Urdu news

Tuesday, 1 October 2024

بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع

 اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر فوج کا مسلسل حالت جنگ میں رہنے کا تجربہ ہی ملکی دفاع کی ضمانت ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جس طرح اسرائیل امریکا اور مغربی دنیا کی حکومتوں کی شہ پر اسلامی ممالک فلسطین، لبنان اور ایران کو نشانہ بنارہا ہے ویسے پاکستان کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کرسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی عجب نہیں اسرائیل اور بھارت کے تعلقات اچھے ہیں اور وہ پاکستان سے پنگا لینے کی کوشش کرتے مگر پاک فوج، ہمارے دفاعی نظام اور میزائل پروگرام کی وجہ سے وہ یہ کرنے سے گریزاں ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کردیے

خواجہ آصف نے کہا کہ جارحانہ عزائم نہ ہونے کے باوجود ہمارے میزائل پروگرام پر جس طرح سے اعتراض کیا جاتا ہے اُس کا واحد مقصد وطن عزیز کو دفاعی صلاحیتوں سے محروم کرنا ہے۔

The post بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38ctvuZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...