Urdu news

Saturday, 12 October 2024

پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی

 پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سابق گورنر شاہ فرمان سینئر مشیر کےعہدے سےاستعفے کے بعد بتایا کہ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سینئر مشیر بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا رکن ہوں اور کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئین کے برخلاف شاہ فرمان کو اپنا چھٹا مشیر بنالیا

شاہ فرمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کا حصہ بن کر اچھامحسوس نہیں کررہا ہوں کیونکہ اس عہدے کی وجہ سے میری ذمہ داریوں پر اثر پڑسکتا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ میں حکومت  کی کارکردگی، میرٹ کی خلاف ورزی یا بدعنوانی کے حوالے سے اگر کوئی شکایت ہوگی تو آگاہ کرتے ہوئے آپ کی مدد کروں گا۔

خیال رہے کہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شاہ فرمان کو گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنا مشیر مقرر کیا تھا، جس پر تنقید کی گئی تھی کہ انہوں نے آئین کے برخلاف اقدام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر کے طور پر انہیں سینئر وزیر کا درجہ دیا گیا تھا۔

The post پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0U3kalm

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...