی رپورٹ کے بعد مقدمہ ڈاکٹر شاہنواز کے ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا اور ضروری ہے کہ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے تاکہ اصل حقیقت کا معلوم ہوسکے۔

The post ڈاکٹر شاہنواز قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلیے رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط ارسال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MWEqbDZ

Tuesday, 15 October 2024

پی پی پی اور جمعیت علمائے اسلام کا مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کرکے مکمل اتفاق رائے کی کوشش کریں گے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کیا جہاں ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، راشد محمود سومرو، نوید قمر اور شازیہ مری بھی موجود تھیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں بلاول ہاؤس میں ملاقاتی کے طور پر نہیں مہممان کے طور پر بھی آیا ہوں، ہم دو جماعتوں کا مسودہ پر اتفاق ہوگیا ہے اور کل نواز شریف سے ملاقات ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت سے بھی ملاقات کروں گا اور کوشش کریں گے کہ آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مسودے کو میں نے مسترد کیا تھا اور آج بھی مسترد کرتا ہوں، پی پی پی اور ہم نے ڈرافٹ بنایا ہے، مسلم لیگ (ن) سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ جمہوریت کو طاقت ور بنانا ہے اور آئین کو بچانا ہے، پارلیمنٹ کو آئندہ کے لیے مضبوط کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلا مسودہ قابل قبول نہیں ہے، ہمارے ڈرافٹ پر اتفاق ہوتا ہے تو جی بسم اللہ۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی میثاق جمہوریت پر دسختط نہیں کیا تھا، اصولی باتیں جو ملک اور جمہوریت کے لیے ہوتی ہیں وہ کرنی چاہیے، نفرتوں سے کسی کو فائدہ نہیں ہو رہا ہے، ہم ملک کے فائدہ نقصان دیکھ کر بات کر رہے ہیں، یہ مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک سیاسی معاہدہ ہے، جب کوئی مسئلہ ہوگا تو تمام جماعتیں اس معاہدے کو بھی دیکھیں گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے شکرگزار ہیں، کامیاب آئین سازی میں ہمیشہ جے یو آئی اور پی پی پی کا کردار رہا ہے، مزید اتفاق رائے بنانے کی ضروررت ہے، کل نواز شریف سے مولانا صاحب مل رہے ہیں اور ہمیں بھی کھانے کی دعوت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی جائے، اس سے بہتری آئے گی اور کمزوری نہیں آئے گی، ہمارا زور صرف اتنا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل نکالا جائے اور یہ خوش خبری سب سے شیئر کرنا چاہ رہا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا صاحب نے میرے بڑوں کے ساتھ کام کیا ہے، کل نواز شریف سے مل رہے ہیں، مسلم لیگ(ن) سرگرم نہیں تھی اس پر اتفاق نہیں کرتا کیونکہ ان کا اپنا طریقہ ہے اور ہمارا اپنا طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وکلا، سول سوسائٹی سیاسی تنظیموں سے ان پٹ لے رہا ہوں، میں ان پٹ اور تجویز لینے کے لیے تیار ہوں، میں چاہوں گا کہ بلیک کوٹ کے دباؤ میں آکر جس طرح انیسویں ترمیم منظور کروائی وہ آئندہ نہ ہو، اٹھارویں ترمیم کو جب ہم متعارف کروا رہے تھے تو ایک مہم چلی تھی، اس وقت ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس پراسیس میں کچھ قربانیاں دیں، اس وقت سیاسی ماحول سے سیاسی راستہ نظر آ رہا ہے۔

The post پی پی پی اور جمعیت علمائے اسلام کا مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/y6Ggbnm

Monday, 14 October 2024

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31 اکتوبر تک توسیع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کی گئی۔

 

The post انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31 اکتوبر تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aoBcMXS

گورنر پنجاب کا نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پر اظہار تشویش

 لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اس گھناونے فعل میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔

دریں اثنا ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ واقعہ کے مقام کالج بیسمنٹ کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جسے چیک کیا جارہا ہے، فوٹیج کی مدد سے واقعہ کے حقائق سامنے آئیں گے جس سے سب کو مطلع کیا جائے گا۔

 

The post گورنر پنجاب کا نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پر اظہار تشویش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nMCglbS

Sunday, 13 October 2024

بلاول کا نواز شریف سے ٹیلفونک رابطہ، آئینی ترمیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا

  اسلام آباد /   کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور 26ویں آئینی ترمیم پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول نے نواز شریف کو آئینی ترامیم کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ساتھ ہونے والی تازہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔

پی پی پی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے 26 ویں ترمیم پر پیشرفت کے لیے درکار سیاسی اتفاق رائے حاصل کرنے پر غور کیا، ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر بھی غور کیا گیا۔ بلاول نے سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مجوزہ ترامیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے اتفاق رائے حاصل کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول نے وسیع البنیاد سیاسی حمایت کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ ترمیم ملکی استحکام اور ترقی کے لیے اجتماعی معاہدے کی عکاس ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کی حمایت اس لیے اہم ہے کیونکہ اس کے سینیٹ میں پانچ اور قومی اسمبلی میں آٹھ ووٹ ہیں۔ دوسری جانب آئینی ترامیم سے متعلق مختلف مسودوں کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے شرکت کی۔ ذیلی کمیٹی کا بنیادی مقصد مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ ترامیم پر اختلافات کو دور کرنا تھا۔ ذیلی کمیٹی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں ورکنگ پیپر پیش کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا کہ وفاقی آئینی عدالت پاکستان کی ضرورت تھی، جسٹس پٹیل نے آئینی عدالت کا خیال اپنے ساتھیوں، عاصمہ جہانگیر اور آئی اے رحمان، سے شیئر کیا جو ان سے متفق تھے، ہماری تاریخ ان لوگوں کے لیے ناگوار ہے جو سمجھتے ہیں کہ پاکستانی سیاست کا آغاز کرکٹ ورلڈ کپ اور عروج عمران خان اور جنرل فیض کے انقلاب پر ہوتا ہے۔

آئینی ارتقا ، منشور اور میثاق جمہوریت کے لیے ہمارا عزم ہمیشہ یکساں رہا ہے، چاہے وزیراعظم، ججز اور اسٹیبلشمنٹ کے چہرے بدلتے رہیں، ہم کبھی بھی آمروں اور ججز کی طرح من مانی سے قانون سازی یا آئین میں ترمیم نہیں کرتے، ہم اپنی نسلوں کے لیے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ہمیں 18ویں ترمیم میں 1973 کے آئین کو بحال کرنے کے لیے 30 سال لگے، 19ویں ترمیم اور پی سی او چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سیاست کے عدالتی فیصلوں کے نقصانات کو دور کرنے کے لیے تقریباً دو دہائیاں لگ چکی ہیں، 26 ویں ترمیم عجلت میں نہیں کی جا رہی بلکہ یہ کافی عرصہ پہلے ہی ہونی چاہیے تھی۔

جسٹس دراب پٹیل ان چار معزز ججوں میں شامل تھے جنہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بری کیا، جسٹس دراب پٹیل نے بھٹو شہید کے عدالتی قتل کا حصہ بننے سے انکار کیا، چانسانی حقوق کمیشن پاکستان کے شریک بانی رہنے والے جسٹس پٹیل کا مؤقف تھا کہ قائد عوام کو سزا دینے کے لئے کوئی ثبوت نہیں تھا، جسٹس پٹیل بھٹو شہید کیس میں گواہ کو قابل اعتبار نہیں سمجھتے تھے، دراب پٹیل نے یہ بھی کہا کہ بھٹو شہید کا ہائی کورٹ میں ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلانا ایک غلطی تھی، جسے تسلیم کرنے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کو 45 سال لگے۔

جسٹس پٹیل نے 1981 میں آمر ضیا الحق کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا اور مستعفی ہونا پسند کیا، وہ اگر ایسا نہ کرتے تو وہ پاکستان کے چیف جسٹس بن جاتے۔ ادھر مسلم لیگ ن کے وفد نے کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترامیمی مسودے پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا۔ متحدہ نے بلدیاتی نظام کی اصلاحات اور اسے آئینی تحفظ فراہم کیے جانے، لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی، سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی فنڈ فراہم کیے جانے کا اپنا مطالبہ دہرایا۔

میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن نے پاکستان کے موجودہ اور مستقبل کے آئینی اور معاشرتی مسائل پر ساتھ چلنے کا اعادہ کیا ہے، مسلم لیگ ن کے وفد نے آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کی قیادت کو مْکمل آگاہی دی ہے جس پر مشاورتی عمل جاری رہے گا، ایم کیو ایم نے مجوزہ آئینی ترمیم پر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے، دیرینہ مطالبات وفد کے سامنے پیش کردیے جس کو جلد از جلد عملی اقدمات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

احسن اقبال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آج کی اِس اہم ملاقات کا مقصد حکومت کی اہم اتحادی ایم کیو ایم کو اعتماد میں لینا ہے ،ایم کیو ایم کی جانب سے دی جانے والی تجاویز اور رہنمائی کو مْسلم لیگ ن قدر قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، بالخصوص عوامی اور سیاسی مسائل پر ایم کیو ایم کی آرا نے مْلک میں جمہوری استحکام کو دوام بخشا ہے ،بلدیاتی اختیارات سے متعلق ایم کیو ایم کی تجاویز مسلم لیگ ن کے دِل کے بہت قریب ہیں، ایم کیوایم کے بلدیاتی مسودے کو مجوزہ آئینی ترمیم کے بعد دیکھا جائے گا، پہلے اس ترمیم کو پا س کرایا جائے گا، پھرایم کیوایم کے بلدیاتی مسودے اور کوٹہ سسٹم پر ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔

نیوز ایجنسیوں کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ آئینی ترامیم اہم معاملہ ہے مگر جمہوریت کے لیے بلدیاتی قوانین میں ترامیم اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی بھی اہم ہے۔ لیگی وفد نے کہا کہ ایم کیو ایم کی بلدیاتی ترامیم کی وزیراعظم اور پوری مسلم لیگ ن حمایت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی جمہوریت پسند آئینی پیکج سے اختلاف نہیں کرسکتا، ہم عدلیہ کو سیاسی معاملات سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

مجوزہ ائینی ترامیم کے حوالے سے ایم کیو ایم کو اعتماد لیا گیا ہے تحفظات بھی دور کریں گے۔ حکومتی آئینی ترمیم کے بعد بلدیاتی حکومتوں سے متعلق ایم کیوایم کے مجوزہ ترمیمی بل پر کام کریں گے، یقین دہانی کروائی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کریں گے۔ ایم کیو ایم نے اپنے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کی بات کی، اس پر بھی اقدامات کریں گے، ہم ان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر اربن پیکیج پر بھی کام کر رہے ہیں، کوٹہ سسٹم کے معاملے پر قائمہ کمیٹی میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہماری دیرینہ جدوجہد آرٹیکل 140 اے کی بحالی ہے۔ موجودہ صورتحال اور آنے والے مستقبل میں ملک کی خوشحالی کیلیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

The post بلاول کا نواز شریف سے ٹیلفونک رابطہ، آئینی ترمیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/L9YdX8N

اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین کو حادثہ، مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی

 لاہور: اسلام آباد سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس کی ایک مسافر بوگی وزیر آباد کے قریب تیز رفتاری اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک سائیڈ پر جھک گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ریلوے حادثے کم نہ ہو سکے آج اسلام آباد سے لاہور کے لیے آنے والی ٹرین کی مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی جس کی وجہ سے مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی بڑی غفلت یا تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا ہے جس کہ وجہ سے اسلام آباد ایکسپریس کو یہ نقصان پہنچا ہے۔

مسافروں نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث بوگی جھکنے کے بعد ٹرین کو وزیرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا جبکہ ریلوے انتظامیہ مسافروں کو کچھ بتانے سے قاصر رہی۔

The post اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین کو حادثہ، مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2hw7GBs

غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے

غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے 27 فلسطینی طلباء کے پہلے بیچ کو آج قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور کیلئے روانہ کیا تھا۔

جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 192 فلسطینی میڈیکل طلباء پاکستان کے مختلف طبی اداروں میں اپنی میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔

پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کے تحت ان طلباء کو پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پروگراموں پر اپنی تعلیم جاری رکھنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ اقدام گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

The post غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aKXysb7

Saturday, 12 October 2024

پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی

 پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سابق گورنر شاہ فرمان سینئر مشیر کےعہدے سےاستعفے کے بعد بتایا کہ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سینئر مشیر بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا رکن ہوں اور کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئین کے برخلاف شاہ فرمان کو اپنا چھٹا مشیر بنالیا

شاہ فرمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کا حصہ بن کر اچھامحسوس نہیں کررہا ہوں کیونکہ اس عہدے کی وجہ سے میری ذمہ داریوں پر اثر پڑسکتا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ میں حکومت  کی کارکردگی، میرٹ کی خلاف ورزی یا بدعنوانی کے حوالے سے اگر کوئی شکایت ہوگی تو آگاہ کرتے ہوئے آپ کی مدد کروں گا۔

خیال رہے کہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شاہ فرمان کو گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنا مشیر مقرر کیا تھا، جس پر تنقید کی گئی تھی کہ انہوں نے آئین کے برخلاف اقدام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر کے طور پر انہیں سینئر وزیر کا درجہ دیا گیا تھا۔

The post پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0U3kalm

غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک

 لاہور: معروف ملبغ اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ غزہ اور دنیا بھر میں ہونے والا قتل عام کی وجہ قرآن سے دوری ہے، اگر مسلمان شرعی تعلیمات پر عمل کریں تو ایک بار پھر دنیا بھر میں نمبر ون بن جائیں گے۔

لاہور کی بادشاہی مسجد میں عوامی اجتماع سے گفتگو میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے غزہ کی صورت حال اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ اور دنیا بھر میں لوگ قتل ہورہے ہیں مگر مسلمان مجبور ہے کیونکہ ہم کر بھی کیا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کی وجہ مسلمان کی قرآن سے دوری ہے، اگر ہم اللہ اور اسکے رسول کی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کردیں تو ہم دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر نمبر ون ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اگر آج سب سے زیادہ ضرورت ہے تو وہ قرآن کی ہے، قرآن پاک ہدایت ہے، جو لوگ شک میں ہے ان کےلئے قرآن حق کا پیغام ہے، قرآن پاک میں مظلوموں کےلئے ایک امید ہے، اس لیے میں کہتا ہوں قرآن عالمی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ اللہ چاہے تو وہ انسان کے گناہوں کو معاف کرسکتا ہے، لیکن شرک کو معاف نہیں کرسکتا۔

 

The post غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EU7ZHxP

Friday, 11 October 2024

حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی اجازت دیدی

  اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اعداد شمار میں ہیر پھیر کرکے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، اس طرح ملک میں چینی کا بحران پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان اور مختلف وزارتوں و ڈویژنوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ای سی سی نے وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا، جس میں ملک میں چینی کے وافر ذخائر کے پیشِ نظر مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی، اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبوں اور ایف بی آر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق30 ستمبر 2024 تک چینی کے موجودہ ذخائر 20.54 لاکھ میٹرک ٹن تھے، جبکہ رواں کرشنگ سال کے پہلے 10 ماہ میں کل کھپت 54.56 لاکھ میٹرک ٹن رہی ہے، آنے والے دو مہینوں میں ممکنہ کھپت کا تخمینہ 9 لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیا ہے۔۔

اس طرح، 14 لاکھ میٹرک ٹن چینی جو پہلے سے برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی، کے بعد ملک میں 10.14 لاکھ میٹرک ٹن ذخیرہ موجود ہوگا، علاوہ ازیں، ای سی سی نے ایک ماہ کی کھپت یعنی 4.5 لاکھ میٹرک ٹن کو اسٹریٹیجک ریزرو کے طور پر رکھنے کے بعد بھی ملک میں5.64 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی دستیاب ہونے کا عندیہ دیا ہے، تاہم وزارت کی جانب سے چینی کی کھپت اور ذخائر کے حوالے سے پیش کی گئی سمری گزشتہ اجلاس میں پیش کی گئی سمری سے متصادم ہے، جس میں اعداد و شمار میں ہیر پھیر کی گئی ہے۔

20 سمتبر کو پیش کی گئی سمری کے مطابق صر ف ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جس کو نظر انداز کرتے ہوئے ای سی سی نے ہیر پھیر پر مشتمل نئی سمری کی بنیاد پر چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، ای سی سی نے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ 18 ستمبر اور 10 اکتوبر کو پیش کی گئی سمریوں کی بنیاد پر کیا ہے جو کہ ایک دوسرے سے متصادم ہیں، تاہم دونوں سمریوں پر ایک ہی وفاقی سیکریٹری انڈسٹریز سیف انجم نے دستخط کیے ہیں، دونوں سمریوں کے موازنے سے پتہ چلتا ہے کہ ماہانہ کھپت میں 20.2 فیصد کمی کرکے ماہانہ کھپت 114,000 میٹرک ٹن دکھائی گئی ہے، اس طرح 1.024 میٹرک ٹن کا سرپلس ظاہر کیا گیا ہے۔

اس ہیر پھیر کو نکالنے کے بعد ملک میں صرف 336,000 میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ باقی رہے گا، جو کہ بمشکل تین ہفتوں کی ضروریات پوری کرسکے گا، جس سے ملک میں چینی کا بحران پیدا ہوگا، جو چینی کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا، 18 ستمبر کو پیش کی گئی سمری کے مطابق ملک میں پہلے ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران چینی کی کھپت 4.797 ملین میٹرک ٹن رہی تھی، اس طرح ماہانہ کھپت 564,353 میٹرک ٹن بنتی ہے۔

ایف بی آر، پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن اور صوبائی کین کمشنرز نے اس امر کی تصدیق کی کہ اگلے ساڑھے تین ماہ کے دوران بھی کھپت اسی طرح رہے گی، اور مجموعی طور پر 1.974 ملین میٹرک ٹن چینی کی ضرورت ہوگی، تینوں بنیادی اسٹیک ہولڈرز نے قرار دیا تھا کہ اگست 16سے نومبر 30 تک ماہانہ 564,000 میٹرک ٹن چینی استعمال ہوگی، لیکن حیران کن طور پر 10 اکتوبر کو پیش کی گئی سمری میں اعداد شمار تبدیل کر دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ای سی سی نے چینی برآمد کرنے کی شرائط میں چند ترامیم کی ہیں، جن کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے اس بات کی ضمانت دی جائے کہ ان کی ملز 21 نومبر 2024 تک نئی فصل کے لیے پیداوار کا آغاز کریں گی، اور جو ملز اس شرط کی خلاف ورزی کرے گی، اس کا برآمدی کوٹہ منسوخ کر دیا جائے گا، برآمد کنندگان کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کوٹہ الاٹ ہونے کے 90 دن کے اندر ان کی برآمدی کھیپ روانہ کر دی جائے، ملکی منڈی میں قیمتوں کے استحکام اور صارفین کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کسی بھی وقت برآمدی اجازت نامہ منسوخ کرنے کا حق رکھتی ہے۔

ای سی سی نے مزید ہدایت کی کہ کابینہ کی کمیٹی برائے نگرانی چینی برآمدات، جو پہلے ہی قائم کی جا چکی ہے، چینی کی طلب، رسد اور قیمتوں کی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے گی، علاوہ ازیں، ای سی سی نے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی میں کام کرنے والے چینی ملازمین جو گزشتہ روز ایک حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، کے لواحقین کیلیے معاوضے کی منظوری بھی دی، دونوں چینی شہریوں کے لواحقین کو 516,000 ڈالر فی شہری ادا کیے جائیں گے۔

The post حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی اجازت دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bhjCVvR

ایس سی او اجلاس، شرپسندعناصرکوکسی قسم کارخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے، عطااللہ تارڑ

  اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وفاقی دارالحکومت میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے حوالے سے کہا ہے کہ شرپسندعناصرکوکسی قسم کارخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہان مملکت کے استقبال سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی اوسربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزازہے اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارےمکمل الرٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سےسلامتی کی صورت حال پر مکمل توجہ مرکوزہے، شرپسند عناصر کو کسی قسم کا رخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ رکن ملکوں کے سربراہوں اور مندوبین کا بھرپور خیرمقدم کریں گے، یقین ہے ہمارے مہمان پاکستان کا مثبت تشخص ساتھ لے کر جائیں گے۔

The post ایس سی او اجلاس، شرپسندعناصرکوکسی قسم کارخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے، عطااللہ تارڑ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/56YMJWc

Thursday, 10 October 2024

خالد مقبول صدیقی کا ایم ڈی کیٹ میں مبینہ دھاندلی پر متاثرہ طلبہ کے مؤقف کی حمایت کا اعلان

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم ڈی کیٹ میں مبینہ دھاندلی پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور متاثرہ طلباء طالبات کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں امتحانی پرچوں کے قبل از وقت اجراء غیر نصابی سوالات اور دھاندلی پر شدید تشویش ہے جس پر طلبہ میں پھیلی بے چینی اور مایوسی کو ختم کرنے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے نتائج پر حکم امتناع جاری کرنے پر عدلیہ کے شکر گزار ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ طلبہ کو صرف قابلیت اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں مگر کوالٹی سے خائف طبقہ میرٹ کی دھجیاں اُڑا رہا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے نتائج روکنا تمام حق پرست اراکین، ینگ ڈاکٹرز اور متاثرہ طلبہ کے والدین کی جیت ہے سارے معاملے میں حق پرست اراکین اسمبلی نے سینیٹ، قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور عدالتوں سمیت ہر فورم پر زیادتی کے خلاف آواز اُٹھائی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سمیت وفاقی اداروں سے اس زیادتی اور بدعنوانی کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

The post خالد مقبول صدیقی کا ایم ڈی کیٹ میں مبینہ دھاندلی پر متاثرہ طلبہ کے مؤقف کی حمایت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ki25wTb

کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر ای گیٹس منصوبے کی ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع

کراچی: کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کرکے 25 اکتوبر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس تنصیب منصوبے کی بولی جمع کرانے کے لیے پہلے تاریخ 10 اگست تھی۔ای گیٹس ٹینڈر کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کی گئی،اب تیسری بار ای گیٹس منصوبے کے لیے ٹینڈرکی تاریخ 25 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ای گیٹس منصوبےپر 2 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی۔

ای گیٹس منصوبہ پہلے کمرشل ڈاریکٹوریٹ دیکھ رہا تھا، ڈی جی ائیرپورٹس اتھارٹی  کی ہدایت پر ای گیٹس منصوبہ انجینئرنگ ڈاریکٹوریٹ کو دیا گیا۔

ای گیٹس لگنے سے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو تیز ترین امیگریشن ہوسکے گی۔

The post کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر ای گیٹس منصوبے کی ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AbmJwc4

پاکستان، سعودی عرب کے درمیان 2.2 ارب ڈالر کی 27 مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط

  اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے  توانائی، زراعت، کان کنی، انسانی وسائل اور سائبر سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 2.2ارب ڈالر مالیت کی 27مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے ہیں۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے وفد کے درمیان مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے جہاں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آنے والے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح اور وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے  درمیان زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، بجلی سمیت مختلف اہم شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 2.2 ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے اس منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ پاکستانی عوام سے ولی عہد محمد بن سلمان کی محبت کی عکاس ہے، ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کو فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان معاہدوں پر تیزی سے عمل درآمد اور مفاہمت کی یادداشتوں کو معاہدوں میں تبدیلی کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت سعودی معیشت کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، ہم دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ولی عہد محمد بن سلمان نے ہمیشہ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی، حال ہی میں ہم نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ  پروگرام کامیابی سے مکمل کیا اور امید ہے یہ آخری پروگرام ہوگا، سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھرپور محنت کے باعث ہمارے معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے، مہنگائی 32 فیصد سے کم ہو کر 6.9 فیصد پر آگئی ہے، مہنگائی اور  شرح سود میں کمی آئی ہے، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو ہماری معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان دو برادر ممالک ہیں، ہمارے  تعلقات  صدیوں پرانے ہیں اور دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے سیلاب سمیت ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، یہ دوستی سے زیادہ برادرانہ تعلق ہے۔

The post پاکستان، سعودی عرب کے درمیان 2.2 ارب ڈالر کی 27 مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pL7435M

Wednesday, 9 October 2024

چینی قرضوں کی جلد ری پروفائلنگ کا امکان نہیں، محمد اورنگزیب

  اسلام آباد:  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے امکان کو مسترد کردیا، سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبے اگلے مالی سال سے نئے ریٹس کی بنیاد پر ذرعی انکم ٹیکس وصول کریں گے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چینی قرضوں کی فوری ری شیڈولنگ کا کوئی امکان نہیں ہے، انھوں نے چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پر قرضوں کی ری شیڈولنگ کی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قرضوں کی ری پروفائلنگ ایک طویل عمل ہے، جس کے لیے کافی وقت درکار ہوگا، چینی مذاکرات کاروں سے رابطہ میں رہنے والے ذرائع نے بتایا کہ یہ پاکستان کی خواہش تو ہوسکتی ہے، لیکن اس کا عملی طور پر کوئی وجود نہیں ہے۔

یہ ایک طویل عمل ہے، جس  کے لیے کافی وقت درکار ہے، واضح رہے کہ پاکستان کو چین کا 16 ارب ڈالر قرض دینا ہے، اور پاکستان کی خواہش ہے کہ چینی وزیراعظم اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر کم از کم ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کریں، تاکہ قرضوں کی ری پروفائلنگ کا پراسس شروع کیا جاسکے، لیکن اس کا مطلب فوری ریلیف نہیں ہے، اس مذاکراتی عمل کو پایہ تکمیل تک پہچنے میں تین سے چار سال لگ سکتے ہیں، یاد رہے کہ منگل کو وزیرخزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی حملے میں دو چینی مذاکرات کار مارے گئے ہیں، تاہم فنانس ڈویژن نے اس تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارے گئے چینی انجینیئرز ان آئی پی پیز میں کام کرتے تھے۔

جن سے مذاکرات کیے جارہے ہیں، لیکن ان کا مذاکراتی عمل میں کوئی حصہ نہیں تھا، وفاقی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ صوبوں کو زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کیلیے درکاری قانونی ترامیم جنوری 2025 تک کرنا ہوگی، اور یکم جولائی 2025 سے نئے ریٹس کے مطابق ٹیکس وصول کریں گے۔

دریں اثنا ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطح وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بیرونی قرضوں پر انحصار سے نکالنے اور پائیدار اور جامع ترقی کے لیے معیشت کا ڈی این اے بدلنا ضروری ہے۔

The post چینی قرضوں کی جلد ری پروفائلنگ کا امکان نہیں، محمد اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ps9YmAG

کراچی: پورٹ قاسم کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی

کراچی: پورٹ قاسم مری گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

پورٹ قاسم مری گوٹھ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثناء اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔

جبکہ بن قاسم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

The post کراچی: پورٹ قاسم کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZwjpBUH

Tuesday, 8 October 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی لگادی

اسلام آباد / پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پہ پابندی لگا دی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری محکموں اور ملازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کے کسی پروگرام یا سرگرمی میں جسمانی، مالی یا دوسری صورت میں شرکت، ظاہر یا خفیہ، غیر قانونی ہے اور اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اُدھر وفاقی حکومت نے کالعدم پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین سمیت 44 افراد کے نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 ای ای کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کردیے ہیں۔

قبل ازیں کا لعدم تنظیم کے حوالے سے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت آئین و قانون کی پاسداری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وفاقی حکومت نے ایک تنظیم کو کالعدم قرار دیا ہے، ہم پاکستان اور اس کے جھنڈے اور آئین کے محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دفاعی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور قربانیوں پر فخر ہے، قابل افسوس بات یہ ہے کہ وفاقی نمائندے اس وقت منہ چھپائے پھر رہے ہیں، حکومتی اتحاد کے نمائندوں نے ان ایشوز پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے، کہاں ہیں نام نہاد پرچی گورنر کنڈی، امیر مقام اور حکومتی اتحاد کے دیگر نمائندے،  یہ کیوں وفاقی حکومت کی قرار شدہ کالعدم تنظیم کے بارے میں بات نہیں کر رہے، کیا وجہ ہے کہ صوبائی اسمبلی میں بھی ان پارٹیوں کے نمائندے کوئی بات نہیں کر رہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت مخالفانہ بیانات دے رہے ہیں اور اس حساس موضوع پر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، آج پرچی گورنر کے بھائی اور پیپلز پارٹی کے ایم پی اے احمد کنڈی نے کالعدم تنظیم کے حوالے سے اقدامات پر تنقید کی۔

 

The post خیبرپختونخوا حکومت نے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pXsqYlB

Monday, 7 October 2024

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تین ہٹی مزار کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 25 سالہ وحید انور کے نام سے کی گئی جسے بازو اور پیٹ پر 2 گولیاں لگی تھیں اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دریں اثنا ناظم آباد 3 نمبر اسلام مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ 24 سالہ امیر بخش زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ناظم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں زخمی ہونے کا واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

The post کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HktIjlJ

کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ

  کراچی: سندھ حکومت نے سائٹ صنعتی علاقے میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے سائٹ ایسوسی ایشن کی تجویز پر دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کے مطابق  یہ فلائی اوورز غنی چورنگی اور سیمنز چورنگی پر تعمیر کیے جائیں گے جن کی تعمیر پر دس ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلائی اوورز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت اس منصوبے پر ایک اعشاریہ چار ارب روپے خرچ کرے گی، یہ منصوبہ تقریباً چوبیس ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ باقی رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت خرچ کی جائے گی، اس منصوبے کا مقصد صنعت کاروں کے لئے ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانا ہے۔

The post کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/t3lHgsz

Sunday, 6 October 2024

آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی

  کراچی: پاکستان سول ایویشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کہا ہے کہ جون 2024 میں آنے والے اکاو (آئی سی وی ایم) مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی اور 7 مختلف شعبوں میں اقدامات کو مؤثر قرار دیا گیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی سی وی ایم مشن نے7 شعبوں فلائٹ اسٹینڈرڈز، لائسنسنگ، ایئر وردینس، ایئر نیویگیشن، اے جی اے، آرگنائزیشن اور لیگل میں اقدامات کو مجموعی طور پر 84.41 فیصد مؤثر قرار دیا گیا ہے، اس سے پہلے سی اے اے نے 2021 میں یو ایس او اے پی میں سگنفکنٹ سیفٹی کنسرن کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کی تھی اور اس آڈٹ میں سول ایویشن اتھارٹی نے مجموعی طور پر 70.39 فیصد مؤثر عمل درآمد (EI) کا سکور حاصل کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اکاو (یو ایس او اے پی) 2021 آڈٹ میں ریاست کے حفاظتی نگرانی کے نظام کے 8 اہم عناصر کا آڈٹ ہوا تھا، اہم کامیابی پوری سول ایویشن اتھارٹی ٹیم کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

مشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ اکاو کوارڈینیڈڈ ویلیڈیشن مشن 5 سے 12 جون 2024 تک جاری رہا تھا، اکاو (آئی سی وی ایم) مشن، اکاو (یو ایس او اے پی) 2021 میں ہونے والے آڈٹ کا فالو اپ وزٹ کہلاتاہے، آئی سی وی ایم مشن کا مقصد پاکستان کی طرف سے پہلے سے شناخت شدہ نکات کےحل کے لیے کیےگئے اصلاحی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

سی اے اے نے بتایا کہ ان اقدامات میں سگنفکنٹ سیفٹی کنسرن امور سے متعلق اٹھائے گیے اقدامات بھی شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے تمام ریگولیٹری شعبوں کے ڈائریکٹرز اور ٹیموں کو شان دار نتائج پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی نے ملک اور پی سی اے اے کو عمدہ اسکور کرنے والے رکن ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، طریقہ کار اور مقررہ وقت کی تکمیل کے بعد نتائج اکاؤ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

ڈی جی سی اے اے کا کہنا تھا کہ یہ اہم پیش رفت اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ پاکستان میں سول ایوی ایشن کا نظام اکاؤکے اہم عناصر سے ہم آہنگ ہے، یہ کامیابی عالمی ایوی ایشن کمیونٹی میں پاکستان اور سی اے اے کے تشخص کو مزید اجاگر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی 2024 میں ہی پاکستان نے اکاو (ہو ایس اے پی) سیکیورٹی آڈٹ میں 86.73 فیصد اسکور حاصل کیا تھا، سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک میں ایوی ایشن کے اعلیٰ ترین حفاظتی معیار پر عمل درآمد کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اکاؤ، یورپ، جنوبی ایشیا ایوی ایشن پارٹنرشپ اور برطانوی اسٹیٹ سیفٹی پارٹنرشپ پروگرام کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، سول ایویشن اتھارٹی ہنرمند ایوی ایشن پروفیشنلز کے ذریعے نگرانی کو مزید مضبوط اور ایوی ایشن سیکٹر میں سیفٹی کلچر کو فروغ دینے پر کام جاری رکھے گی۔

ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ مسلسل تعاون اور سول ایویشن اتھارٹی کے مستقبل کے لیے کوششوں کے لیے وزارت ہوا بازی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

The post آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8rcDPOo

Saturday, 5 October 2024

اسمبلیاں جعلی اورغیر منتخب، آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کریں گے، جی ڈی اے

  کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے واضح کیا ہے کہ غیر منتخب اور جعلی اسمبلی سے ہونیوالی آئینی ترمیم کو جی ڈی اے اور عوام ہر گز تسلیم نہیں کریں گے۔

اس بات کا اظہار سید صدرالدین شاہ راشدی کی سربراہی میں کراچی میں منعقدہ جی ڈی اے کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ڈاکٹر صفدر علی عباسی، سید زین شاہ، لیاقت علی جتوئی، سردار عبدالرحیم، عرفان اللہ خان مروت، مسرور خان جتوئی اور حسنین مرزا سمیت دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ جی ڈی اے موجودہ جعلی اور غیر منتخب اسمبلیوں کو تسلیم نہیں کرتی یہی وجہ ہے کہ جی ڈی اے کے تین ارکان سندھ اسمبلی نے آج تک اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں لیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ جعلی اسمبلی اگر آئین میں کسی قسم کی ترمیم کرتی ہے تو جی ڈی اے اور عوام اسے ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔اجلاس نے ملک میں جاری افراتفری کی صورتحال اور عدم استحکام پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب بھی وقت ہے کہ فریقین پاکستان کی خاطر بات چیت کا دروازہ کھولیں اور ملک کو مزید نقصان سے بچائیں۔

The post اسمبلیاں جعلی اورغیر منتخب، آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کریں گے، جی ڈی اے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OpRew9y

کراچی: مبینہ مقابلے میں گرفتار زخمی ڈکیت شہری کے قتل میں ملوث نکلے

کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں گرفتار زخمی ڈکیت شہری کے قتل میں ملوث نکلے ۔ پولیس نے مقتول سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا۔

سرجانی ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار دو ڈاکو شہری کے قتل میں ملوث نکلے۔

ترجمان ویسٹ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے جمعے کی شب روزی موڑ کے قریب مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں سلمان عرف ٹی اور ریحان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جو کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 3 اکتوبر کو تیسر ٹاؤن میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہری فیصل شبیر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے کی واردات میں ملوث ہیں جبکہ شہری کچھ دیر کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جاں بحق ہوگیا تھا اور اس واردات کا مقدمہ نمبر 1211 سال 2024 سرجانی ٹاؤن پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 302 ، 397 اور 392 چونتیس کے تحت درج کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے مقتول فیصل شبیر کا چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار ڈاکوؤں نے دوران تفتیش بھی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی ڈکیتی سمیت غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں گرفتار کر جیل بھی جا چکے ہیں ۔

The post کراچی: مبینہ مقابلے میں گرفتار زخمی ڈکیت شہری کے قتل میں ملوث نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gK8pIJN

Friday, 4 October 2024

وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ

  اسلام آباد:  ملک میں ملکی ضروریات سے زائد بجلی موجود ہونے کے باجود حکومت نے 1,200 میگاواٹ کا ایک اور پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا، جس سے اگرچہ قابل تجدید توانائی کے حصول میں اضافہ ہوگا، لیکن ملک میں سرپلس بجلی کی موجودگی کی وجہ سے اس سے پاور سیکٹر کے مسائل میں بھی اضافہ ہوگا۔

وفاقی حکومت 6.2 ارب روپے کی لاگت سے شمسی توانائی کے ایک ایسے منصوبے کی منظوری دینے جارہی ہے، جو پنجاب کے ضلع لیہ میں قائم کیا جائے گا، واضح رہے کہ 6.2 ارب روپے صرف زمین کی خریداری کیلیے رکھے گئے ہیں، جبکہ دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں، دستاویزات کے مطابق حکومت یہ اقدام مہنگے بائیو فیول پر انحصار کم کرنے کیلیے اٹھارہی ہے۔

اس طرح پاکستان کا مہنگے درآمدی فیول پر انحصار تو کم ہوگا، لیکن اس سے کیپیسٹی پیمنٹس کی ادائیگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اور دیگر پلانٹس بغیر کوئی بجلی بنائے اربوں روپے وصول کرتے رہیں گے، واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران حکومتی تخمینے کے مطابق 2.1 ہزار ارب روپے کی کیپیسٹی پیمنٹ کرنی ہیں، جو کہ صارفین کے بجلی کے بلوں میں 18.3فی یونٹ اضافے کا باعث بنے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں 22 ہزار میگاواٹ سے 24 ہزار میگاواٹ تک بجلی استعمال کی جارہی ہے، منصوبے کا PC-I سینٹرل ورکنگ پارٹی اکتوبر 2022 میں منظور کرچکی ہے،جس میں زمین کی خریداری کی لاگت  2.7 ارب روپے رکھی گئی تھی، لیکن زمین کی قیمت میں اضافے کے بعد اب منصوبے کی لاگت میں مزیداضافہ ہوگیا ہے، منصوبے کے لیے 4,827 ایکڑ اراضی خریدی جائے گی۔

The post وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EUqztle

عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ

کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں بین الاقوامی کھجور فیسٹیول کے پہلے روز کے کامیاب انعقاد کے بعد متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے میں شرکا کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیے میں متحدہ عرب امارات سے آئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر بلدیات سعید غنی، ناصر حسین شاہ، وزیر ثقافت سندھ، متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

عشائیہ میں موجود مہمانوں نے کھجور فیسٹیول کے انعقاد پر یو اے ای حکومت، سفیر حمد عبید الزابی اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا شکریہ ادا کیا۔

یو اے ای کے سفیر کا کہنا تھا کہ ایسے فیسٹیول پاکستان میں ہونے سے ملکی معیشت پر اچھا اثر پڑےگا۔تجارت اور ایکسپورٹ سے ملک ترقی کرتے ہیں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوتا ہے اور معیشت تیزی سے ترقی کرتی ہے۔

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت پاکستان کا معیشت میں بہتری آنے تک ہر ممکن ساتھ دے گی۔مہمانوں کی تواضع عرب کے روایتی کھانوں اور مشروبات سے کی گئی جسے مہمانوں نے خوب سراہا۔

The post عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wWxLboT

کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی

کراچی: منگھوپیر اجتماع گاہ کے قریب گھر میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

منگھوپیر کے علاقے اجتماع گاہ گیٹ نمبر ایک مہران سٹی کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

ایس ایچ او منگھوپیر غلام حسین کورائی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ زاہد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں اہلخانہ نے واقعہ  خود کو گولی مار کر خودکشی کا بتایا ہے جبکہ متوفی کی لاش  عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

The post کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/t2Pm1f3

Thursday, 3 October 2024

خضدار میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

خضدار: بلوچستان کے علاقے خضدار میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر خضدار کے علاقے ساسول میں ناکہ بندی کی جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے موٹر سائیکل  پر سوار چار دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں موٹر سائیکل پر سوار 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے دو موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔

انسداد دہشت گردی فورس کے ذرائع نے کہا کہ مارے جانے والے دہشت گرد افغانستان سے خضدار پہنچنے تھے۔

The post خضدار میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LFKwnDv

Wednesday, 2 October 2024

سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر18ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

  اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے 11 ، سندھ اسمبلی کے7 اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی۔

معطل قرار دیے جانے والے اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا، اسحاق خان،محمد علی، کمال الدین،عصمت اللہ،سید محمود شاہ،ثمینہ مطلوب شامل ہیں۔مس نصیبہ،شمیم آرا پنور ،محمود شاہ روبینہ عرفان کی رکنت بھی معطل کی گئی۔

سندھ اسمبلی سے معطل ہونے والوں میں عدیل احمد ،حزب اللہ بوگیو،ارسلان تاج،عارف مصطفے ،جتوئی علی،علی شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ شامل ہیں، مذکورہ اراکین گوشوارے جمع کرانے تک معطل رہیں گے۔

The post سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر18ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aVnPzck

کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق

کراچی: اسلامیہ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔

نیو ایم اے جناح روڈ اسلامیہ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا جسے نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی جبکہ متوفی کی شناخت 58 سالہ سفر محمد کے نام سے کی گئی تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

The post کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/P3sXM0d

وفاقی جامعہ اردو، اساتذہ و ملازمین کے احتجاج کا دائرہ وسیع

کراچی: وفاقی جامعہ اردو گلشن کیمپس میں اساتذہ و ملازمین نے تنخواہوں، ہاوس سیلنگ و پینشن کی عدم ادائیگی اور دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع کرلیا ۔

گزشتہ ماہ سے جاری احتجاج میں شریک مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر اساتذہ و ملازمین نے کہا کہ گزشتہ مہینے سے وقفے وقفے سے احتجاج جاری ہے آج روڈ بلاک کردیا ہے کوئی سنوائی نہیں ہورہی، وی سی نے میٹنگ میں بظاہر مطالبات تسلیم کیےتھے لیکن تاحال عمل نہیں کیا۔

انجمن اساتذہ و انجمن غیر تدریسی عمال عبدالحق وگلشن اقبال کیمپسز کی مجلس عامہ کے اجلاس منعقد ہوئےجس میں جوائنٹ ایکشن فورم کے قیام کے ساتھ  معاملات طے پائے۔ملازمین نے مطالبات رکھے کہ تمام ملازمین کی تنخواہ اور ہاوس سیلنگ کے بقایاجات  فوری طور پر ادا کیے جائیں۔

ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن اور بقایاجات ادا کیے جائیں، سلیکشن بورڈ 2013 اور 2017کے ذریعے تقرر کئے گئےاساتذہ کے  مستقلی کے خطوط فوری جاری کیے جائیں۔سلیکشن بورڈ منعقدہ  8 اور 9 ستمبر  2023 کے منسوخ شدہ تقررنامے  امیدواران کی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ  جاری کیے جائیں۔

سلیکشن بورڈ 2013 اور 2017 کے ذریعے آنے والے اساتذہ  کے چھ ماہ کی تنخواؤں کے بقایاجات بمعہ ہاوس سیلنگ ادا کئےجائیں۔سلیکشن بورڈ 2013  اور 2017 کے ذریعے آنے والے اساتذہ جو PhD ہولڈرز ہیں ان کو گزشتہ سنڈیکیٹ کے فیصلوں کے مطابق  ایڈہاک اسسٹنٹ پروفیسر   کےخطوط جاری کیے جائیں۔سلیکشن بورڈ جلد از جلد منعقد کروایا جائے۔

جنرل باڈی اجلاس کے بعد ملازمین روڈ پر نکل آئے اور سڑک بند کردی جس سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوگئی۔

مظاہرین نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم  اور صدر پاکستان  و چانسلر جامعہ اردو کو بھی خطوط لکھے جائیں گے۔ مطالبات کی منظوری تک اس احتجاج کادائرہ مزید وسیع کیا جاے گا۔

The post وفاقی جامعہ اردو، اساتذہ و ملازمین کے احتجاج کا دائرہ وسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QjfZ3V4

Tuesday, 1 October 2024

ایم کیو ایم، بے شمار قربانیاں دینے کے بعد آج بھی بنیادی مسائل کا شکار

 حیدرآباد: ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما و ایم این اے سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 5 سال کے لیے سندھ کا اقتدار ہمیں ملے تو لاڑکانہ اور لیاری سے بھی پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہو جائے گا اور یہ خاتمہ صرف اور صرف عوامی خدمت کی بدولت ہوگا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآ باد ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام عائشہ پارک لطیف آباد نمبر8 میں سانحہ 30 ستمبر 1988 کے شہدا کیلیے منعقدہ دعائیہ اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بے شمار قربانیاں اور 30 ستمبر 1988 جیسے سانحات کے باوجود ہم آج بھی بنیادی مسائل کا شکار ہے۔

کامیابی طاقت سے نہیں ملتی ہے بلکہ اللہ تعالی کی مدد سے ملتی ہے مگر جدوجہد کرنا ہوتی ہیں ا سکا عملی ثبوت فلسطینی دس سال کا بچہ ہے جو سپر پاور قوتوں کا مقابلہ پتھر سے کررہا ہے اس لیے ظالم کیے خلاف ہمیں جدوجہد کرنی ہے۔

مرکزی سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومیں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں جو اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر آواز نہیں اٹھاتی، ہمیں اپنے حق کیلیے نہ صرف آواز بلند کرنی ہے بلکہ عملی جدوجہد کرنی ہے، شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ حیدرآ باد شہر کو30 ستمبر میں لہو لہان کر دیا گیا اس شہر کو لہو میں نہلانے والوں کا احتساب ضرور ہوگا کیونکہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔

ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ کمیٹی کے انچارج ظفر احمد صدیقی نے کہا کہ سانحہ 30 ستمبر کا واقعہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہم حق پرستی کی راہ میں قربان ہونے والے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

The post ایم کیو ایم، بے شمار قربانیاں دینے کے بعد آج بھی بنیادی مسائل کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hMNsmuR

کراچی، سولر پینل کے گودام میں کئی گھنٹوں سے لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

کراچی: ماڑی پور ہاکس بے روڈ پر سولر پینل سمیت دیگر سامان کے گودام پر 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گودام کی آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کیمیکل کے گودام میں آتشگیر مادے کے باعث پانی سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کیمیکل کی آگ کو مکمل طور پر بجھانے کے لیے فوم کا استعمال کیا گیا ہے اور اب تک ہزاروں لیٹر اسپیشلائزڈ فائر فائٹنگ فوم کا استعمال کیا جا چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق مسلسل آگ کے باعث بلڈنگ کا اسٹرکچر کمزور ہو چکا ہے اور متاثرہ گودام کی چھت گرنے کا بھی خدشہ  موجود ہے۔

آخری اطلاعات آنے تک آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری تھا۔

The post کراچی، سولر پینل کے گودام میں کئی گھنٹوں سے لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/S9KnthZ

بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع

 اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر فوج کا مسلسل حالت جنگ میں رہنے کا تجربہ ہی ملکی دفاع کی ضمانت ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جس طرح اسرائیل امریکا اور مغربی دنیا کی حکومتوں کی شہ پر اسلامی ممالک فلسطین، لبنان اور ایران کو نشانہ بنارہا ہے ویسے پاکستان کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کرسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی عجب نہیں اسرائیل اور بھارت کے تعلقات اچھے ہیں اور وہ پاکستان سے پنگا لینے کی کوشش کرتے مگر پاک فوج، ہمارے دفاعی نظام اور میزائل پروگرام کی وجہ سے وہ یہ کرنے سے گریزاں ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کردیے

خواجہ آصف نے کہا کہ جارحانہ عزائم نہ ہونے کے باوجود ہمارے میزائل پروگرام پر جس طرح سے اعتراض کیا جاتا ہے اُس کا واحد مقصد وطن عزیز کو دفاعی صلاحیتوں سے محروم کرنا ہے۔

The post بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38ctvuZ

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...