Urdu news

Thursday, 10 October 2024

خالد مقبول صدیقی کا ایم ڈی کیٹ میں مبینہ دھاندلی پر متاثرہ طلبہ کے مؤقف کی حمایت کا اعلان

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم ڈی کیٹ میں مبینہ دھاندلی پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور متاثرہ طلباء طالبات کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں امتحانی پرچوں کے قبل از وقت اجراء غیر نصابی سوالات اور دھاندلی پر شدید تشویش ہے جس پر طلبہ میں پھیلی بے چینی اور مایوسی کو ختم کرنے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے نتائج پر حکم امتناع جاری کرنے پر عدلیہ کے شکر گزار ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ طلبہ کو صرف قابلیت اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں مگر کوالٹی سے خائف طبقہ میرٹ کی دھجیاں اُڑا رہا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے نتائج روکنا تمام حق پرست اراکین، ینگ ڈاکٹرز اور متاثرہ طلبہ کے والدین کی جیت ہے سارے معاملے میں حق پرست اراکین اسمبلی نے سینیٹ، قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور عدالتوں سمیت ہر فورم پر زیادتی کے خلاف آواز اُٹھائی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سمیت وفاقی اداروں سے اس زیادتی اور بدعنوانی کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

The post خالد مقبول صدیقی کا ایم ڈی کیٹ میں مبینہ دھاندلی پر متاثرہ طلبہ کے مؤقف کی حمایت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ki25wTb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...